مظفر آباد/ آزاد کشمیر(پی پی آئی) آزاد کشمیرالیکشن کمیشن نے میونسپل کمیٹی پلندری ضلع سدھنوتی میں چیئرمین بلدیہ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد خالی نشست پر ضمنی الیکشن کی پولنگ 2نومبر کو ہو گی۔ترجمان آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 21 سے 25اکتوبر تک داخل کروائے جا سکیں گے،پی پی آئی کے مطابق جانچ پڑتال 25اکتوبر کو ہوگی، اہل امیدوار وں کی فہرست 25اکتوبر کو آویزاں ہو گی، مستردگی کیخلاف اپیل 25اور 26اکتو تک کی جا سکے گی، اپیلوں کی سماعت اور فیصلے 27اکتوبر کو ہونگے، الیکشن سے دستبرداری کی آخری تاریخ 28اکتوبر ہے، امیدوار وں کی حتمی فہرست 28اکتوبر کو آوایزاں اور پولنگ 2نومبر کو ہو گی۔
گندم کی کثیر تعداد کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے گا: کمشنر شعیب صدیقی
اغیارکی سازشوں کا سب سے بڑا ہدف پاکستان ہے: امیرجماعة الدعوةسندھ فیصل ندیم
12مئی پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین باب ہے: صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر
جامعہ سندھ جام شوروسید پناہ علی شاہ ماڈل اسکول میں گذشتہ رات ”سالانہ فنکشن 2014
تعلیم کے فروغ میں کوشاں لوگ قابل تعریف ہیں : رکن اسمبلی ایم کیو ایم صابر حسین
کھیل صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں:مخدوم رفیق الزمان
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
دادو میں تہرے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ورثاء کا کراچی پریس کلب پر ورثا کا مظاہرہ
کراچی (پی پی آئی) دادو میں قتل کئے گئے تین افراد غلام سرور چانڈیو و دیگر کے ورثاء نے کراچی پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ان تینوں افراد کو سابق وزیر نادر مگسی کے ایماء پر قتل کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق مقتولین کے ورثاء نیاز حسین و دیگر نے کہا کہ بااثر افراد کے دباؤ پر مقامی پولیس بھی اصل قاتلوں کو گرفتار کرنے سے ہچکچا رہی ہے اور ورثاء حصول انصاف میں در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور قاتلوں کی جانب سے دھمکیاں ملنے پر خوفزدہ ہیں ہم پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ کیس کی پیروی نہ کی جائے۔نیاز حسین نے بتایا کہ پانچ سالوں کے ہمارے گھر کے تین افراد کو قتل کیا جاچکاہے 2017 میں ہمارے دو افراد جبکہ 25 ستمبر 2023 کو ہمارے 50 سالہ بزرگ غلام سرور چانڈیوولد غلام محمد چانڈیو کو قتل کردیا گیا پولیس با اثر شخصیات کے کہنے پرملزمان کو گرفتار نہیں کررہی۔ انہوں نے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی دادو، سے اپیل کی کہ ہماری مدعیت میں FIR درج کی جائے اور کیس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کراکے ملزمان کو سزائیں دی جائیں اور ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔ ا نیاز حسین اور ان کے ساتھ موجود خواتین ریشماں، صائمہ نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس اور انتظامیہ کی جانبداری کے باعث ہمارے اہل خانہ کے جان و مال محفوظ نہیں ہم عدم تحفظ کا شکار ہیں ہماری چیف جسٹس آف پاکستان، نگراں وزیر اعظم، نگراں وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی دادو، ایس ایس پی دادو سے اپیل ہے کہ ہماری جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جائے ہماری مدعیت میں FIR درج کرتے ہوئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے اور اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔
اندرون سندھ سرکاری و نجی املاک پر بااثر افراد غیرقانونی طورپرقابض
سانگھڑ(پی پی آئی)اندرون سندھ سرکاری و نجی املاک پر بااثر افراد کے غیرقانونی قبضوں کا سلسلہ ایک بار پھر زور پکڑ گیا ہے،اصل مالکان پربے بنیاد مقدمات قائم کر کے انھیں پریشان کیا جاریا ہے نیزعدالتوں میں ہزاروں کیسز التوا کا شکارہیں اداروں میں موجود بد عنوان افراد رشوت کے عوض ہر جائز ناجائز کام قواعد و ضوابط کے بغیر انجام دے رہے ہیں جس کے باعث اصل مالکان کیس جیت جانے کے باوجود اپنی جائیداد سے محروم ہیں پی پی آئی کے مطابق پیچیدہ عدالتی نظام کے باعث جائیدادوں کی ملکیت کے ہزاروں کے سیکڑوں کیسز التوا کا شکار ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں ذرائع روزگار گھٹ گئے، بے روزگاری میں 12 فیصد اضافہ
جموں (پی پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد ریاست میں مقبوضہ کشمیر میں ذرائع روزگار گھٹ گئے ہیں کیونکہ ریاست میں آبادی کا توازن بگاڑنے کیلئے غیر مقامی افراد کو لایا جارہاہے جو روزگار،کاروبار میں چھا رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ریاستی سپورٹ کے باعث مقبوضہ کشمیر میں بے روزگارنوجوانوں کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق تقریبا 10 لاکھ تعلیم یافتہ نوجوان اس وقت بے روزگار ہیں جو ذہنی دباؤکے باعث منشیات کے عادی یا خودکشی کر رہے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

گندم کی کثیر تعداد کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے گا: کمشنر شعیب صدیقی
(May 12, 2014)
کراچی: کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں گندم کی کثیر پیدوار کا فائدہ عوام اورعام آدمی کو بھی پہنچنا چاہیے۔ چیئر مین فلور ملز ایسوسی ایشن محمد یو سف اور کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کے درمیان ہو نے والی ملا قات میں عوام تک سستی قیمت پر آٹاکی رسائی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ آٹاہر شخض کی ضرورت اور خوراک ہے لہذا کراچی کی انتظامیہ حکومت کی ہدایت کے مطابق عوام کو سستے آٹے کی فروخت کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کر ے گی ۔اس موقع پر چیئر مین فلورملز نے عوام کو سستا آٹافراہم کر نے کی حکو متی اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فلورملز ما لکا ن ایک عا م آدمی کیلئے اچھی سوچ رکھتے ہیں انھو ں نے کمشنر کراچی سے مطالبہ کیا کہ آٹے کی قیمت میں مزید کمی لا نے کیلئے گندم کی بین لاضلا عی نقل و حمل پر پابندی فوری ختم کی جا ئے ۔چیئر مین فلوز ملز نے مزید کہاکہ عوام کی سہو لت اور آٹے کی سستی فراہمی کے لیے کل سے کراچی کے فلور ملز پر فئیر پرائس شاپ کے بینرز آویزاں کر دیئے جا ئیںگے۔ملاقات میں ایڈیشنل کمشنرکراچی حاجی احمد ،ڈائر یکٹرمیڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی،اسسٹنٹ کمشنر صدر سجاد ابٹرو،ڈپٹی ڈائر یکٹرپرائس کنٹرول کمشنر آفس آصف اقبال اور محکمہ خوراک کے افسران بھی مو جو د تھے۔

اغیارکی سازشوں کا سب سے بڑا ہدف پاکستان ہے: امیرجماعة الدعوةسندھ فیصل ندیم
(May 12, 2014)
حیدرآباد: امیرجماعة الدعوةسندھ فیصل ندیم نے کہا ہے اغیارکی سازشوں کا سب سے بڑا ہدف پاکستان ہے۔پاکستان میں فکری ونظریاتی انتشارکا پھیلاﺅ اسی سازش کا حصہ ہے۔ملک دشمن طاقتیںپاکستان کو ہندوستان کے مقابلہ میں غیرمستحکم دیکھنا چاہتی ہیں۔وہ صوبائی سیکٹیریٹ مرکز سعد بن معاذ گاڑی کھاتہ میں ملاقات کے لئے آنے والے ذمہ داران و کارکنان سے ملاقاتیں کررہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ بہت جلد ملکی حالات بہترہوجائیں گے۔ اور بین الاقوامی سازشی عناصر بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائیں گے۔مسلمانوں کے بہتر ہوتے حالات نام نہاد طاقتوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتے۔اسلام اور پاکستان دشمن طاقتیںپاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتی ہیں۔انھوں نے کہاکہ موجودہ الیکشن میں کشمیری قوم کا بائیکاٹ بھارتی غاصبانہ قبضہ کے خلاف اہم تحریک ہے۔ انھوں نے کہاکہ ہندو انتہا پسند نریندر مودی ابھی وزیر اعظم نہیں بنا کہ وہ پورے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کر رہا ہے۔ آسام میں ہونے والے قتل عام میں انہی ہندو انتہا پسند تنظیموں کے درندے ملوث ہیں۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کو فکری و نظریاتی انتشار سے بچانے کے لیے مضبوط بنیادوں پر جدوجہد کی ضرورت ہے چودہ سو سال پہلے کی طرح آج بھی مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔

12مئی پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین باب ہے: صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر
(May 12, 2014)
حیدرآباد: جمعیت علماءپاکستان (نورانی)کے صدر اورملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ 12مئی2007ءکو کراچی کی سڑکوں پر ڈکٹیٹر کی چھتری تلے حکومت مخالف جماعتوں کو دیوارسے لگانے کے لیے خون کی ہولی کھیلنے والوںکو منطقی انجام تک پہنچایا جائے اس دن حکومتی سرپرستی میں کراچی کی سڑکوں پر جس بیدری اور سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی تاریخ کی بدترین دہشت گردی کی تاریخ رقم کی گئی تھی اور اپوزیشن جماعتوں کے 50سے زائد کارکنان سمیت جمعیت علماءپاکستان کراچی کے رہنما مولانا مختیاررضوی کو شہید کیا گیاتھاوہ دل ہلا دینے والے لرزہ خیز واقعات کے نقوش آج بھی قوم کے ذہنوں پرکندا ہیں۔مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ 12مئی پاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین باب ہے جب چیف جسٹس کا راستہ روکنے کے لیے کراچی کی سڑکوں پر تاریخ کی بدترین ریاستی ہشتگردی کا ارتکاب کیا گیا جس کے باعث50سے زائد معصوم بے گناہوں کو موت کی نیند سلا دیا گیااورآج7سال گزرجانے کے بعد بھی سانحہ 12مئی کے قاتل اب تک گرفتار نہیں ہوئے۔ اگر سانحہ 12مئی کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچا دیا جاتا تو اب تک کراچی امن کا گہوارابن چکا ہوتا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کیمرے کی آنکھ سے صاف دکھائی جانے والی دہشت گردی کو بھی حکمراں فراموش کر کے اپنے اقتدار کی فکر میںلگے ہوئے ہیں اوردھشت گردوں سے ہاتھ ملا کر عوام کا لہو بہا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سانحہ 12مئی پر عدلیہ کو ازخود کاروائی کرنی چاہئے تاکہ دہشت گردوں کے چہروں سے نقاب اتاری جاسکے ۔انھوں نے کہا کہ جمعیت علماءپاکستان نے ہر دور میں دھشت گردی کے خاتمے اور ملک کو امن کا گہوارابنا نے کےلئے آواز حق بلند کی ہے اگر حکمران واقعی ملک سے دھشت گردی کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو وہ کڑوا گھونٹ پینے کے لیے تیار ہو جائیں ۔ انھوں نے کہا کہ 11مئی کی دھاندلی کو بھی میڈیا کے کیمروں کی آنکھ نے دنیا بھر میں بے نقاب کیامگر عوام کے جمہوری حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی بجائے جعلی مینڈیٹ کے ذریعہ اسمبلی کا ممبر بنا دیا گیااورایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود اب تک الیکشن کمیشن اور ٹربیونل شکایات کا اژالہ نہیں کرسکے ہیں جس سے عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے ۔

جامعہ سندھ جام شوروسید پناہ علی شاہ ماڈل اسکول میں گذشتہ رات ”سالانہ فنکشن 2014
(May 12, 2014)
حیدرآباد: جامعہ سندھ جامشورو کے سید پناہ علی شاہ ماڈل اسکول میں گذشتہ رات ”سالانہ فنکشن 2014“ منعقد ہوا۔تقریب میں طلبہ و طالبات نے ٹیبلوز، اداکاری اور رقص پیش کرکے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی، فنکشن میں لیلیٰ و مجنوں کی کہانی کو اداکاری کے ذریعے بھرپور انداز میں پیش کرنے والے بچوںکے گروپ کو 50 ہزار روپے انعام سے نوازدیا گیا ۔ تقریب میں اسکول کی لائبریری کے لیے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نذیر اے مغل کی طرف سے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا، تاہم اس موقعے پر ان کی اپیل پرلائبریری کے قیام کے لیے عطیے کی مہم میں مختلف افسران واساتذہ کی جانب سے 15 منٹ میں ایک لاکھ 37 ہزار روپے جمع کروائے گئے۔ 46 مستحق طلباءمیں اسکول یونیفارم اور کتابیں بھی تقسیم کردی گئیں۔جامعہ سندھ کے ماتحت چلنے والے سید پناہ علی شاہ ماڈل اسکول سندھ یونیورسٹی کالونی میں منعقد ہونے والے سالانہ فنکشن 2014 میں مختلف کلاسز کے طلبہ اور طالبات نے ٹیبلو، گائیکی، اداکاری اور رقص پیش کرکے تقریب میں موجود حاضرین کے جیت لیے۔ خوبصورت اور رنگ برنگی لباس میں ملبوس بچوں نے اس موقعے پر مختلف دھنوں پر رقص کرکے رنگین رات کو مزید خوبصورت و یادگار بنادیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نذیر اے مغل تھے۔ جبکہ رجسٹرار غلام محمد بھٹو، ٹھٹہ کئمپس کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر سرفراز حسین سولنگی، لاڑ کئمپس بدین کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہوڑو، نوشہروفیرز کئمپس کے پرووائس چانسلر محمد نواز ناریجو، ڈین فیکلٹی آف لا ایڈووکیٹ جھمٹ جیٹھانند، ڈائریکٹر ایس او ایس ولیج دوست محمد بلوچ، جامعہ سندھ کے سینڈیکیٹ کی رکن ڈاکٹر ممتاز بھٹو، پرنسپال ڈاکٹر این اے بلوچ ماڈل اسکول حیدرآباد سید احسان شاہ راشدی، ناظم امتحانات محمد علی روشن پٹھان، میڈم یاسمین مری، انچارج ڈائریکٹر مینٹیننس رفیق احمد بروہی، ڈائریکٹر سیکیورٹی کئمپس غلام نبی کاکا، ترجمان جامعہ سندھ نادر علی مغیری، سیکریٹری وائس چانسلر نانک رام بھاٹیا، ارباب پیرزادہ و دیگر نے شرکت کی۔ اسکول کی پرنسپال فریدہ شیخ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ تقریب میں وائس چانسلر نے رقص کے مقابلوں میں لیلیٰ مجنوں کے کردار کو بھرپور انداز میںپیش کرنے والے گروپ کو فاتح قرار دیتے ہوئے ایوارڈ اور 50 ہزارکیش رقم انعام کے طور پر دینے کا اعلان کیا۔ا سی طرح کیلے کھانے کے مقابلے میں دوم کلاس کے ضامن علی، ٹائی باندھنے کے مقابلے میں کامران علی اورزیادہ غبارے پھونک کر پھاڑنے کے مقابلے میں ساحل کو کامیاب قرار دیا گیا۔ تقریب میں ڈاکٹر مغل نے 46مستحق بچوں میں یونیفارم تقسیم کیے۔ تاہم کچھ مستحقین کو درسی کتابیں بھی فراہم کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نذیر اے مغل نے اسکول میں لائبریری نہ ہونے کا نوٹیس لیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی درسگاہ میں لائبریری بیحد ضروری ہے تاکہ بچے کلاس لینے کے بعد لائبریری میں بیٹھ کر پڑھ سکیں۔ اس موقع پر لائبریری کے قیام کے لیے شیخ الجامعہ سندھ نے جامعہ کی جانب سے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا اور تقریب میں موجود حاضرین کو بھی اسکول کی

تعلیم کے فروغ میں کوشاں لوگ قابل تعریف ہیں : رکن اسمبلی ایم کیو ایم صابر حسین
(May 12, 2014)
حیدرآباد: تعلیم کے فروغ میں کوشاں لوگ قابل تعریف ہیں اور انکی خدمات سے ملک وقوم کا مستقبل روشن ہوتاہے ۔ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی صابر حسین قائم خانی نے محکمہ ایجوکیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام سندھ میوزم حیدرآباد میں منعقد تقسیم برائے ایوارڈ اساتذہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں محکمہ ایجوکیشن حیدرآباد کے افسران ، مختلف کالجوں کے پرنسپل و پروفیسرز اور اساتذہ اکرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔انھوں نے مزید کہاکہ نسل نوکے بہترمستقبل کےلئے دن رات محنت کرنے والے اساتذہ کو کسی ایوارڈ یا کسی تعریف کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ انکی محنت کا صلہ وہ طالب علم ہوتا ہے جو اپنے اساتذہ کا نام روشن کرتاہے ۔انھوں نے کہاکہ اساتذہ اپنی محنت سے ملک کے روشن مستقبل کےلئے جوکردار اداکرتے ہیں وہ قابل ستائش ہے اور ایسی تقریب کا انعقاد کرنے اس اساتذہ کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔انھوں نے کہاکہ اساتذہ معاشرے میں علم کی شمع سے برائیوں کے اندھیروں کا خاتمہ کرتے ہیں اور محکمہ ایجوکیشن حیدرآباد کی جانب سے منعقد تقسیم برائے ایوارڈ اساتذہ کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے اور حق پرست قیادت فروغ علم کے لیے کاﺅشیں کرنے والوں کو اپنے بھر پور تعاﺅن یقین دلاتی ہے ۔

کھیل صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں:مخدوم رفیق الزمان
(May 12, 2014)
حیدرآباد: رکن صوبائی اسمبلی مخدوم رفیق الزمان نے کہا ہے کہ کھیل ذہنی اور جسمانی نشو نما کے سا تھ ساتھ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اس کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے آئندہ رمضان المبارک کے دور ان ہالا میں آل سندھ نائیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرایا جائے گا ۔ یہ بات انھوں نے محمد داود میمن ہائی اسکول مٹیاری میں پہلا بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقریب تقسیم انعامات میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب میں سابقہ ایم پی اے جلال شاہ جاموٹ ، ڈپٹی کمشنر مٹیاری فیاض حسین عباسی ، ڈی ایچ او مٹیاری ڈاکٹر حسن مراد شاہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ رکن صوبائی اسمبلی مخدوم رفیق الزمان نے کہا کہ ضلع مٹیاری میں کھیلوں کو فروغ دلانے کے لیے ڈپٹی کمشنر فیاض حسین عباسی کی خدمات قابل تعریف ہیں ۔ انھوں نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس ایسو سی ایشن منظور کرائیں تاکہ اسکول کی سطح پر کھیلوں کو فروغ دیکر نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا جا سکے۔ اس موقع پر ڈی سی مٹیاری فیاض حسین عباسی نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی پہچان کھیلوں اور کھلاڑیوں کے ذریعے ہوتی ہے اور اس بات کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کھیلوں کو فروغ دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں کے اندر بہت زیادہ صلاحیتیں موجود ہیں جوکہ ضلع سے لیکر ملکی سطح پر دنیا میں اپنا نام روشن کرنے کیلئے کافی ہے اور اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کی ایسی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے انکی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ عملی طور پر انہیں ایسے مواقع فراہم کریں تاکہ وہ اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں ۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی مخدوم رفیق الزمان نے جیتنے والی ٹیم جنید اور احسن جنہوں نے فائنل میچ 2سیٹ سے جیتا کو شیلڈ اور نقد انعام دیا جبکہ رنرز اپ ٹیم رضوان اور دین محمد کو شیلڈ اور نقد انعام دیا۔

