ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :جنوبی افریقا کی نیوزی لینڈ کو 2رنز سے شکست

میامی ٹینس: نوواک جوکووچ اور روجر فیڈرر تیسرے راﺅنڈ میں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: لو ک رائٹ ایونٹ سے باہر ہوگئے

قومی وومن سینئر کرکٹ کپ کا آغاز 26مارچ سے ہوگا

میرپور خاص میں لوڈ شیڈنگ کے دوران لوٹ مار

جمیعت علماءاسلام (س) کے زیر اہتمام یوم پاکستان پر اجلاس

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :جنوبی افریقا کی نیوزی لینڈ کو 2رنز سے شکست

چٹاگانگ: نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین سنسنی خیز میچ آخری اوور میں افریقہ کی 2 رنز سے فتح کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔ ڈیل اسٹین کی بہترین گیند بازی نے کیوی بلے بازوں کو باندھے رکھا لیکن مونی مورکل کو تین اوورز میں 50 رنز کی تاریخی پٹائی برداشت کرنا پڑی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر نے زبردست بلے بازی کے جوہر دکھائے اور 37 گیندوں پر 62 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ نے اس میچ میں ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی اور جنوبی افریقہ نے مقررہ بیس اوور میں 170 رنز بنائے۔ ہاشم آملا اس میچ میں بہت غیر معمولی انداز میں آوٹ ہوئے۔ ہاشم آملا نے باولر کی طرف ایک جاندار شاٹ کھیلی لیکن وہ دوسرے سرے پر کھڑے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ڈومنی کے بلے پر گیند لگ کر ہوا میں سیدھی اوپر چلی گئی جسے باولر نے آسانی سے پکڑ لیا۔ ہاشم آملا نے چالیس گیندوں پر اکتالیس رن بنائے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ڈومنی کی اننگز انتہائی اہم رہی انھوں نے 57گیندوں پر86رنز بنائے۔ اس شاندار اننگز میں دس چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

مزید پڑھیں

میامی ٹینس: نوواک جوکووچ اور روجر فیڈرر تیسرے راﺅنڈ میں

میامی: سابق عالمی چیمپئن روجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ میامی ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔میامی میں جاری اے ٹی پی سنگلز ایونٹ کے دوسرے راونڈ میں سابق عالمی نمبر ایک روجر فیڈرر اور کروشیا کے کارلووک مدمقابل ہوئے۔ دو بار کے چیمپئن سوئس سٹار نے 74 منٹ کے دلچسپ مقابلے کے بعد کروشین حریف کو شکست دی۔ روجر فیڈرر کی فتح کاا سکور6-4 اور7-6 رہا۔سنگلز کے ایک اور مقابلے میں ورلڈ نمبر2 نوواک جوکووچ نے فرانس کے جرمی چارڈی کو آوٹ کلاس کردیا۔سربین سٹار جوکووچ نے فرانسیسی حریف کو سٹریٹ سیٹس میں6-4 اور6-3 سے زیر کیا۔اس سے پہلے آسٹریلیا کے ہیوٹ نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے ہالینڈ کے رابن کو مات دی جس کے بعد آسٹریلین کھلاڑی ہیوٹ نے اے ٹی پی کیرئیر میں فتوحات کی تعداد بھی 600 کر لی ہے۔دیگر میچز میں امریکا کے ڈونلڈ ینگ نے ارجنٹائن کے کارلوس بیرلوک کو جبکہ سپین کے روبرٹو نے امریکا کے سٹیو جانسن کو زیر کر کے اگلے راونڈ میں جگہ بنائی۔

مزید پڑھیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: لو ک رائٹ ایونٹ سے باہر ہوگئے

چٹاگانگ: انگلش کر کٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر لو ک رائٹ انجری کا شکار ہوکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ۔ لوک رائٹ کی جگہ وکٹ کیپر بیٹسمین کریگ کیسویٹر کو بلا لیا گیا ہے ۔ لوک رائٹ انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے جارحاح مزاج بیٹسمین اور مستقل رکن ہیں لیکن کچھ عرصے سے انجری کا شکار تھے تاہم نیوزی لینڈ کے خلا ف ورلڈ کپ کے اپنے افتتاحی میچ سے قبل ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہوگئے ۔آئی سی سی نے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کیوسٹر کو انگلینڈ ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

قومی وومن سینئر کرکٹ کپ کا آغاز 26مارچ سے ہوگا

میرپورخاص: پا کستان کر کٹ بورڑ وومن ونگ کے زیر اہتما م قومی خواتین سینئر کپ کا انعقاد 26سے 30مارچ تک میر پور خاص میں ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ وومن ونگ حیدرآباد کے نمائندے سید عبدالحسین شاہ نے کہا ہے کہ پی سی بی وومن ونگ خواتین کو بھی گراس روٹ لیول سے کرکٹ کے مواقع فراہم کر رہی ہے جس سے مستقبل میں کئی باصلاحیت خواتین پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر سکیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی سی بی وومن ونگ کے زیر اہتمام حیدرآباد ریجن کے قومی خواتین سینئر کرکٹ کپ کے میرپورخاص میں انعقاد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوںسے بات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حیدرآباد ریجن کر کٹ ایسو سی ایشن کے صدر میر سلیمان تالپور،سیکریٹری واحد حسین پہلوانی ، سیکریٹری وومن کرکٹ ایسو سی ایشن میرپورخاص محترمہ روزینہ مہر بھی موجود تھیں انہوں نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ کا آغاز 26مارچ سے میرپورخاص کے پی سی بی گراﺅنڈ میں ہوگا اور افتتاحی میچ میرپورخاص اور جامشورو کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگاانکامزید کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں سندھ کے 6 اضلاع حیدرآباد، سکھر،میرپورخاص،خیرپور،سانگھڑ اور جامشورو کی ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 30مارچ کو میرپورخاص میں ہی کھیلا جائے گاحیدرآباد ریجن کرکٹ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری اور ٹورنامنٹ کے فوکل پرسن واحد حسین پہلوانی کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں

میرپور خاص میں لوڈ شیڈنگ کے دوران لوٹ مار

میرپورخاص: میرپورخاص لوڈ شیڈنگ کے دوران لوٹ مار کا سلسلہ ایک دفعہ پھر زور وں پرہے ۔تفصیلات کے مطابق شہر کے گنجان علاقے عمر کوٹ روڈ پر واقعہ کالے خان پیڑ ول پمپ کے ارد گرد کھری کواٹر ، اقبال نگر میں لوٹ مار کا سلسلہ تاحال جاری ہے گزشتہ شب بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے مدینہ آٹوز میں زبردستی داخل ہو کر دُکان کے مالک محسن سے بارہ ہزار روپے نقد ، دیگر افراد سے چھ عد د موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی فرار ہو گئے واضع رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں کالے خان پمپ کے عقب میں واقع روڈ سے نامعلو م مسلح افراد نے درجن بھر شہریوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا تھا تاہم کوئی ملزم اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے

مزید پڑھیں

جمیعت علماءاسلام (س) کے زیر اہتمام یوم پاکستان پر اجلاس

حیدر آباد:  جمعیت علمائے اسلام (س) کے زیر اہتمام یوم ِ پاکستان کے حوالہ سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہو ئے جے یو آئی (س) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالواحد سواتی اور حیدرآباد کے رہنما حافظ ارمان احمد چوہان نے کہاکہ 23مارچ 1940ءتحریک ِ پاکستان میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس دن پیش کردہ قرار داد نے مسلمانانِ برصغیر کو بیدار کرنے اور قیام پاکستان کی جدوجہد میں شریک ہو نے کا موقع فراہم کیا، انھوں نے کہا کہ پاکستان دو قومی نظریہ کی بنیاد پر قائم ہو ا،دنیا میں یہ واحد نظریاتی ملک ہے جو کلمہ توحید کے نام پر جمہوری طریقہ سے حاصل کیا گیا ،انھوں نے کہاکہ قیامِ پاکستان کے بعد ہی انگریز کے شاگروں نے اپنے غیر ملکی آقاں کے اشاروں پر پاکستان کی نظریاتی اساس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور ایک سازش کے تحت مشرقی پاکستان کو ہم سے جدا کردیا گیا، انھوں نے کہاکہ سازشی عناصر اب بھی نظریہ پاکستان پر کلہاڑے چلارہے ہیں لیکن خیبر سے کراچی تک مسلمان اس سازش کو ناکام بنادیں گے، ہم جلد ہی کشمیر کو آزاد کرائیں گے اور پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 23مارچ کو جماعتہ الدعوةکے زیر اہتمام ہو نے والے تحفظ نظریہ پاکستان مارچ میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں