زیورخ: فٹبال کی عالمی رینکنگ میں پاکستان 7 درجے ترقی کر کے 165 ویں نمبر پر آ گیا۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفاکی طرف سے جاری رینکنگ کے مطابق پاکستان اب 165ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ گزشتہ ماہ گرین شرٹس کا نمبر 172 واں تھا۔ ایشیائی زون میں پاکستان انہی سات پوائنٹس کی ترقی کے ساتھ36ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ بنگلہ دیش کی 35 پوزیشن ہے جبکہ تین درجے پار کرنے والے نیپال کا 37 واں نمبر ہے۔ عالمی رینکنگ میں ورلڈ کپ چیمپئن اسپین کا پہلا نمبر ہے۔ جرمنی دوسرے اور ارجنٹائن تیسرے نمبر پر ہے۔
Next Post
ورلڈ انڈور ٹینس : اینڈی مرے اور ڈیل پوٹرو کا کوارٹر فائنل میں شکست
Sat Feb 15 , 2014
روٹرڈیم: عالمی نمبر چھ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے اور دفاعی چیمپئن جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو اپ سیٹ شکست کے بعد ورلڈ انڈور ٹینس ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ ہالینڈ کے شہر روٹر ڈیم میں ہونیوالے ٹینس ٹورنامنٹ کے کواٹر فائنلز میں دلچسپ مقابلے ہوئے۔ ومبلڈن چیمپئن برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کا سامنا کروشیا کے میرن سائیلک سے ہوا۔ […]
