اسلام آباد (پی پی آئی)قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق سینٹ کے سینیٹر ولید اقبال نے کہا ہے کہ انھوں نے چیئرمین پی ٹی آئی اور خواتین کی گرفتاری کے معاملے پر بھی اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا،ولید اقبال نے کہا کہ رواں ماہ ہی انسانی حقوق کمیٹی کا اہم اجلاس بلائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی اور خواتین کی گرفتاری کا معاملہ اجلاس کا ایجنڈہ ہوگا۔
ہالینڈ :ٹور دی فرانس سائیکل ریس2015ءکے پلان کی تقریب رونمائی
لندن :فٹبال میچ فکسنگ میںملوث گرفتار افراد کی تعداد 7ہوگئی
عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف کا فاتحانہ آغاز
کبڈی ورلڈ کپ کیلئے قومی مینزاور ویمنز ٹیموں کا اعلان
رائل سی سی کی جانب سے آل کراچی ٹی 20کرکٹ لیگ کا اعلان
پاک انگلینڈ ڈس ایبلڈ کرکٹ سیریز اگلے برس یواے ای میں ہوگی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
شرمیلا فاروقی کو پی ایچ ڈی ڈگر ی کیخلاف درخواست پر جواب طلب
کراچی (پی پی آئی)سندھ ہائیکورٹ نے رہنما پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کیخلاف درخواست پر 28ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں رہنما پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست میں جامعہ کراچی، چیئرمین ایچ ای سی، شرمیلا فاروقی و دیگر کو فریق بنایاگیا،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی یونیورسٹی کا پی ایچ ڈی پروگرام بند کردیاتھا، کراچی یونیورسٹی نے 29اگست 2023کو شرمیلا فاروقی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دی،کراچی یونیورسٹی کے پاس 2014سے 2019تک پی ایچ ڈی کرنیوالوں کا ریکارڈ نہیں،شرمیلا فاروقی کو سیاسی بنیادوں پر پی ایچ ڈی کی ڈگری دی گئی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شرمیلا فاروقی کی پی ایچ ڈی ڈگری منسوخ کرنے کا حکم دے،عدالت نے فریقین سے 28ستمبر تک جواب طلب کرلیا
چیئرمین پی ٹی آئی اور گرفتار خواتین سے ملاقات کی جانی چاہئے:سینیٹر فلک ناز چترالی
اسلام آباد (پی پی آئی)سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس کے دوران سینیٹر فلک ناز چترالی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور گرفتار خواتین سے ملاقات کرنی چاہیے، خواتین بنا کسی کیس کے کئی ماہ سے گرفتار ہیں، ان خواتین سے جیل میں جاکر ملاقات کرنی چاہیے۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ ٹھیک ہے ہم جیل جاکر ملاقات کرتے ہیں، اس معاملے پر چیئرمین سینیٹ سے بھی بات کرتا ہوں۔فلک ناز چترالی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ہوئی اور 35 خواتین جیلوں میں ہیں،
تلاش کریں
خبریں
سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان
(June 17, 2026)
وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات
(June 17, 2026)
کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار
(June 17, 2026)

ہالینڈ :ٹور دی فرانس سائیکل ریس2015ءکے پلان کی تقریب رونمائی
(November 29, 2013)
ایمسٹرڈیم: ٹور دی فرانس سائیکل ریس2015ءکے پلان کی رونمائی کر دی گئی،شرکاءسمیت ڈچ سائیکلسٹوں نے تقریب میں پہنچنے کے لیے سائیکلوں کا استعمال کیا۔ہالینڈ میں ٹور دی فرانس کے شروع ہونے کی وجہ سے خوشی کا سماں تھا۔ٹور دی فرانس کے جنرل ڈائریکٹر سمیت سابق اور موجودہ ڈچ رائیڈرز نے سائیکلوں پر بیٹھ کر خصوصی تقریب تک پہنچنے کا سفر مکمل کیا۔ ڈائریکٹر کرسٹیان رودھوم نے آئندہ سال ہونیوالی سائیکل ریس کے پلان کی رونمائی کی۔تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہالینڈ سے شروع ہونیوالی ریس کا افتتاحی مرحلہ زیادہ طویل نہیں ہے لیکن دو سال بعد ایونٹ اور اس سے پہلے ٹرائلز کی واپسی پر انہیں خوشی ہے۔

لندن :فٹبال میچ فکسنگ میںملوث گرفتار افراد کی تعداد 7ہوگئی
(November 29, 2013)
لندن: انگلش فٹ بال میں میچ فکسنگ کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق گرفتار ہونیوالے افراد میں تین فٹ بالرز بھی شامل ہیں تاہم ان میں سے کوئی بھی پروفیشنل کلب سے منسلک نہیں ہے۔ایک مبینہ ویڈیو میں سنگاپور کے ایک سٹہ باز نے کم درجے کے فٹ بالرز کو پاونڈز دینے کی پیشکش کی تھی۔ ویڈیو میں اس سٹے باز کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ میچ کے شروع میں ییلو کارڈ لینے پر کھلاڑی کو پانچ ہزار پاونڈ دے گا۔نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد غیر قانونی عالمی سٹہ بازوں کے گروہ کو روکنا ہے جبکہ فٹ بال ایسو سی ایشن کے مطابق وہ فکسنگ کی تحقیقات میں حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف کا فاتحانہ آغاز
(November 29, 2013)
لٹویا: لٹویا میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف نے فاتحانہ آغاز کیا۔عالمی چیمپئن محمد آصف اعزاز کا دفاع کررہے ہیں۔ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے گروپ اے میں شامل دفاعی چیمپئن محمد آصف نے اپنا پہلا میچ امریکا سے تعلق رکھنے والے کیوئسٹ احمد عالے السعید کو یک طرفہ مقابلے کے بعد چار ایک فریمز سے شکست دی۔میگا ایونٹ میں پاکستان کی چار رکنی ٹیم شرکت کررہی ہے، گروپ ای میں شامل پاکستان کے محمد سجاد نے لیتوانیا کے کھلاڑی کو یک طرفہ مقابلے میں ہرایا۔

کبڈی ورلڈ کپ کیلئے قومی مینزاور ویمنز ٹیموں کا اعلان
(November 29, 2013)
لٹویا: کبڈی ورلڈ کپ کیلئے قومی مینزاور ویمنز ٹیموں کا اعلان کردیا گیا،بابر وسیم مین جبکہ مدیحہ لطیف ویمن ٹیموں کی قیادت کریں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود احمد خان نے سولہ سولہ رکنی قومی مین اور ویمن کبڈی ٹیموں کا اعلان کرنے کے بعد بتایا کہ بھارتی حکومت نے ٹیموں کے ویزوں کے اجراءکی کلیئرنس دے دی ہے،امید ہے کہ جمعہ کو کھلاڑیوں کے ویزے لگے پاسپورٹس موصول ہوجائیں گے اور پھر اگلے روز وہ واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہونگے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کیلئے بھارت جائیں گے۔ورلڈ کپ یکم سے چودہ دسمبرتک بھارتی پنجاب کے مختلف شہروں میں ہوگا۔

رائل سی سی کی جانب سے آل کراچی ٹی 20کرکٹ لیگ کا اعلان
(November 29, 2013)
کراچی: رائل سی سی کے زیراہتمام آل کراچی ٹی 20لیگ آئندہ ماہ آغا خان جیم خانہ گارڈن ویسٹ اور اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میںکھیلی جائے گی ۔ آرگنائزنگ سیکریٹری عتیق احمد کے مطابق فاتح ٹیم کو 20ہزار اور رنراپ کو 10ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ ہرمیچ کے مین آف دی میچ کو 500روپنے دیے جائیں گے ۔ ٹورنامنٹ کی انٹری فیس 20ہزار روپے ہوگی ۔ اور ہر ٹیم کم از کم 3لیگ میچ کھیلے گی ۔

پاک انگلینڈ ڈس ایبلڈ کرکٹ سیریز اگلے برس یواے ای میں ہوگی
(November 29, 2013)
لندن: پاکستان اور انگلینڈ کی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز آئندہ سال مارچ میں متحدہ عرب امارات میںکھیلی جائے گی ۔ سیریز میں تین ون ڈے اور تین ٹی 20میچ کھیلے جائیں گے ۔ سیریز کے انعقاد کا فیصلہ پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ ڈس ایبلڈ ونگ کے حکام کے درمیان لندن میں ایک ملاقات میں کیا گیا ۔پاکستانی وفد میں ایسوسی ایشن کے صدر سلیم کریم اور اعزازی سیکریٹری امیرالدین انصاری شامل تھے جبکہ انگلینڈ کی نمائندگی ای سی بی ڈس ایبلڈ ونگ کے سربراہ این مارٹن اور ممبر رچرڈ بل نے کی ۔