لاہور (پی پی آئی)گران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت ون ونڈو آپریشن سنٹر کے قیام کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں لاہور میں سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کے لئے ”ون روف، ون سٹاپ“ سلوشن پر تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ فیڈمک، پیڈمک اور پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن ون ونڈو آپریشن سنٹر میں سروسز فراہم کریں گے، لوکل گورنمنٹ، ماحولیات، ہاؤسنگ اور دیگر محکموں کے بااختیار افسران ون ونڈو سنٹر میں موجود ہوں گے، لیسکو اور سوئی گیس کے کاؤنٹر بھی ون ونڈو سنٹر میں قائم کئے جائیں گے۔دوران بریفنگ کہا گیا کہ ون ونڈو سنٹر میں اراضی انتقال، نقشہ پاس کرنے اور ماحولیات کے این او سی کی سہولت میسر ہوگی، ون ونڈو سنٹر کے کاؤنٹر کے افسران درخواست دہندگان کا فارم خود پر کریں گے۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ سنٹر پر آپریشن 5 مراحل میں مکمل کر دیا جائے گا، 10دن کے اندر کارروائی مکمل نہ ہونے پر متعلقہ سیکرٹری کے ڈیش بورڈ پر سرخ نشان نمودار ہوگا، ون ونڈو سنٹر کے لئے آپریشنل ریویو کمیٹی اور سٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز انڈسٹریز، خزانہ، ماحولیات، لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ، جنگلات، ڈی جی ایل ڈی اے، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، چیف ایگزیکٹو آفیسر فیڈمک اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
کالپسو نے سیپ کے ساتھ عالمی ری سیلر معاہدے پر دستخط کردیے، اپنی طرز کی بہترین بینکاری اور کیپٹل مارکٹ حلوں کا ملاپ
کیپویئر نے کمیونی کیشنز پلیٹ فارم کا نیا ورژنجاری کردیا، تیل و گیس کی پیشکش مضبوط ہوتی ہوئی
2015ء سی جی اے پی تصویری مقابلہ درخواستوں کی وصولی شروع
چین-سی ای ای سی نمائش کامیابی کی راہ گزر پر
جے اے سولر پی وی ماڈیولز نے کلاس4 ہیل ٹیسٹ پاس کرلیا
چین-جنوبی ایشیا نمائش میں ٹی سی ایل کی جنوب مشرقی ایشیائی مارکیٹ میں آگے بڑھنے کے منصوبے کے بارے میں بات
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم تھری ٹریفک کے لئے بند
لاہور(پی پی آئی) شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم تھری ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔ترجمان موٹروے کے مطابق موٹر وے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک دھند کے باعث بند کی گئی ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 شیخوپورہ سے کوٹ مومن تک بھی بند ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری موٹر وے پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، شہری دھند کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ساہیوال اور سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور گردونواح میں بھی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
پی آئی اے کا آپریشن مکمل بحال نہ ہو سکا، آج مزید 14 پروازیں منسوخ
کراچی(پی پی آئی) قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کا آپریشن مکمل طور پر بحال نہ ہو سکا۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق آج بھی مزید 14 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ ایندھن بحران کے باعث 19 روز میں 788 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔کراچی سے سکھر پی کے536، پی کے 537 اور کراچی سے گوادر پی کے 503 اور پی کے 504 جبکہ کراچی سے دبئی پی کے 213 منسوخ ہوئیں۔اسی طرح مسقط سے کراچی پی کے 226، اسلام آباد سے سکھر پی کے 631 اور پی کے 632 جبکہ اسلام آباد سے کوئٹہ پی کے 325 اور پی کے 326 اور اسلام آباد سے دبئی پی کے 233 کی پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے دبئی 224، پشاور سے مسقط 259 اور دبئی سے پشاور 284 کی پروازیں بھی روانہ نہ ہوئیں۔
کوئٹہ:غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف آپریشن، 620افرادگرفتار
کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے620 افراد گرفتار کرلیے گئے۔پولیس کے مطابق سٹی ڈویژن سے 116، قائد آباد ڈویژن سے 62، صدر ڈویژن سے 323اور سریاب ڈویژن سے 119تارکین وطن گرفتار کیے گئے ہیں۔کوئٹہ سے گرفتار ہونے والے تمام غیرملکی تارکین وطن کو ملک بدرکرنے کے لئے چمن روانہ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد چمن سے 477خاندانوں کے 5246افراد کوافغانستان بھیج دیاگیا، واپس جانے والوں میں 1717مرد، 1367خواتین اور 2162بچے شامل ہیں۔
تلاش کریں
خبریں
عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان
ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ
کالپسو نے سیپ کے ساتھ عالمی ری سیلر معاہدے پر دستخط کردیے، اپنی طرز کی بہترین بینکاری اور کیپٹل مارکٹ حلوں کا ملاپ
کالپسو کا مختلف اثاثہ جات کا احاطہ کرتافرنٹ-ٹو-بیک پلیٹ فارم کیپٹل مارکیٹوں کے لیے سیپ کے مالیاتی خدمات کے پورٹ فولیو کو مکمل کرتا، استحکام، سادہ سازی، صارفین کے لیے نمو کو ممکن بناتا ہے سان فرانسسکو، 23 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– خزانے اور سرمایہ مارکیٹوں کے سافٹویئر میں معیار سمجھے جانے والا کالپسو ٹیکنالوجی انکارپوریٹڈ انٹرپرائز ایپلی کیشن سافٹویئر کے شعبے میں مارکیٹ رہنما ادارے سیپ (این وائی ایس ای: SAP) کے ساتھ عالمی ری سیلر معاہدہ کرچکاہے۔ اس معاہدے کے تحت سیپ کالپسو کا مختلف اثاثہ جات کا احاطہ کرتا فرنٹ-ٹو-بیک خزانے اور سرمائے مارکیٹوں کا پلیٹ فارم دو حل کے ایکسٹینشن کی حیثیت سے ازسرنو فروخت کرے گا: سیپ (ر) کیپٹل مارکیٹس ٹریڈنگ سلوشن از کالپسو اور سیپ کیپٹل مارکیٹس ٹریژری سلوشن از کالپسو۔ اس معاہدے کے تحت سیپ صارفین کالپسو کے پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جو سیپ کے ایڈوانسڈ سرور (ر) انٹرپرائز (سیپ اے ایس ای) میں شامل ہوتا اور مالیاتی مارکیٹوں کے لیے سیپ کے مالیاتی خدمات کے پورٹ فولیو کو مکمل کرتا ہے، استحکام، سادہ کاری اور نمو کو ممکن بنا رہا ہے۔ حل صارفین کو استعمال میں آنے والے نظاموں کی کل تعداد کو کم کرنے، ڈھانچے کو سادہ بنانے، عمل کو ہموار کرنے اور ملکیت کی کل لاگت کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ موثریت کو بڑھانے کی سہولت دیتے ہیں۔ کالپسو ٹیکنالوجی کے چیئرمین اور سی ای او چارلس مارسٹن نے کہا کہ “یہ شراکت داری اپنی طرز کی بہترین کمرشل بینکاری اور کیپٹل مارکیٹ کے حلوں کو صارفین تک شاندار فوائد پہنچانے کے لیے یکجا کرتی ہے۔ نتیجتاً، صارفین آزمودہ ٹیکنالوجی کی فراہم کردہ زبردست خودکاری کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جو بڑھتی ہوئی موثریت اور کم ٹی سی او کی جانب رہنمائی کرسکتے ہیں۔” کالپسو کا پلیٹ فارم سیپ اے ایس ای میں یکجا ہوتا ہے، جو دنیا بھر میں کئی کیپٹل مارکیٹ ادارے استعمال کرتے ہیں تاکہ اپنے کام کے لیے اہم عملی اقدامات کو مدد دے سکیں۔ معاہدے کے ایک حصے کے طور پر صارفین اب اپنے کاروباروں میں نئی مالیاتی مارکیٹ آپریٹنگ ماڈل جدت طرازی کو فوری طور پر متعارف کروانے کے لیے کالپسو اور سیپ کے لیے حلوں کی فعلی و تکنیکی مضبوطی کا فائدہ اٹھانے کے قابل ہوں گے۔ “اس نئی شراکت داری کے ذریعےسیپ اور کالپسو کیپٹل مارکیٹوں اور بینک خزانوں کے شعبوں میں ایک دوسرے کی مضبوطی کاف ائدہ اٹھائیں گے تاکہ دنیا بھر میں صارفین کے لیے مارکیٹ کے معروف حل کی مکمل رینج فراہم کرسکیں۔” روس وین رائٹ، عالمی سربراہ، مالیاتی خدمات، سیپ نے کہا۔ “سیپ پہلے ہی کیپٹل مارکیٹوں کے لیے سیپ کے حل استعمال کرنے والے صارفین کی وسیع تعداد رکھتا ہے، جس میں سیپ اے ایس ای، یکجا خطرے اور مالیات کے لیے بنیادی پلیٹ فارمز، اور سیپ ہانا (ر) پلیٹ فارم شامل ہیں ان سیپ حلوں کو کالپسو کی ایپلی کیشنز کے ساتھ یکجا کرنے سے ہم اپنے صارفین کے لیے چند زبردست نئے امکانات دیکھ رہے ہیں جس سے وہ اپنے کاروباروں کو تبدیل کرسکیں گے۔ کالپسو پلیٹ فارم اور سیپ کی
کیپویئر نے کمیونی کیشنز پلیٹ فارم کا نیا ورژنجاری کردیا، تیل و گیس کی پیشکش مضبوط ہوتی ہوئی
– کیپ سرور ای ایکس وی 5.18 صارفی تجربے کو بہتر بناتا اور اے بی بی ٹوٹل فلو مکمل خصوصیات کے مجموعہ کا فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے پورٹ لینڈ، مین، 23 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– خودکاری کے لیے کمیونی کیشنز پر توجہ رکھنے والے سافٹویئر تیار کنندہ ادارے کیپویئر (ر) ٹیکنالوجیز نے آج کیپ سرور ای ایکس (ر) ورژن 5.18 کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔ اہم بہتریوں میں اضافی ڈیوائس کنیکٹیوٹی اور مختلف عمودی صنعتوں، بشمول ساخت گری، تیل و گیس، اور بجلی و مفاد عامہ کی سہولیات میں صارفین کے لیے بہتر صارفی تجربہ شامل ہیں۔ Kepware Technologies. لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20130402/NE86794LOGO کیپ ویئر کے سی ای او ٹونی پین نے کہا کہ “ہمارا جدید ترین پروڈکٹاجراء بہترین مثال ہے کہ کیپویئر صارفین کے فیڈبیک کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔ ہمارا مقصد صارفین کی ضروریات کو پورا کرنا ہے جو فوری اہم کارآمدیت اور خصوصیات کی بہتری کے لیے ضروری ہوتی ہیں – بشمول فوری ٹیگ تدوین اور اے بی بی کی پیمائش اور ٹیکنالوجیوں کی مانیٹرنگ کے لیے اضافی سپورٹ۔” کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.18 میں مندرجہ ذیل کلیدی اپڈیٹس شامل ہیں: میڈیا لیول ریڈنڈینسی پلگ-اِن اب صارف کے طے شدہ متحرک کنندہ میکانزم کو سپورٹ کرتی ہے جو واحد نقطہ قدر تبدیلی، معیار تبدیلی، یا شرح تبدیلی کی بنیاد پر فیل اوور کا آغاز کرسکتی ہے۔ یہ صلاحیت کیپویئر کے اے پی سی یو اے بیسڈ ٹنلنگ حل کے ساتھ انتہائی بھروسہ مند سرنگ کھدائی میں اضافہ ہے۔ کیپ سرور ای ایکس پلیٹ فارم اب فوری طور پر ٹیگ تعریف بنانے میں تبدیلی کی سہولت دیتا ہے۔ یہ تبدیلیاں موجودہ اور نئے صارفین پر لاگو ہوتی ہیں، اور تمام منسلک صارفین کی تکمیل کو یقینی بناتی ہیں۔ اے بی بی ٹوٹل فلو ڈرائیو اب مائع الیکٹرونک فلو میژرمنٹ (ای ایف ایم) ڈیٹا کلیکشن کی مدد کرتی ہے۔ یہ ٹوٹل فلو آلات (جو بہاؤ کی شرح، دباؤ اور درجہ حرارت جیسے فوری ڈیٹا نکات کو جمع کرتا ہے) سے ٹرینڈ لاگ فائلوں کو نکالنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اورانہیں سی ایس وی فائلوں کے ذریعے دستیاب کرتا ہے۔ امریکی سیلز مینیجر، اے بی بی، نےاسکاٹ پیٹرسن نے کہا کہ “اے بی بی ٹوٹل فلوریموٹ پیمائش اور خودکاری نظام تیل و گیس کی تنصیبات کی درستگی، موثریت، حفاظت اور پیداوار کو ڈرامائی طور پر بڑھانے کے لیے ثابت شدہ ہیں۔ ایک ایسی مارکیٹ میں جہاں درست پیمائش اور موثر کارگزاری بہت ضروری ہیں، اے بی بی کیپ ویئر جیسے معروف کمیونی کیشنز فراہم کنندگان کی مدد سے بہت فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ کیپویئر کی اپنے اے بی بی ٹوٹل فلو ڈرائیور میں جاری بہتریاں صارفین کے لیے ٹوٹل فلو سسٹمز کا فائدہ اٹھانے اور اس کے کل مجموعے کو متنوع ایپلی کیشنز اور ڈھانچوں کے ساتھ مکمل کرنا ممکن بناتی ہے، جو ہمارے حلوں کی پیمائش اور ڈیٹا تجزیے کی صلاحیتوں کو موثر انداز میں بڑھاتی ہے۔ کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.18 32 مصنوعات کے لیے اپڈیٹس بھی پیش کرتا ہے، جس میں اے پی سی یو اے کلائنٹ ڈرائیور
2015ء سی جی اے پی تصویری مقابلہ درخواستوں کی وصولی شروع
واشنگٹن، 24جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– اب جبکہ سی جی اے پی دنیا بھر کے نوآموز اور پیشہ ور افراد کی غیر معمولی فوٹوگرافی کو نمایاں کرنے کے کامیاب 10 سالوں کا جشن منا رہا ہے، اس کے 2015ء سالانہ تصویری مقابلے کے لیے درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئی ہے۔ Enter CGAP’s 10th Annual Photo Contest and Tell the Story of Financial Inclusion. انٹرایکٹو ملٹی میڈیا خبری اعلامیہ کا تجربہ یہاں اٹھائیے: http://www.multivu.com/players/English/7267353-cgap-photo-contest تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20150623/224869 2015ء سی جی اے پی تصویری مقابلے کے لیے اپنی درخواستیں 9 ستمبر 2015ء سے قبل یہاں آن لائن جمع کروائیں۔ گزشتہ دہائی میں سی جی اے پی مقابلے ان نمایاں طریقوں کو دستاویزی شکل دے چکے ہیں کہ باضابطہ مالیاتی خدمات تک رسائی غریب افراد کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتی ہے۔ ان سالوں میں بہت کچھ تبدیل ہوچکا ہے اور ڈيجیٹل مالیاتی خدمات جیسے جدید پلیٹ فارمز دنیا بھر میں 2 ارب سے زیادہ ایسے افراد کو امید اور چیلنج دونوں فراہم کررہے ہیں جو بینک کی خدمات سے محروم ہیں۔ مالیاتی شمولیت کے تبدیل ہوتے میدان پر توجہ مرکوزرکھنے کے لیے رواں سال کے مقابلے کی توجہ چار کلیدی موضوعات پر ہوگی: ڈیجیٹل مالیاتی خدمات؛ عورتوں کا مالیاتی خدمات کا استعمال؛ چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے مائیکروفنانس اور چھوٹے کاشت کار اور ان کا خاندان۔ درخواستیں ان موضوعات کے اندر مصنوعات،اداروں اور طریقوں کا احاطہ کرسکتی ہیں، اور سماجی، اقتصادی، ترقیاتی اور تکنیکی مسائل کی وسیع میدان کو چھو سکتی ہیں۔ دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں تمام خطوں کے لیے درخواستوں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ ماضی کے فاتحین نے زبردست اور تخلیقی تصاویر پیش کیں جو سرفہرست عالمی ذرائع ابلاغ میں نمایاں ہوئیں۔ گارجین نے 2014ء مقابلے ، جس نے 95 ممالک سے تقریباً 5,000 درخواستیں وصول کیں، کو “مالیاتی خدمات تک بڑھتی ہوئی رسائی کی اہمیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے” والا قرار دیا جبکہ بزنس انسائیڈر نے کہا کہ مقابلے نے “ترقی پذیر دنیا کے کاروباری منتظمین کو بلند کرنے والی تصاویر” کو نمایاں کیا۔ 2015ء میں متعدد انعامات جاری کیے جائیں گے جن میں پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام شامل ہوگا، اور ساتھ ساتھ علاقائی فاتحین اور عوامی ووٹ کے ذریعے ایک پیپلز چوائس ایوارڈ بھی۔ ووٹنگ 10 ستمبر سے 17 ستمبر تک ہوگی۔ فوٹوگرافی کے ذریعے دنیا کو مالیاتی شمولیت کا “چہرہ” دکھانے میں مدد کیجیے اور یہ کہ کس طرح مالیاتی شمولیت میں بڑھتا ہوا اضافہ غریبوں کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتا ہے۔ اپنی تصاویر جمع کروائیے اور اعلان کو اپنے سماجی رابطوں میں پیش کیجیے۔ سی جی اے پی کے بارے میں سی جی اے پی (دی کنسلٹیٹو گروپ ٹو اسسٹ دی پؤر) 34 معروف انجمنوں کی ایک عالمی شراکت داری ہے جو مالیاتی شمولیت کو ترقی دینے کی خواہشمند ہیں۔ سی جی اے پی عملی تحقیق اور مالیاتی خدمات فراہم کنندگان، پالیسی سازوں اور عطیہ دہندگان کے ساتھ شمولیت کے ذریعے جدید حل تیارکرتا ہے تاکہ وسیع پیمانے پر انہیں ممکن بنایا جا سکے۔ عالمی بینک میں قائم سی جی اے پی شواہد کی بنیاد پر تائید کے پلیٹ فارم کے ساتھ
چین-سی ای ای سی نمائش کامیابی کی راہ گزر پر
ننگ بو، چین، 17 جون 2015ء / سن ہوا-ایشیانیٹ — جیسے ننگ بو پہلی چین-سی ای ای سی سرمایہ کاری و تجارتی نمائش کی میزبانی کے قریب پہنچا ہے، شہر 8 جون سے شروع ہونے والی اس پانچ روزہ تقریب کا جشن منا رہا ہے جس نے مستقبل کے بیج بوئے ہیں۔ “کشادگی اور تعاون میں اضافے اور شاہراہ ریشم کی مشترکہ تعمیر” کے موضوع کے ساتھ چین-سی ای ای سی نمائش چین اور سی ای ای ممالک کے درمیان تعاون کے لیے بلغراد رہنما ہدایات کے تحت ہوئی، جس پر دسمبر 2014ء میں بلغراد، سربیا میں دستخط کیے گئے تھے۔ چین-سی ای ای سی نمائش میں چین اور 16 سی ای ای ممالک کے ہزاروں حکومتی رہنماؤں اور کاروباری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پانچ روزہ تقریب میں سرمایہ کاری سمپوزیمز، تجارتی نمائشوں، کاروباری فورمز اور ثقافتی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ دیکھا گیا، جو ممکنہ طور پر چین اور سی ای ای ممالک کے درمیان ہر طرف کے تعاون کو فروغ، چی جیانگ صوبے کے بین الاقوامی اثر ورسوخ میں اضافہ اور ننگ بو بندرگاہ کی معیشت کو سہولت دیں گی۔ سی ای ای ممالک کے 70 سے زائد حکومتی شعبوں اور اداروں نے چین-سی ای ای سی سرمایہ کاری تعاون سیمینار کے موقع پر بنیادی ڈھانچے، سیاحت، ساخت گری، خوراک اور طب کے 132 تعاون منصوبوں پر 200 سے زیادہ حکومتی شعبوں، سرمایہ کاری کو ترویج دینے والے اداروں اور کمپنیوں کے ساتھ جامع مذاکرات کیے۔ منتظمین نے ایک سی ای ای خصوصی مصنوعات کا میلہ بھی منعقد کیا جس کا ہدف ننگ بو بین الاقوامی کنونشن سینٹر میں چین کے مقامی خریدار تھے۔ میلے میں 16 سی ای ای ممالک کے کل 201 اداروں نے شرکت کی، اور شراب، شہد، دست کاری اور آرائش و زیبائش کی مصنوعات سمیت 3,000 سے زیادہ مصنوعات کی نمائش کی۔ مزید برآں، سی ای ای ممالک کی جانب سے خصوصی مصنوعات کے لیے 70,000 مربع میٹر نمائش ہال 4 ارب یوآن (644 ملین ڈالرز) کی کل سرمایہ کاری سے تعمیر ہوگا، جو انتظامی کمیٹی کے مطابق ممکنہ طور چین اور دیگر ممالک سے زیادہ مہمانوں کی توجہ مبذول کروائے گا۔ چین-سی ای ای سی نمائش کے اہم حصے کے طور پر چین-سی ای ای سی فورم برائے تعاون اضافے میں چین اور سی ای ای ممالک کے کئی حکومتی رہنماؤں نے شرکت کی تاکہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے پس منظر میں چین اور سی ای ای ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے پر بات کی جائے۔ منصوبہ صدر سی جن پنگ نے 2013ء میں پیش کیا تھا، جس کا مقصد دو قدیم تجارتی راستوں کو زندہ کیا جائے اور باہمی فائدے کے تحت مارکیٹوں کو مزید کھولا جائے۔ مزید برآں، منتظمین نے طرفین کے درمیان ثقافت و سیاحت کو بڑھانے کی کوشش کے لیے کئی بڑی سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔ ننگبو شہر نے ننگبو میوزیم آف آرٹ میں دوسری سی ای ای ممالک ہم عصر فن پارہ نمائش منعقد کی، جس نے 16 سی ای ای ممالک کے 19 مصوروں کی 74 آئل پینٹنگز کو پیش کیا۔
جے اے سولر پی وی ماڈیولز نے کلاس4 ہیل ٹیسٹ پاس کرلیا
شنگھائی، 16 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– اعلیٰ کارکردگی کی شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے ساخت گروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر” یا “جے اے”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کے پی وی ماڈیولز مئی میں فریمونٹ، کیلیفورنیا میں واقع آر ای ٹی سی کی تنصیب میں انتہائی درجے کا کلاس 4 ہیل ٹیسٹ پاس کرچکے ہیں، جو رواں سال مارچ میں ٹی یو وی رائن لینڈ کی جانب سے کی گئی ایسی ہی کامیاب جانچ کا تسلسل ہے۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150522/0861504483LOGO کلاس 4 ہیل ٹیسٹ دو انچ (50.8 ملی میٹرز) قطر کی برف کی سخت گیندیں استعمال کرتا ہے جنہیں منفی 17 درجہ سینٹی گریڈ پر جمایا جاتا ہے اور جو پی وی ماڈیول کی شیشے کی سطح پر مختلف مقامات پر ماری جاتی ہیں جس میں درمیان، ایک کونا اور ایک کنارہ اور ساتھ ساتھ دھاتی چوکھٹ اور مختلف مقامات بھی شامل ہوتے ہیں، یہ مختلف رفتار سے ماری جاتی ہیں جن کی زیادہ سے زیادہ رفتار 76 میٹرز فی سیکنڈ (274 کلومیٹر فی گھنٹہ) ہوتی ہے۔ اس مرتبہ آر ای ٹی سی کی جانب سے جے اے کے پی وی ماڈیولز پر استعمال کی گئی کلاس 4 ہیل ٹیسٹ کی حرکیاتی ضرب کی توانائی مارچ میں ٹی یو وی رائن لینڈ تجربہ گاہ کی جانب سے کیے گئے گزشتہ ہیل ٹیسٹ میں مندرجہ کی گئی توانائی کے مقابلے میں آٹھ مرتبہ سے بھی زیادہ ہے جب 45 ملی میٹر کے اولے 30.7 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے استعمال کیے گئے تھے۔ جے اے سولر کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر جناب وی شان نے تبصرہ کیا کہ “سخت ترین موسمی حالات کا سامنا کرنے کے لیے اپنی مصنوعات تیار کرنے کی خاطر یہ ضروری ہے کہ ہمارے ماڈیولز زیادہ سخت صورتحال میں اولوں کے اثرات کا ٹیسٹ پاس کریں۔ آر ای ٹی سی میں کلاس 4 ہیل ٹیسٹ پاس کرنا جے اے سولر کے پی وی ماڈیولز کے اعلیٰ معیار اور بھروسہ مندی کا ثبوت ہیں، اور ساتھ ساتھ کارکردگی کو مستقل بہتر بنانے، مصنوعاتی جدت طرازی اور زبردست معیار بندی کے ذریعے صارفین کی ضرورت پورا کرنے کے لیے ہماری انتھک کوششوں کو بھی ظاہر کرتا ہے۔” لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20150522/0861504483LOGO
چین-جنوبی ایشیا نمائش میں ٹی سی ایل کی جنوب مشرقی ایشیائی مارکیٹ میں آگے بڑھنے کے منصوبے کے بارے میں بات
شین چین، چین، 15 جون 2015ء / پی آرنیوزوائر– چین کی وزارت اقتصادیات اور یونان کی صوبائی حکومت کے اشتراک اور متعدد جنوبی ایشیائی ممالک کے تجارتی حکومتی دفاتر کی جانب سے مشترکہ طور پر منظم کردہ تیسری چین-جنوبی ایشیا نمائش 12 جون کو کھلی۔ تقریباً ہرجنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے قومی رہنماؤں نے نمائش میں شرکت کی، ساتھ ساتھ چینی نائب صدر لی یوان چاؤ بھی شریک تھے، جنہوں نے ٹی سی ایل کارپوریشن کے چیئرمین اور سی ای او ٹامسن لی ڈونگ شینگ کے ساتھ ٹی سی ایل کے پویلین کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا اور چین کے جنوب مغربی حصوں اور جنوب مشرقی ایشیا میں مارکیٹوں کے قیام کے منصوبوں پر ٹی سی ایل کی رپورٹ سنی۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150615/0861505327 چینی معیشت کے تیزی سے بیرون ملک نظریں جمانے کے اس مرحلے پر چین کا صوبہ یونان ملک کے سمندر سے کٹے ہوئے جنوب مغربی خطوں کو جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا سے منسلک کرنے کے لیے اہم مرکز ہے اور ان خطوں کے لیے دروازے کی حیثیت سے اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ٹی سی ایل کارپوریشن چیئرمین اور سی ای او لی ڈونگ شینگ نے نمائش میں کہا کہ جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا ٹی سی ایل کی عالمگیری حکمت عملی کا مرکز ہیں۔ تیسری چین-جنوبی ایشیا نمائش ایک بہت اچھی پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جس کے ذریعے ٹی سی ایل اپنی مصنوعات جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا کے لیے پیش کرسکتا ہے، ایسے خطے جو بین الاقوامی آپریشنز کو مزید آگے پھیلانے کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ جناب لی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ٹی سی ایل مستقبل قریب میں یونان میں پیداواری تنصیبات قائم کرے گا اور جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا میں مزید آگے بڑھے گا، جہاں سے وہ اپنی جغرافیائی برتری اورچین کی موزوں قومی پالیسیوں (مثلاً چین کا ون بیلٹ، ون روڈ منصوبہ) کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ بڑی بین الاقوامی مارکیٹوں میں جائے گا۔ چینی یونان کا صوبائی دارالحکومت کنمنگ جنوب مشرقی ایشیا کے دس ممالک سے جڑنے والی ریلوے لائنوں کا نقطہ آغاز ہوگا جس میں جنوبی ایشیا میں بھارت اور بنگلہ دیشبھی شامل ہوں گے، اس منصوبے کے ساتھ ٹی سی ایل کی کنمنگ میں قائم پیداواری تنصیبات متعلقہ مارکیٹوں میں نفوذ اختیار کرنے میں مدد کے لیے بنیاد فراہم کرسکتی ہیں۔ مزید برآں، ٹی سی ایل نے پہلے کہا تھا کہ بھارت جیسی ابھرتی ہوئی مارکیٹ اس کی 2015ء کی عالمگیری حکمت عملی کا مرکزی حصہ ہے۔ تیسری چین-جنوبی ایشیا نمائش میں بھارت ایک اعزازی مہمان ہے، جو ایک اور وجہ ہے کہ ٹی سی ایل کیوں یونان صوبے کو اپنی مجموعی حکمت عملی کا کلیدی حصہ سمجھتا ہے اور چین-جنوبی ایشیائی نمائشوں میں متحرک انداز میں حصہ لیتا رہا ہے۔ رابطہ: مارٹا چین 86-755-33313868+ [email protected] تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150615/0861505327
