کالپسو نے سیپ کے ساتھ عالمی ری سیلر معاہدے پر دستخط کردیے، اپنی طرز کی بہترین بینکاری اور کیپٹل مارکٹ حلوں کا ملاپ

کالپسو کا مختلف اثاثہ جات کا احاطہ کرتافرنٹ-ٹو-بیک پلیٹ فارم کیپٹل مارکیٹوں کے لیے سیپ کے مالیاتی خدمات کے پورٹ فولیو کو مکمل کرتا، استحکام، سادہ سازی،  صارفین کے لیے نمو کو ممکن بناتا ہے

سان فرانسسکو، 23 جون 2015ء/ پی آرنیوزوائر– خزانے اور سرمایہ مارکیٹوں کے سافٹویئر میں معیار سمجھے جانے والا کالپسو ٹیکنالوجی انکارپوریٹڈ انٹرپرائز ایپلی کیشن سافٹویئر کے شعبے میں مارکیٹ رہنما ادارے سیپ (این وائی ایس ای: SAP) کے ساتھ عالمی ری سیلر معاہدہ کرچکاہے۔ اس معاہدے کے تحت سیپ کالپسو کا مختلف اثاثہ جات کا احاطہ کرتا فرنٹ-ٹو-بیک خزانے اور سرمائے مارکیٹوں کا پلیٹ فارم دو حل کے ایکسٹینشن کی حیثیت سے ازسرنو فروخت کرے گا: سیپ (ر) کیپٹل مارکیٹس ٹریڈنگ سلوشن از کالپسو اور سیپ کیپٹل مارکیٹس ٹریژری سلوشن از کالپسو۔

اس معاہدے کے تحت سیپ صارفین کالپسو کے پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جو سیپ کے ایڈوانسڈ سرور (ر) انٹرپرائز (سیپ اے ایس ای) میں شامل ہوتا اور مالیاتی مارکیٹوں کے لیے سیپ کے مالیاتی خدمات کے پورٹ فولیو کو مکمل کرتا ہے، استحکام، سادہ کاری اور نمو کو ممکن بنا رہا ہے۔ حل صارفین کو استعمال میں آنے والے نظاموں کی کل تعداد کو کم کرنے، ڈھانچے کو سادہ بنانے، عمل کو ہموار کرنے اور ملکیت کی کل لاگت کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ موثریت کو بڑھانے کی سہولت دیتے ہیں۔

کالپسو ٹیکنالوجی کے چیئرمین اور سی ای او چارلس مارسٹن نے کہا کہ “یہ شراکت داری اپنی طرز کی بہترین کمرشل بینکاری اور کیپٹل مارکیٹ کے حلوں کو صارفین تک شاندار فوائد پہنچانے کے لیے یکجا کرتی ہے۔ نتیجتاً، صارفین آزمودہ ٹیکنالوجی کی فراہم کردہ زبردست خودکاری کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جو بڑھتی ہوئی موثریت اور کم ٹی سی او کی جانب رہنمائی کرسکتے ہیں۔”

کالپسو کا پلیٹ فارم سیپ اے ایس ای میں یکجا ہوتا ہے، جو دنیا بھر میں کئی کیپٹل مارکیٹ ادارے استعمال کرتے ہیں تاکہ اپنے کام کے لیے اہم عملی اقدامات کو مدد دے سکیں۔ معاہدے کے ایک حصے کے طور پر صارفین اب اپنے کاروباروں میں نئی مالیاتی مارکیٹ آپریٹنگ ماڈل جدت طرازی کو فوری طور پر متعارف کروانے کے لیے کالپسو اور سیپ کے لیے حلوں کی فعلی و تکنیکی مضبوطی کا فائدہ اٹھانے کے قابل ہوں گے۔

“اس نئی شراکت داری کے ذریعےسیپ اور کالپسو کیپٹل مارکیٹوں اور بینک خزانوں کے شعبوں میں ایک دوسرے کی مضبوطی کاف ائدہ اٹھائیں گے تاکہ دنیا بھر میں صارفین کے لیے مارکیٹ کے معروف حل کی مکمل رینج فراہم کرسکیں۔” روس وین رائٹ، عالمی سربراہ، مالیاتی خدمات، سیپ نے کہا۔ “سیپ پہلے ہی کیپٹل مارکیٹوں کے لیے سیپ کے حل استعمال کرنے والے صارفین کی وسیع تعداد رکھتا ہے، جس میں سیپ اے ایس ای، یکجا خطرے اور مالیات کے لیے بنیادی پلیٹ فارمز، اور سیپ ہانا (ر) پلیٹ فارم شامل ہیں ان سیپ حلوں کو کالپسو کی ایپلی کیشنز کے ساتھ یکجا کرنے سے ہم اپنے صارفین کے لیے چند زبردست نئے امکانات دیکھ رہے ہیں جس سے وہ اپنے کاروباروں کو تبدیل کرسکیں گے۔ کالپسو پلیٹ فارم اور سیپ کی پیشکشوں کے درمیان ہمکاری کیپٹل مارکیٹوں، وسطی بینکوں اور بینک خزانوں میں صارفین کے لیے منظرنامہ بدلنے والے حل فراہم کرنے میں مدد دیں گے تاکہ وہ اپنے سسٹم منظرنامے کو سادہ بنا سکیں، اخراجات اور پیچیدگی کو کم اور ساتھ ہی کاروباری سبک رفتاری کو بڑھا سکیں۔”

کالپسو پلیٹ فارم 200 سے زیادہ مالیاتی اداروں اور 34,000 کیپٹل مارکیٹ ماہرین کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے۔ کالپسو گارٹنر میجک کواڈرینٹ برائے ٹریڈنگ پلیٹ فارمز میں رہنما میں رہنما ہے اور مسلسل چھٹے سال 2015ء آئی بی ایس سیلز لیگ ٹیبل میں نمبر 1 ٹریژری و کیپٹل مارکیٹ سلوشن پیش کرتا ہے۔

سیپ، سیپ ہانا اور دیگر سیب مصنوعات و خدمات جن کا یہاں تذکرہ کیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ متعلقہ لوگوز جرمنی اور دیگر ممالک میں سیپ ایس ای (یا ایک سیپ ملحقہ ادارے) کے تجارتی نشانات یا مندرج تجارتی نشانات ہیں۔ اضافی تجارتی نشان معلومات اور اطلاعات کے لیے http://www.sap.com/corporate-en/legal/copyright/index.epx دیکھیں ۔

یہاں مذکورہ تمام دیگر مصنوعات اور خدمات اپنے متعلقہ اداروں کے تجارتی نشانات ہیں۔

سیپ مستقبل کے حوالے سے بیان

اس دستاویز میں شامل کوئی بھی بیانات جو تاریخی حقائق نہیں مستقبل کے حوالے سے بیانات ہیں جیسا کہ امریکی پرائیوٹ سیکورٹیز لٹی گیشن ریفارم ایکٹ 1995ء میں اس کی تعریف کی گئی ہے۔ الفاظ جیسا کہ “متوقع،”، “ماننا،”، “تخمینہ،” “توقع،” “پیش بینی،” “ارادہ،” “امکان،” “ممکن،” “خاکہ،” “منصوبہ،” “پیش گوئی،” “چاہیے” اور “ہوگا” اور ایسے ہی تاثرات جو سیپ سے تعلق رکھتے ہیں مستقبل کے حوالے سے بیانات کی پہچان سے منسوب ہیں۔ سیپ مستقبل کے حوالے سے ان بیانات کو کھلے عام تازہ تر کرنے یا ان پر نظرثانی کی کوئی ذمہ داری نہیں لیتا۔ مستقبل کے حوالےسے تمام بیانات متعدد خطرات اور غیر یقینی کیفیات سے مشروط ہیں جو حقیقی نتائج کو توقعات سے مختلف کرسکتے ہیں۔ یہ عوامل سیپ کے مستقبل کے مالیاتی نتائج کو متاثر کرسکتے ہیں جن پر سیپ کی یو ایس سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (“ایس ای سی”) میں جمع کردہ دستاویزات میں تفصیل سے بات کی گئی ہے، جس میں ایس ای سی میں پیش کردہ فارم 20-ایف میں سیپ کی سب سے حالیہ سالانہ رپورٹ ہے۔ قارئین کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ مستقبل کے حوالے سے ان بیانات پر بے جا بھروسہ مت رکھیں،جو صرف شائع ہونے والی تاریخ تک ہی کی بات کرتے ہیں۔

گارٹنر کی “میجک کواڈرینٹ برائے ٹریڈنگ پلیٹ فارمز” رپورٹ یہاں دیکھی جاسکتی ہے: http://www2.calypso.com/gartner-magic-quadrant-2014/

 رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:
پیراگون پبلک ریلیشنز
پی جے کنسیلا
PJ@Paragonpr.com
6235 558 (646) 1

Latest from Blog