یونین پے انٹرنیشنل نے عالمی سیاحتی صنعت کے ساتھ تعلقات بڑھا لیے

شنگھائی، چین، 8 جون 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — یونین پے انٹرنیشنل عالمی سیاحتی صنعت کے ساتھ تعاون کو بڑھا رہا ہے، جو یونین پے کو 4 جون سے مالدیپ میں ہونے والی عالمی سیاحتی انجمن (یو این ڈبلیو ٹی او) کے 27 ویں وزراء اجلاس کے ساتھ تعاون کرنے والا واحد ادائیگی برانڈ بنا رہی ہے۔

دنیا بھر میں سیاحوں کو بہتر خدمات دینے کے لیے یونین پے انٹرنیشنل اہم سیاحتی مقامات پر یونین پے کارڈ قبولیت کو مسلسل پھیلا رہا ہے تاکہ کارڈ یافتگان کو آسانی، حفاظت اور ترجیحی ادائیگی خدمت اور کارڈ استعمال کرنے کے فوائد دیے جا سکیں۔

یونین پے انٹرنیشنل برطانیہ، آسٹریلیا، جنوبی کوریا اور جاپان جیسے ممالک کی سیاحت کے لیے وزارتوں کے ساتھ بھی مل کر کام کررہا ہے تاکہ ایسی ادائیگی خدمات پیش کی جائیں جو سیاحوں ی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کریں اور مقامی سیاحتی صنعت کی ترقی کو ترویج دیں۔

پیسفک ایشیا ٹریول ایسوسی ایشن کے تازہ ترین اعدادوشمار ے مطابق کل 550 ملین سے زیادہ سیاحوں نے 2014ء میں ایشیا بحر الکاہل خطے کا دورہ کیا، جس چین، ہانگ کانگ اور مکاؤ سیاحوں کے تین بڑے ذرائع ہیں۔

عالمی یونین پے کارڈ قبولیت کا جال 150 سے زائد ممالک اور خطوں کے احاطے تک پھیلا دیا گیا ہے۔ ایشیا بحر الکاہل خطے میں، جہاں یونین پےکارڈ قبولیت زیادہ مستحکم ہے، یونین پے قبولیت کوریج بنیادی طور پر دوران سفر سیاحوں کی ادائیگی ضرورت پوری کرسکتی ہے۔ سیاحتی صنعت اور یونین پے کے درمیان تعاون بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے، کیونکہ مقامی باشندے روزمرہ استعمال اور بین الاقوامی سفر کے لیے یونین پے کارڈز کے استعمال کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ہانگ کانگ، مکاؤ اور منگولیا میں یونین پے کارڈز کامل قبولیت حاصل کرچکے ہیں۔ تائیوان میں 90 فیصد سے زیادہ اے ٹی ایمز اور 70 فیصد سے زائد تاجر یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ جنوبی کوریا میں تقریباً تمام معروف تاجر یونین پے کریڈٹ کارڈز اور کم و بیش 1.2 پن-بیسڈ ادائیگی کے لیے یونین پے ارڈز قبول کرتے ہیں۔ سنگاپور اور تھائی لینڈ میں تقریباً تمام اے ٹی ایمز اور 70 فیصد سے زیادہ تاجر یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ اور آسٹریلیا میں یونین پے کارڈز 70 فیصد اے ٹی ایمز اور 50 فیصد تاجروں کی جانب سے قبول کیے جاتے ہیں۔

یو این ڈبلیو ٹی او اقوام متحدہ کا ایک خصوصی ادارہ اور سیاحت کے شعبے میں ایک معروف عالمی انجمن ہے۔ اس کا مقصد سیاحتی صنعت کی ترقی کو ترویج دینا اور ممالک کے درمیان اقتصادی ترقی اور تبادلے کو سہولت دینا ہے۔

گزشتہ سال کے اختتام پر یونین پے انٹرنیشنل نے یو این ڈبلیو ٹی او کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے تھے اور وسائل کی تقسیم اور ایک دوسرے کی برتری کا فائدہ اٹھانے کے لیے عالمی تعاون پر رضامندی ظاہر کی تھی تاکہ ادائیگی سہولت اور سیاحتی مقامات میں یونین پے کارڈ یافتگان کے اخراجات کے تجربے کو بہتر بنایا جاسکے۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog