سی ایس اے گرپ اسٹراس کرچن، جرمنی میں نئے ای ایم سی جانچ مرکز کے ساتھ یورپ میں مستقل بڑھتا ہوا

اسٹراس کرچن، جرمنی، 11 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– جانچ اور تصدیق کی خدمات فراہم کرنے والے عالمی ادارے اور معیارات بنانے والی معروف انجمن سی ایس اے گروپ اسٹراس کرچن، بایرن، جرمنی میں نئے ایم ایم سی جانچ مرکز کے آغاز کے ساتھ یورپ میں اپنی نمو کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ سی ایس اے گروپ بایرن یورپ کے سب سے بڑے جدید ایم سی جانچ مراکز میں سے ایک چلاتا ہے۔ نئی 560 مربع میٹر پر پھیلی تجربہ گاہ ہر حجم کی مسافروں کاروں سمیت بڑی چیزوں کی جانچ کی سہولت دیتی ہے۔ یہ سی ایس اے گروپ کو مصنوعات اور حلوں کے اضافہ شدہ ارتباط یعنی کنیکٹیوٹی کے نتیجے میں مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا ممکن بنائے گا۔ نیا مرکز ای ایم سی کی موجودہ تجربہ گاہی گنجائش کو 17 محفوظ کمروں اور 7 بے گونج کمروں کی صورت میں 7,260 مربع میٹرز تک لے جاتا ہے، اور یہ یورپ میں سی ایس اے گروپ کی مستقل ترقی اور کامیابی کا ثبوت ہے۔

سی ایس اے گروپ یورپ کے نائب صدر رالف شونک نے کہا کہ “ہم خاص طور پر یورپ کی گاڑیاں بنانے والی صنعت کے لیے جانچ کی خدمات کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یہ نیا مرکز کھول رہے ہیں۔ نقل و حمل ہمارے لیے ایک اہم شعبہ ہے اور یورپ کی اس مارکیٹ میں ہم مضبوط قدم رکھتے ہیں۔ اپنی اسٹراس کرچں تنصیب میں ای ایم سی جانچ خدمات کو بڑھا کر اور لے لینڈ، برطانیہ میں مارکیٹ کی معروف جانچ تجربہ گاہ کے ذریعے، جو نقل و حمل کی صنعت کے لیے حفاظتی تجربات پر توجہ رکھتی ہے، اس شعبے میں اداروں کے لیے انتہائی مستحکم تجاویز رکھتے ہیں۔

سی ایس اے گروپ بایرن گزشتہ تین سالوں میں سال بہ سال 10 فیصد سے زیادہ کے حساب سے بڑھ رہا ہے اور مارکیٹ طلب کو پورا کرنے کے لیے موجودہ ای ایم سی مراکز میں دو شفٹوں میں کام کررہا ہے۔ گزشتہ تین سالوں میں سی ایس اے گروپ بایرن پہلے ہی دو نئے بے گونج مراکز کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تجربہ گاہ کھول چکا ہے۔

سی ایس اے گروپ بایرن کے مینیجنگ ڈائریکٹر دیتر فروئے لخ کہتے ہیں کہ “ہم نئی تنصیب میںاپنے صارفین کے لیے اضافی وسائل پیش کرنے پر بت خوش ہیں۔ ہم اپنی صنعت میں بہترین سپورٹ فراہم کرنا چاہتے ہیں اور گزشتہ تین سالوں میں اسٹراس کرچن میں اپنی تنصیبات کو بنانے اور بہتر بنانے کے لیے وسیع سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔ نئی تجربہ گاہ ہمیں اپنے صارفین کو بروقت اور لاگت کے لحاظ سے موثر مقامی خدمات فراہم کرنے میں مدد دے گی۔”

اسٹراس کرچن میں ای ایم سی تجربوں کے ساتھ سی ایس اے گروپ گاڑیاں بنانے والے، صنعتی پرزوں، ای-گاڑیوں، پاور ٹولز، آئی ٹی، گھریلو مصنوعات، طبی آلات اور پرزوں، ٹرمینل بلاکس اور دیگر مصنوعات کے زمروں کے لیے ماحولیاتی تجربوں اور استناد کی خدمات بھی فراہم کرتا ہے جو اداروں کو مقامی اور عالمی مارکیٹ رسائی فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ سی ایس اے گروپ خطرناک مقامات پر تجربہ اور استناد کی خدمات کے ساتھ ان شعبوں میں سرمایہ کاری جاری رکھے گا۔

سی ایس اے گروپ کے بارے میں

سی ایس اے گروپ ایک آزاد، غیر منافع بخش رکنیت انجمن ہے جو حفاظت، سماجی بہتری اور تحفظ پذیری سے وابستہ ہے۔ اس کی معلومات اور تجربہ معیارات کی تعمیر؛ تربیت اور مشاورتی حل؛ کلیدی کاروباری شعبوں کا احاطہ کرتی عالمی جانچ اور تصدیق کی خدمات   جن میں خطرناک مقامات اور صنعتی، نقل و حمل کی، پلمبنگ اور تعمیرات، طب، حفاظت اور ٹیکنالوجی،آلات اور یس، متبادل توانائی، روشنی اور تحفظ پذیری؛ اور اس کے ساتھ ساتھ صارفین مصنوعات کی جانچ کی خدمات بھی شامل ہیں۔ سی ایس اے تصدیق کا نشان دنیا بھر میں اربوں مصنوعات پر ظاہر ہوتا ہے۔ سی ایس اے گروپ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.csagroup.org۔

رابطہ:
ایلیسن ہاکنز
مینیجر، کارپوریٹ افیئرز
1-416-747-2615
allison.hawkins@csagroup.org

Latest from Blog