اسلام آباد (پی پی آئی) پیپلز پارٹی نے سردارلطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ کرپشن پرقید پی ٹی آئی چیئرمین کی نمائندگی آپ نے کیوں کی۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کی طرف سے نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ آپ نے کسی دوسری جماعت کی وکالت سے پہلے پیشگی اجازت کیوں نہ لی؟ کیوں نہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے اور سردار لطیف کھوسہ کو 7روز میں شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کی گئی پے ہے۔ جس پر لطیف کھوسہ کی جانب سے کہا گیا کہ مجھے صرف پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ہے سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کرونگا۔ان کا مزید کہناتھا کہ پیپلز پارٹی میری جماعت ہے مجھے کون جماعت سے نکال سکتا ہے تاحال کوئی شوکاز نوٹس موصول نہیں ہوا ہے شو کاز موصول ہونے پر جواب دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرو نگا۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی
کثرت شراب نوشی ،سبائن لیسسکی برسبین اوپن سے باہر ہوگئیں
نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں : ممتاز حسین جکھرانی
پی ٹی سی ایل کا نوجوانوں کیلئے خصوصی تر بیتی ورکشاپ کا انعقاد
ابو ظہبی ٹیسٹ : پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 383رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا پانچواں معرکہ آج سڈنی میں سجے گا
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
جمیعت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان کا آفیشل فیس بک پیج ہیک
اسلام آباد (پی پی آئی)جمیعت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا آفیشل فیس بک پیج ہیک ہوگیا ہے، فلپائن سے مولانا فضل الرحمان کا آفیشل پیج ہیک کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کے آفیشل پیج پر ایک ملین سے زائد فالورز تھے، پیج کی ریکوری کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کرلیا ہے۔جمیعت علمائے اسلام کے میڈیا سیل نے ہیک شدہ پیج سے ہوئی کسی بھی غیر متعلقہ پوسٹ سے اظہار لاتعلقی کیا ہے۔
لیاری میں منشیات فروش شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل،مقدمہ درج
کراچی(پی پی آئی) لیاری میں پولیس نے منشیات فروش شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لیاری کلا کوٹ کے علاقے میں شوہر یونس کے ہاتھوں 23 سالہ سندس کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ شوہر یونس کے خلاف درج کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سندس کا شوہر منشیات فروش اور منشیات کا عادی تھا، لڑکی سندس نے کئی مرتبہ خاندان میں مارپیٹ کی شکایات کی ہیں مگر کسی نے کوئی کارروائی نہیں کی،گزشتہ روز بھی افشانی گلی میں واقع فلیٹ میں یونس اور سندس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور ملزم یونس نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
سائفر کیس میں سابق وزیر اسد عمر کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر سماعت
اسلام آباد (پی پی آئی)سائفر کیس میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر سماعت کے دوران عدالت نے کہاکہ ایف آئی اے اسد عمر کو بلائے گی تو شامل تفتیش ہوں گے۔ سائفر کیس میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر سماعت ہوئی،ا?فیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج نے سماعت کی، پی پی آئی کے مطابق بابراعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ میرے موکل کیخلاف ابتک کیا انویسٹی گیشن ہوئی؟جج نے پراسیکیوشن سے استفسار کیا جی بتایئے اب تک کیا تفتیش ہوئی؟وکیل بابراعوان نے کہاکہ اسد عمر شامل تفتیش ہو چکے، اپنا جواب باقاعدہ جمع کرا چکے،اسد عمر براہ راست سائفر کیس کے مقدمے میں نامزد نہیں،عدالت نے کہاکہ یہ ایک ہی ایف آئی آر ہے تو سلمان صفدر کو بھی بلالیں،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ شامل تفتیش ہوئے؟ایف آئی اے نے کہاکہ شامل تفتیش انہوں نے ہونا تھا تفتیشی افسر نے ان کے پیچھے نہیں جاناتھا،یہ شامل تفتیش ہوتے تو ان کا کردار طے ہوتا،یہ شامل تفتیش کرنے کا کہہ رہے ہیں مگر ہوئے نہیں،شامل تفتیش ہونگے تو معلوم ہوگا کہ یہ مجرم ہیں کہ نہیں؟بابراعوان نے کہاکہ یہ بلائیں گے تو ہم شامل تفتیش ہونگے۔
تلاش کریں
خبریں
ملک کے بیشتر علاقوں میں عمومی طور پر گرم اور خشک موسم متوقع
پاک-ترک وزرائے خارجہ کا علاقائی امن کی پیش رفت پر تبادلہ خیال

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی
میلبورن: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی ۔کرکٹ آسٹریلیا کے اعلامئے کے مطابق کینگروز آئندہ ماہ جنوبی افریقاکا دورہ کریں گے جہاں سیریز کے دوران وہ تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے ۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا انویٹیشنل لیول کے درمیان پانچ فروری سے پریکٹس میچ کا آغاز ہوگا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12فروری سے سینچورین میں شیڈول ہے ۔

کثرت شراب نوشی ،سبائن لیسسکی برسبین اوپن سے باہر ہوگئیں
برسبین: جرمن ٹینس اسٹار سبائن لیسسکی معدے کی تکلیف کے باعث برسبین اوپن سے باہر ہوگئیں ۔لیسسکی کو دوسرے راﺅنڈ میں سوئس پلیئر اسٹیفنی ووئیجل کا سامنا کرنا تھا لیکن انہیں اس کا موقع نہیں مل سکا ۔ اطلاعات کے مطابق لیسسکی کثرت شراب نوشی کے باعث معدے کی تکلیف میںمبتلا ہوگئیں ہیں ۔

نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں : ممتاز حسین جکھرانی
کراچی: صوبائی وزیر امور نوجوانان اور ٹرانسپورٹ میر ممتاز حسین جکھرانی نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں نوجوانوں کے مستقبل کی راہ ہموار کرنے کے لئے محکمہ یوتھ افیئرز مختلف کورسز ‘ ورکشاپ اور یوتھ پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی سوچ کو وسعت دینے میں اور اپنی شناخت بنانے کے لئے محکمہ یوتھ افیئرز اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا ۔ صوبائی وزیر میر ممتاز جکھرانی نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہوتا ہے اور محکمہ یوتھ افیئرز سوشل اور پولیٹیکل طور پر نوجوانوں کو آگاہی دینے کے لئے مختلف پروگرام ترتیب دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ یوتھ افیئرز کے تعاون سے منعقدہ ینگ لیڈرز کانفرنس کا کامیاب انعقاد ہوا جس میں 350 نوجوان طلباءاور طالبات کی شرکت اس کا ثبوت ہے کہ ہمارے نوجوان محکمہ کی کاوشوں سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر امور نوجوانان و ٹرانسپورٹ میر ممتاز حسین جکھرانی نے کہا کہ محکمہ عنقریب یوتھ فیسٹیول منعقد کرے گا جس میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لئے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔

پی ٹی سی ایل کا نوجوانوں کیلئے خصوصی تر بیتی ورکشاپ کا انعقاد
کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل ) نے کمپنی کے ملازمین کے بچوں کے لئے ایک متنوع اور منفرد ورکشاپ کا ا نعقا د کیا جس کا مقصد بچوںکی ذ ہنی صلاحیتوں کو ابھارنا اور ا نہیں ذمہ دار اور با ہمی اختلافات کو بہتر طر یقے سے سمجھنے کے حوالے سے ان کی شخصیت کی تعمیر تھا۔ایک دن پر محیط اس ورکشاپ کا اہتما م بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھا رنے اور انہیں اپنی ذہنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں استعمال کرتے ہوئے ہر قسم کے مسائل کو سمجھنے اور ان کا حل تلاش کرنے کیلئے تیار کرنا تھا ۔پی ٹی سی ایل کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر سید مظہر حسین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی سی ایل اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ نہ صرف ملازمین بلکہ ان کے خاندان بھی پی ٹی سی ایل فیملی کا اہم حصہ ہیں ۔ورکشاپ اس انداز میں مرتب کی گئی جس سے بچوں کو زند گی کے مقاصد کا حصول اور مثبت انداز میں آ گے بڑ ھنے کے قابل بنایا جا سکے ۔سید مظہر حسین نے بچوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔جبکہ بچوں نے اس ورکشا پ میں بھر پور اند از میں شر کت کی اور اس سے لطف اندوز بھی ہوئے ۔

ابو ظہبی ٹیسٹ : پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 383رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی
ابوظہبی: ابوظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز 383 رنز بنا کر مکمل ہو گئی۔ پاکستانی ٹیم کو سری لنکا پر 179 رنز کی برتری ہے۔ میچ کے ابتدائی سیشن کا آغاز مصباح الحق اور اسد شفیق نے کیا تاہم اسد شفیق زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔ اس کے بعد پاکستان کے لوئر آرڈرز کے بلے باز یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے۔ مصباح الحق 135 رنز بنا کر آوٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے۔ دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز بنائے تھے اور یوں اسے سری لنکا پر 123 رنز کی برتری حاصل تھی۔ مصباح کے علاوہ یونس خان نے بھی سنچری بنائی۔ وہ 136 رنز کی اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے اور یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی 23ویں سنچری تھی۔ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور محمد حفیظ 46 رنز ایک کھلاڑی آوٹ پر بیٹنگ کے لیے آئے۔ پاکستانی ٹیم کو دوسرا نقصان 59 کے مجموعی سکور پر ہوا جب محمد حفیظ صرف 11 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کی تیسری وکٹ 83 رنز پر گری۔ احمد شہزاد 38 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد یونس خان اور کپتان مصباح الحق میدان میں آئے۔ دونوں بلے بازوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا۔ اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ میچ کے پہلے روز پاکستانی باﺅلرز نے کسی بھی سری لنکن بلے باز کو کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہیں کیا تھا۔ سری لنکن بلے باز جنید خان اور بلاول بھٹی کی باﺅلنگ کے سامنے بے بس دکھائی دیے۔ جنید خان نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا تھا۔ سری لنکا کی پوری ٹیم میچ کے پہلے ہی دن 204 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا پانچواں معرکہ آج سڈنی میں سجے گا
سڈنی: آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچز کی ایشز سیریز کا آخری ٹیسٹ آج (جمعہ) سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ کینگروز سیریز میں کلین سوئپ اور انگلش ٹیم بقا کی جنگ لڑنے کے لئے میدان میں اتریں گے۔ انگلینڈ کے لئے حالیہ ایشیز سیریز ڈراونا خواب بن گئی ہے۔پے در پے ناکامیوں نے انگلش ٹیم کے ہوش اڑادیئے ہیں۔ انگلینڈ کے لئے اب ایشز میں کلین سوئپ بچانے کے لالے پڑگئے ہیں۔ اب آخری معرکے کے لئے سڈنی میں میدان سجے گا۔ انگلینڈ ساکھ بچانے کی پوری کوشش کرے گا۔ادھر آسٹریلیا 2006کے بعد ایشیز سیریز میں وائٹ واش کے لئے میدان میں اترے گا۔ انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ جیت کر میزبان ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں سے تیسرے نمبر پر آجائے گی۔فاسٹ بولر مچل جونسن کے پاس پانچ میچز کی ایشز میں آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مچل جونسن چار میچز میں اکتیس شکار کرچکے ہیں۔ مائیکل کلارک آخری ٹیسٹ جیت کر انگلینڈ کو ایشیز میں کلین سوئپ کرنے والے تیسرے کپتان بن سکتے ہیں۔

