کراچی، 12-اکتوبر-(پی پپی آئی)بلدیہ عظمیٰ نے
نے شاہ فیصل ٹاؤن روڈ کی عارضی بندش کا اعلان کیا ہے تاکہ عظیم پورا فلائی اوور پر جاری تعمیراتی کام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
ترجمان بلدیہ عظمیٰ نے آج بتایا کہ عظیم پورہ فلائی اوور کے جاری کام کے باعث کل رات 11 بجے سے ایک دن کے لیے روڈ بند کر دیا جائے گا
پل کی تعمیر کے باعث شاہ فیصل ٹاؤن روڈ اور شاہراہ بھٹو کے اطراف آنے جانے والی سڑک ایک دن کے لیے بند رہے گی
یہ فیصلہ میئر کراچی، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایات کے بعد کیا گیا ہے، کیونکہ فلائی اوور کی تکمیل کو تیز کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ترجمان بلدیہ عظمیٰ نے مسافروں اور عام عوام کو ہونے والی تکلیف پر معذرت کا اظہار کیا ہے، یہ یقین دہانی کراتے ہوئے کہ یہ تکلیف عارضی ہے اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لئے ضروری ہے۔
علاقے کے رہائشیوں اور مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ تاخیر سے بچنے کے لئے اپنی راستے کی منصوبہ بندی کریں۔

