ٹیسیس سلم ڈوئیٹ اور اسٹار ہب جنوب مشرقی ایشیا میں سیاحوں کو ہدف بناتے ہوئے

سی ایس اے گرپ اسٹراس کرچن، جرمنی میں نئے ای ایم سی جانچ مرکز کے ساتھ یورپ میں مستقل بڑھتا ہوا

جیونی نئے پرچم بردار اسمارٹ فونز ایم5 اور ای8 جاری کرے گا

16 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ اکتوبر میں چونگ شان شہر میں ہوگا

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر نے مغربی افریقہ کے سب سے بڑے وِنڈفارم میں سرمایہ کاری کے لیے عہد کا اعلان کردیا

یونین پے انٹرنیشنل نے عالمی سیاحتی صنعت کے ساتھ تعلقات بڑھا لیے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

ٹیسیس سلم ڈوئیٹ اور اسٹار ہب جنوب مشرقی ایشیا میں سیاحوں کو ہدف بناتے ہوئے

سنگاپور، 12 جون 2015ء/پی آرنیوزوائر– ٹیسیس ٹیکنالوجیز کمپنی لمیٹڈ کے سلم ڈوئیٹ اتحاد میں شمولیت کے ساتھ سنگاپور کی دوسری سب سے بڑی انفو-کمیونی کیشنز کمپنی اسٹار ہب 15 جون 2015ء سے سنگاپور کا دورہ کرنے والوں کو ٹیسیس کے سافٹ سم اوور-دی-ایئر ڈاؤنلوڈ پلیٹ فارم سلم ڈوئیٹ (ر) کے ذریعے اپنی موبائل پری-پیڈ سروسز فراہم کرنا شروع کرے گا۔ جنوب مشرقی ایشیا میں ایک کلیدی کاروباری، مالیاتی و نقل و حمل کے مرکز کی حیثیت سے سنگاپور ماہانہ دنیا بھر سے 1.2 ملین مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ سلم ڈوئیٹ سیاحتی ٹیلی کام مارکیٹ میں ایک مستحکم بنیاد کی تعمیر کے لیے بڑے موبائل آپریٹرز کا اعتماد حاصل کرچکا ہے۔ ہانگ کانگ، جاپان، کوریا، برطانیہ، امریکہ،تائیوان وار تھائی لینڈ کےبعد سنگاپور سلم ڈوئیٹ کی کوریج میں تازہ اضافہ ہے۔ اسٹار ہب کے نائب صدر برائے موبائل پری-پیڈ بزنس تیان یونگ پنگ کہتے ہیں کہ “ہم ٹیسیس کے ساتھ اتحاد کے ذریعے بین الاقوامی موبائل پری-پیڈ تقسیم مارکیٹ پر اپنے دھاوے کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں۔ دنیا میں وہ جہاں بھی ہوں، سلم ڈوئیٹ صارفین ایک ورچوئیل اسٹار ہب پری-پیڈ پیکیج اپنے فون پر قبل از وقت آرڈر کرسکتے ہیں اور اسٹار ہب کے قومی سطح پر پھیلے موبائل نیٹ ورک سے منسلک ہونے کے لیے آمد کے ساتھ ہی سروس باآسانی متحرک کرسکتے ہیں۔ یہ نئی، بے مثال سہولت سفر کرنے والوں کے لیے مجموعی سفری تجربے کو بہتر بنائے گی، جنہیں ڈیجیٹل عہد میں اپنے کام اور تفریح دونوں کے لیے فون کے ساتھ منسلک ہونے کی ضرورت ہے۔” ٹیسیس کے چیئرمین جیسن ہو کہتے ہیں کہ “سنگاپور میں اسٹار ہب کے ساتھ ہماری شراکت داری موبائل معاشرے میں سافٹ سم سروس پیش کرنے کے لیے ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ سلم ڈوئیٹ سافٹ وسم کی تقسیم ان مقامات پر رائج حکومتی قواعد و ضوابط کے مطابق ہوتی ہے، جہاں ہم خدمات پیش کرتے ہیں۔ ہم بغیر سرحدوں کے ٹیلی کمیونی کیشنز خدمات فراہم کرنے کے لیے سلم ڈوئیٹ میں شمولیت کے لیے خطے کے تمام آپریٹرزکا خیرمقدم کرتے ہیں!” آغاز کے لیے صارفین کو www.slimduet.net/en/#shopپر سلم ڈوئیٹ سم اسٹکر خریدنا ہوگا، اس اسٹکر کو موجودہ سم کے ساتھ جوڑیں اور سلم ڈوئیٹ ایپ کے ذریعے موبائل آپریٹرز کے پیش کردہ پری-پیڈ پیکیجز خریدیں۔ سلم ڈوئیٹ سم ان ممالک میں مستقبل کے سفروں میں بھی دوبارہ استعمال کی جا سکتی ہے جہاں سلم ڈوئیٹ کی کوریج موجود ہے۔ سنگاپور کے لیے اسٹار ہب کا 14 امریکی ڈالر کا پری-پیڈ پیکیج 18 سنگاپوری ڈالر کا مقامی ٹاک ٹائم، ایس ایم ایس اور ڈیٹا رکھتا ہے، جس میں پانچ دنوں کے لیے 100 جی بی کا مقامی ڈیٹا مفت اور 19 مقامات کے لیے آئی ڈی ڈی 018 کالیں مفت ہیں۔ سروس کو چانکی ہوائی اڈے پر اسٹار ہب کے منظور شدہ ڈیلروں کے پاس ایکٹیویٹ کرایا جا سکتاہے۔ صارفین اس کے بعد *123#  ڈائل کرکے اپنے پری-پیڈ اکاؤنٹ کو سنبھال سکتےہیں اور اضافی وائس اور ڈیٹا پلانز خرید سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے https://www.slimduet.net/en  روابط برائے ذرائع ابلاغ ٹیسیس لٹس لن مارکیٹنگ مینیجر دفتر:

مزید پڑھیں

سی ایس اے گرپ اسٹراس کرچن، جرمنی میں نئے ای ایم سی جانچ مرکز کے ساتھ یورپ میں مستقل بڑھتا ہوا

اسٹراس کرچن، جرمنی، 11 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– جانچ اور تصدیق کی خدمات فراہم کرنے والے عالمی ادارے اور معیارات بنانے والی معروف انجمن سی ایس اے گروپ اسٹراس کرچن، بایرن، جرمنی میں نئے ایم ایم سی جانچ مرکز کے آغاز کے ساتھ یورپ میں اپنی نمو کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ سی ایس اے گروپ بایرن یورپ کے سب سے بڑے جدید ایم سی جانچ مراکز میں سے ایک چلاتا ہے۔ نئی 560 مربع میٹر پر پھیلی تجربہ گاہ ہر حجم کی مسافروں کاروں سمیت بڑی چیزوں کی جانچ کی سہولت دیتی ہے۔ یہ سی ایس اے گروپ کو مصنوعات اور حلوں کے اضافہ شدہ ارتباط یعنی کنیکٹیوٹی کے نتیجے میں مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ممکن بنائے گا۔ نیا مرکز ای ایم سی کی موجودہ تجربہ گاہی گنجائش کو 17 محفوظ کمروں اور 7 بے گونج کمروں کی صورت میں 7,260 مربع میٹرز تک لے جاتا ہے، اور یہ یورپ میں سی ایس اے گروپ کی مستقل ترقی اور کامیابی کا ثبوت ہے۔ سی ایس اے گروپ یورپ کے نائب صدر رالف شونک نے کہا کہ “ہم خاص طور پر یورپ کی گاڑیاں بنانے والی صنعت کے لیے جانچ کی خدمات کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یہ نیا مرکز کھول رہے ہیں۔ نقل و حمل ہمارے لیے ایک اہم شعبہ ہے اور یورپ کی اس مارکیٹ میں ہم مضبوط قدم رکھتے ہیں۔ اپنی اسٹراس کرچں تنصیب میں ای ایم سی جانچ خدمات کو بڑھا کر اور لے لینڈ، برطانیہ میں مارکیٹ کی معروف جانچ تجربہ گاہ کے ذریعے، جو نقل و حمل کی صنعت کے لیے حفاظتی تجربات پر توجہ رکھتی ہے، اس شعبے میں اداروں کے لیے انتہائی مستحکم تجاویز رکھتے ہیں۔ سی ایس اے گروپ بایرن گزشتہ تین سالوں میں سال بہ سال 10 فیصد سے زیادہ کے حساب سے بڑھ رہا ہے اور مارکیٹ طلب کو پورا کرنے کے لیے موجودہ ای ایم سی مراکز میں دو شفٹوں میں کام کررہا ہے۔ گزشتہ تین سالوں میں سی ایس اے گروپ بایرن پہلے ہی دو نئے بے گونج مراکز کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تجربہ گاہ کھول چکا ہے۔ سی ایس اے گروپ بایرن کے مینیجنگ ڈائریکٹر دیتر فروئے لخ کہتے ہیں کہ “ہم نئی تنصیب میںاپنے صارفین کے لیے اضافی وسائل پیش کرنے پر بت خوش ہیں۔ ہم اپنی صنعت میں بہترین سپورٹ فراہم کرنا چاہتے ہیں اور گزشتہ تین سالوں میں اسٹراس کرچن میں اپنی تنصیبات کو بنانے اور بہتر بنانے کے لیے وسیع سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔ نئی تجربہ گاہ ہمیں اپنے صارفین کو بروقت اور لاگت کے لحاظ سے موثر مقامی خدمات فراہم کرنے میں مدد دے گی۔” اسٹراس کرچن میں ای ایم سی تجربوں کے ساتھ سی ایس اے گروپ گاڑیاں بنانے والے، صنعتی پرزوں، ای-گاڑیوں، پاور ٹولز، آئی ٹی، گھریلو مصنوعات، طبی آلات اور پرزوں، ٹرمینل بلاکس اور دیگر مصنوعات کے زمروں کے لیے ماحولیاتی تجربوں اور استناد کی خدمات بھی فراہم کرتا ہے جو اداروں کو مقامی اور عالمی مارکیٹ رسائی فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ سی ایس اے گروپ

مزید پڑھیں

جیونی نئے پرچم بردار اسمارٹ فونز ایم5 اور ای8 جاری کرے گا

بیجنگ، 10 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– موبائل ڈیوائسز کے معروف عالمی فراہم کنندہ جیونی نے 10 جون کو بیجنگ میں اپنے جدید ترین اسمارٹ فونز میراتھون ایم5 اور ایلیف ای8 کا اعلان کردیا۔ “جیونی کے صدر ولیم لو نے تقریب کے آغازپر کہا کہ “طویل عرصے سے زیادہ تر موبائل فون صارفین کے لیے بیٹری کا مسئلہ سب سے اہم ہے لیکن اب تک اس کا بہترین حل نہیں ہے۔ جیونی اس پر کام کرنے کی خواہش رکھتا ہے اور اب ہمارےپاس ایم5 ہے۔” ایم 5 ایک بڑی 6,020 ایم اے ایچ کی بیٹری رکھتا ہے، جو ایم3 میں 5،000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے مقابلے میں بڑی بہتری ہے۔ جیونی بیٹری بہتریاں فون کو چار دن کی بیٹری زندگی دیتی ہیں۔ ایم5 بیٹری کی کھپت کا ایک اسمارٹ نظام رکھتا ہے خصوصاً جب بے دریغ استعمال کیا جائے؛ اگر صرف 5 فیصد بیٹری بچے تو یہ 62 گھنٹے تک کا اسٹینڈبائے وقت دے سکتا ہے۔ اور ایم5 مختصر وقت میں چارج بھی کیا جا سکتا ہے، اور یہ الٹی چارجنگ کی بھی صلاحیت رکھتا ہے – اسے بیک وقت دو سیل فونز چارج کرنے کے لیے پاور بینک کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لو نے جیونی کے نئے پرچم بردار اسمارٹ فون ای8 کا بھی اجراء کیا۔ اس کی اہم ترین باتوں میں سے ایک پشت پر 23.7 میگاپکسل کا کیمرہ ہے، جو 100 میگاپکسل کے ریزولیوشن تک کی تصاویر لینے کی صلاحیت رکھے گا۔ اور یہ پہلا اسمارٹ فون ہے جو بغیر کسی ضرر کے زوم پیش کرے گا۔ جیونی مارکیٹ میں بہترین کیمرہ فون بنانے کا خواہاں ہے۔ نیشنل جیوگرافک میں حصہ لینے والے فوٹوگرافر فرٹز ہوفمین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے چند شاندار تصاویر دکھائیں جو ای8 سے لی گئی تھیں اور انہوں نے کہا کہ وہ کیمرے سے بہت مطمئن ہیں۔ ہوفمین مزید تصاویر کے لیے ای8 استعمال کرتے رہیں گے اور آنے والے سالوں میں اسے جیونی کے سامنے پیش کرتے رہیں گے۔ جیونی نے جیونی والٹ کے اجرا کے لیے وی بینک کے ساتھ تعاون کا بھی اعلان کیا۔ وہ ایک قابلہ بھروسہ عمودی ماحول کی تعمیر کی کوشش کریں گے جو ذاتی موبائل ڈیوائسز کی بنیاد پر ہے۔ دونوں نئے اسمارٹ فونز آنے والے دنوں میں مختلف ممالک اور علاقوں میں جاری کیے جائیں گے۔ جیونی کے بارے میں 2002ء میں قائم ہونے والا جیونی کمیونی کیشن ایکوئپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ایک ہائی-ٹیک کمپنی ہے جو موبائل ڈیوائس کی ڈیزائننگ، آر اینڈ ڈی، ساخت گری، عالمی مارکیٹوں میں فروخت اور موبائل انٹرنیٹ ایپلی کیشن سروسز میں شامل ہے۔ باضابطہ ویب سائٹ: http://global.gionee.com/ فیس بک: https://www.facebook.com/GioneeGlobal رابطہ: انلی وانگ، 9823 8279 755 86+، [email protected]

مزید پڑھیں

16 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ اکتوبر میں چونگ شان شہر میں ہوگا

آن لائن قبل از-وقت اندراج اب ممکن گوچین، چین، 10 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– 16 واں چین گوچین بین الاقوامی روشنی میلہ (خزاں میلہ) 22 سے 26 اکتوبر 2015ء تک چونگ شان شہر، گوانگ ڈونگ صوبے کے گوچین کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150610/0861505133 روشنی مصنوعات کی پیداوار اور تجارت کے بڑے صنعتی ناموں کا مسکن اور اربوں کی سالانہ پیداوار رکھنے والا گوچین روشنی مصنوعات کی ماہرانہ تیاری کی چار عالمی بنیادوں اور فروخت مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ اس سال 15 ویں گوچین روشنی میلہ (بہار میلہ) میں مہمانوں کی تعداد نئی بلندیوں تک پہنچیں، جس نے کل 250,000 مقامی و غیر ملکی مہمانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ “ایک نمائشی ہال + پانچ تجارتی بازار” کے نئے حصول نمونے پر دو سال کام کے بعد میلہ1,800 سے زائد اعلیٰ معیار کے روشنی صنعت نمائش کنندگان کو سامنے لائے گا جو روشنی، لیمپ، ایل ای ڈی روشنیوں اور برقی مصنوعات کا احاطہ کریں گے اور ساتھ ہی خریداروں کو 700,000 مربع میٹر کے کا ایک ہی مقام فراہم کریں گے جو قیمت کے لحاظ سے انتہائی موثر ذریعہ ہوگا۔ گوچین روشنی مارکیٹ دنیا بھر میں ہمیشہ اپنے اعلیٰ معیار، بہترین خوردہ قیمت، تجارتی سہولت، بہترین تکمیل اور انتہائی مسابقتی  مارکیٹ ہونے کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ میلے کا یہ سیشن روشنی خیموں کا اجراء کرے گا جو تخلیقی سجاوٹ اور ایک ماہر برقیات کا فٹنگ ایریا پیش کریں گے۔ گوچین روشنی میلہ کا 2015ء ایڈیشن مقامی روشنی صنعت کے وسائل کو مکمل کرے گا تاکہ غیر ملکی خریداروں اور مقامی اہم فراہم کنندگان کے لیے ایک خصوصی ‘کاروباری میجنگ سروس’ جاری کی جائے۔ کاروباری میجنگ ماہرین کی ایک تجربہ کار ٹیم روشنی پرزوں سے تیار مصنوعات تک کسی بھی چیز کی تلاش کرنے والے غیر ملکی خریداروں کے لیے برمقام ملاقات کے ساتھ یہ خدمت پیش کرے گی۔  بر مقام اندراج پر 100 رینمنبی رجسٹریشن فیس لاگو ہوگی، جو قبل از وقت اندراج کے لیے نہیں ہوگی؛ قبل از وقت اندراج مہمانوں کو منتظمین کی جانب سے وی آئی پی خدمات کا لطف اٹھانے کا موقع دے گی۔ گوجین روشنی میلے کے دوران منتظمین گوچین روشنی ثقافتی میلے کا پہلا سیشن بھی شروع کریں گے، جہاں دنیا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنرز لیون کے ‘روشنی میلہ’ کے مقابلے کے لیے ایک ثقافتی تقریب میں حصہ لیں گے۔ 16 ویں گوچین روشنی میلہ (خزاں میلہ) کی تیاریاں پہلے ہی شروع ہوچکی ہے۔ یہ گوچین کے لیے اہم مواقع اور پہچان کا وعدہ کرتا ہے اور روشنی مارکیٹ میں امکانات اور روشنی صنعت کی ترقی کو زبردست بڑھاوا دیتا ہے۔ ویب سائٹ: http://www.gzlightingfair.com/en تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150610/0861505133

مزید پڑھیں

امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر نے مغربی افریقہ کے سب سے بڑے وِنڈفارم میں سرمایہ کاری کے لیے عہد کا اعلان کردیا

– منصوبے کا کل تخمینہ 305 ملین یورو ایناپولس، میری لینڈ، 8 جون 2015ء/پی آرنیوزوائر– امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرااسٹرکچر (“اے سی ای آئی”) نے آج سینی گال کے پہلے صنعتی پیمانے کے وِنڈ پاور منصوبے اور مغربی افریقہ میں مجوزہ سب سے بڑے وِنڈ فارم میں سرمایہ کاری سے وابستگی کا اعلان کیا ہے۔ یہ منصوبہ ملک کو انتہائی مہنگی تیل سے بننے والی بجلی پر انحصار کو کم کرنے میں مدد دے گا۔ اس تنصیب پر سرمایہ کاری کا کل تخمینہ 305 ملین یورو ہے، جس میں اے سی ای آئی لگ بھگ 76 ملین یورو کی ایکوئٹی فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور بقیہ اعلیٰ اور درمیانے قرض دینے والوں سے متوقع ہے۔ منصوبہ 151.8 میگاواٹ کا ایک زیر تعمیر وِنڈ فارم ہے ، جو سینی گال میں ڈاکر سے تقریباً 75 کلومیٹر شمال مغرب میں تائیبا ایندیائے میں واقع ہوگا۔ یہ متوقع طور پر توانائی کے حصول کے متنوع ذرائع کے استعمال اور قابل تجدید توانائی کے استعمال کے ذریعے ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی طلب کو پورا کرنے کی کوششوں کے لیے سینی گالی حکومت کے  منصوبوں کا ایک اہم حصہ ہے۔ اس منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی سینی گال میں بجلی فراہم کرنے والے قومی ادارے سینی لیک (سوسائٹ نیشنل ڈی الیکٹریسٹ دو سینی گال) کو 20 سال کے بجلی خریداری معاہدے کے تحت فروخت کی جائے گی، جس پر دسمبر 2013ء میں دستخط ہوئے تھے۔ منصوبہ ایک فرانسیسی ٹیم سیریول ایس اے آر ایل (“سیریول”) کی جانب سے تیار کیا گیا ہے اور اے سی ای آئی تعمیراتی اخراجات اور منصوبے کی ایکوئٹی میں سیریول کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ پلانٹ کی تعمیر تین سالوں پر محیط ہے جس میں 50.8 میگاوٹ کے تین مراحل ہوں گے۔ چاپن انٹرنیشنل اینڈ کمپنی منصوبے کے لیے ترقیاتی و مالیاتی مشیر کا کردار ادا کررہی ہے۔ اے سی ای آئی کے سی ای او اور شریک بانی جناب پال ہنراہن نے کہا کہ “یہ منصوبہ سینی گال کے لیے اقتصادی اور ماحولیاتی دونوں نقطہ نگاہ سے بہت اہم ہے۔ سینی گال کی متاثر کن اقتصادی ترقی کو بجلی کی پیداوار کی زیادہ گنجائش کی ضرورت ہے تاکہ نیم صحراوی افریقہ میں بجلی کی پیداوار کی اوسط شرح سے آگے نکل سکے۔ مزید براں، سینی گالی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ڈیزل کے ذریعے بجلی کی پیداوار سے کم خرچ توانائی وسائل کی جانب سےمنتقلی سے وابستہ ہے، جیسا کہ پون بجلی، اور اسے سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام بنانے کی خاطر بجلی کے شعبے میں مزید اصلاحات کے لیے قدم اٹھاچکی ہے۔ اور اسی لیے یہ صدر میکی سال کے منصوبےابھرتا سینی گال کے تحت ایک ترجیحی منصوبہ ہے، جو ملک کی اقتصادی ترقی کو تیز تر کرنے سے وابستہ ہے، ہمیں یقین ہے کہ منصوبہ تیزی سے آگے کی جانب بڑھے گا۔” امریکن کیپٹل انرجی اینڈ انفرا اسٹرکچر عالمی توانائی بنیادی ڈھانچےکے اثاثہ جات میں سرمایہ کاری کے انتظام کا معروف عالمی ادارہ ہے، جس میں بجلی کی پیداوار کی تنصیبات، تقسیم اور ترسیل کے جال اور ساتھ

مزید پڑھیں

یونین پے انٹرنیشنل نے عالمی سیاحتی صنعت کے ساتھ تعلقات بڑھا لیے

شنگھائی، چین، 8 جون 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — یونین پے انٹرنیشنل عالمی سیاحتی صنعت کے ساتھ تعاون کو بڑھا رہا ہے، جو یونین پے کو 4 جون سے مالدیپ میں ہونے والی عالمی سیاحتی انجمن (یو این ڈبلیو ٹی او) کے 27 ویں وزراء اجلاس کے ساتھ تعاون کرنے والا واحد ادائیگی برانڈ بنا رہی ہے۔ دنیا بھر میں سیاحوں کو بہتر خدمات دینے کے لیے یونین پے انٹرنیشنل اہم سیاحتی مقامات پر یونین پے کارڈ قبولیت کو مسلسل پھیلا رہا ہے تاکہ کارڈ یافتگان کو آسانی، حفاظت اور ترجیحی ادائیگی خدمت اور کارڈ استعمال کرنے کے فوائد دیے جا سکیں۔ یونین پے انٹرنیشنل برطانیہ، آسٹریلیا، جنوبی کوریا اور جاپان جیسے ممالک کی سیاحت کے لیے وزارتوں کے ساتھ بھی مل کر کام کررہا ہے تاکہ ایسی ادائیگی خدمات پیش کی جائیں جو سیاحوں ی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کریں اور مقامی سیاحتی صنعت کی ترقی کو ترویج دیں۔ پیسفک ایشیا ٹریول ایسوسی ایشن کے تازہ ترین اعدادوشمار ے مطابق کل 550 ملین سے زیادہ سیاحوں نے 2014ء میں ایشیا بحر الکاہل خطے کا دورہ کیا، جس چین، ہانگ کانگ اور مکاؤ سیاحوں کے تین بڑے ذرائع ہیں۔ عالمی یونین پے کارڈ قبولیت کا جال 150 سے زائد ممالک اور خطوں کے احاطے تک پھیلا دیا گیا ہے۔ ایشیا بحر الکاہل خطے میں، جہاں یونین پےکارڈ قبولیت زیادہ مستحکم ہے، یونین پے قبولیت کوریج بنیادی طور پر دوران سفر سیاحوں کی ادائیگی ضرورت پوری کرسکتی ہے۔ سیاحتی صنعت اور یونین پے کے درمیان تعاون بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے، کیونکہ مقامی باشندے روزمرہ استعمال اور بین الاقوامی سفر کے لیے یونین پے کارڈز کے استعمال کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ہانگ کانگ، مکاؤ اور منگولیا میں یونین پے کارڈز کامل قبولیت حاصل کرچکے ہیں۔ تائیوان میں 90 فیصد سے زیادہ اے ٹی ایمز اور 70 فیصد سے زائد تاجر یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ جنوبی کوریا میں تقریباً تمام معروف تاجر یونین پے کریڈٹ کارڈز اور کم و بیش 1.2 پن-بیسڈ ادائیگی کے لیے یونین پے ارڈز قبول کرتے ہیں۔ سنگاپور اور تھائی لینڈ میں تقریباً تمام اے ٹی ایمز اور 70 فیصد سے زیادہ تاجر یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ اور آسٹریلیا میں یونین پے کارڈز 70 فیصد اے ٹی ایمز اور 50 فیصد تاجروں کی جانب سے قبول کیے جاتے ہیں۔ یو این ڈبلیو ٹی او اقوام متحدہ کا ایک خصوصی ادارہ اور سیاحت کے شعبے میں ایک معروف عالمی انجمن ہے۔ اس کا مقصد سیاحتی صنعت کی ترقی کو ترویج دینا اور ممالک کے درمیان اقتصادی ترقی اور تبادلے کو سہولت دینا ہے۔ گزشتہ سال کے اختتام پر یونین پے انٹرنیشنل نے یو این ڈبلیو ٹی او کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے تھے اور وسائل کی تقسیم اور ایک دوسرے کی برتری کا فائدہ اٹھانے کے لیے عالمی تعاون پر رضامندی ظاہر کی تھی تاکہ ادائیگی سہولت اور سیاحتی مقامات میں یونین پے کارڈ یافتگان کے اخراجات کے تجربے کو بہتر بنایا جاسکے۔ مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/ ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

مزید پڑھیں