جیونی نئے پرچم بردار اسمارٹ فونز ایم5 اور ای8 جاری کرے گا

بیجنگ، 10 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– موبائل ڈیوائسز کے معروف عالمی فراہم کنندہ جیونی نے 10 جون کو بیجنگ میں اپنے جدید ترین اسمارٹ فونز میراتھون ایم5 اور ایلیف ای8 کا اعلان کردیا۔

“جیونی کے صدر ولیم لو نے تقریب کے آغازپر کہا کہ “طویل عرصے سے زیادہ تر موبائل فون صارفین کے لیے بیٹری کا مسئلہ سب سے اہم ہے لیکن اب تک اس کا بہترین حل نہیں ہے۔ جیونی اس پر کام کرنے کی خواہش رکھتا ہے اور اب ہمارےپاس ایم5 ہے۔” ایم 5 ایک بڑی 6,020 ایم اے ایچ کی بیٹری رکھتا ہے، جو ایم3 میں 5،000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے مقابلے میں بڑی بہتری ہے۔ جیونی بیٹری بہتریاں فون کو چار دن کی بیٹری زندگی دیتی ہیں۔ ایم5 بیٹری کی کھپت کا ایک اسمارٹ نظام رکھتا ہے خصوصاً جب بے دریغ استعمال کیا جائے؛ اگر صرف 5 فیصد بیٹری بچے تو یہ 62 گھنٹے تک کا اسٹینڈبائے وقت دے سکتا ہے۔ اور ایم5 مختصر وقت میں چارج بھی کیا جا سکتا ہے، اور یہ الٹی چارجنگ کی بھی صلاحیت رکھتا ہے – اسے بیک وقت دو سیل فونز چارج کرنے کے لیے پاور بینک کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

لو نے جیونی کے نئے پرچم بردار اسمارٹ فون ای8 کا بھی اجراء کیا۔ اس کی اہم ترین باتوں میں سے ایک پشت پر 23.7 میگاپکسل کا کیمرہ ہے، جو 100 میگاپکسل کے ریزولیوشن تک کی تصاویر لینے کی صلاحیت رکھے گا۔ اور یہ پہلا اسمارٹ فون ہے جو بغیر کسی ضرر کے زوم پیش کرے گا۔ جیونی مارکیٹ میں بہترین کیمرہ فون بنانے کا خواہاں ہے۔

نیشنل جیوگرافک میں حصہ لینے والے فوٹوگرافر فرٹز ہوفمین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے چند شاندار تصاویر دکھائیں جو ای8 سے لی گئی تھیں اور انہوں نے کہا کہ وہ کیمرے سے بہت مطمئن ہیں۔ ہوفمین مزید تصاویر کے لیے ای8 استعمال کرتے رہیں گے اور آنے والے سالوں میں اسے جیونی کے سامنے پیش کرتے رہیں گے۔

جیونی نے جیونی والٹ کے اجرا کے لیے وی بینک کے ساتھ تعاون کا بھی اعلان کیا۔ وہ ایک قابلہ بھروسہ عمودی ماحول کی تعمیر کی کوشش کریں گے جو ذاتی موبائل ڈیوائسز کی بنیاد پر ہے۔

دونوں نئے اسمارٹ فونز آنے والے دنوں میں مختلف ممالک اور علاقوں میں جاری کیے جائیں گے۔

جیونی کے بارے میں
2002ء میں قائم ہونے والا جیونی کمیونی کیشن ایکوئپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ایک ہائی-ٹیک کمپنی ہے جو موبائل ڈیوائس کی ڈیزائننگ، آر اینڈ ڈی، ساخت گری، عالمی مارکیٹوں میں فروخت اور موبائل انٹرنیٹ ایپلی کیشن سروسز میں شامل ہے۔

باضابطہ ویب سائٹ: http://global.gionee.com/
فیس بک: https://www.facebook.com/GioneeGlobal

رابطہ: انلی وانگ، 9823 8279 755 86+، wangal@gionee.com

Latest from Blog