ابوظہبی (پی پی آئی) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں میڈیا کے بدلتے عالمی رجحانات اور مستقبل سے متعلق تین روزہ گلوبل میڈیا کانگریس کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد مندوبین اور ایک سو ستر ماہرین نے بطورا سپیکر شرکت کی۔پی پی آئی کے مطابق میڈیا کانگریس میں دنیا میں میڈیا کے بدلتے ہوئے رجحانات، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے میڈیا پر اثرات، سوشل میڈیا کے دور میں چیلنجز اور مواقع، ڈس انفارمیشن، کھیلوں اور ماحولیاتی رپورٹنگ کے موضوعات پر ورکشاپس اور مباحثے منعقد ہوئے، میڈیا سے تعلق رکھنے والے 193 عالمی برانڈز نے کانگریس میں اپنے سٹالز لگائے جس میں شرکانے بھرپور دلچسپی ظاہر کی۔پی پی آئی کے مطابق اسٹالز میں میڈیا پروڈکشن، میڈیا مانیٹرنگ، عالمی خبر رساں ادارے اور جدید ایپلی کیشنز تیار کرنے والی کمپنیاں شامل تھیں، کانفرنس میں متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری اور بقائے باہمی شیخ نہیان بن مبارک النہیان، وزیر برائے مصنوعی ذہانت العمر سلطان نے خصوصی شرکت کی۔عالمی کانگریس میں ڈیجیٹل میڈیا ماہرین نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے صحافیوں کو ڈیجیٹل رپورٹنگ کی مہارتوں سے متعلق آگاہی دی، تین روزہ ایونٹ میں ماہرین نے اپنے اپنے ممالک میں سوشل میڈیا کے چیلنجز اور روایتی میڈیا کے مستقبل پر روشنی ڈالی، مین سٹریم میڈیا کے بزنس ماڈلز اور اس کے متبادل معاشی ماڈلز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ورلڈ ٹینس چیمپز کرسمس اسٹارز 2015کی مدد کریں گے
بریک تھرو انرجی کوالیشن زیرو-کاربن انرجی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کرے گا
یونین پے انٹرنیشنل نے “40 منتخب عالمی سیاحتی مقامات” ترجیحی منصوبے کا آغاز کردیا
118 واں کینٹن میلہ: “یکساں فروخت اور کلیدی شعبوں میں خریداروں کی تعداد مستقبل کے عہد کو ظاہر کرتی ہوئی”
شاپ باپ ڈاٹ کام نے تعطیلات کے لیے میرا میکاتی کلیکشن کا اعلان کردیا
ورڈ نیٹ ورک سیریئس کے حوالے سے سنجیدہ
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
کراچی ڈیفنس میں تیز رفتار کار الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی
کراچی (پی پی آئی)کراچی میں تیز رفتار کار الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔افسوسناک حادثہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 خیابان فیصل کے قریب پیش آیا جہاں دو کار سوار تیز رفتاری سے جا رہے تھے کہ اچانک گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور مرنے والے شخص کی لاش اور زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والے کو طبی امداد دی جا رہی ہے، زخمی شخص کی شناخت 30 سالہ شیر محمد کے نام سے ہوئی۔
190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں عمران کی ضمانت بحالی درخواست غیرمؤثر، تحریری فیصلہ جاری
اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی کی درخواست غیرموثر ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ضمانت بحالی کی درخواست غیرموثر ہوگئی، ٹرائل کورٹ کا درخواست ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی، 10 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد ہوئی، نیب نے اب گرفتاری ڈال دی، پی پی آئی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری متعلقہ عدالت میں دائر کر سکتے ہیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹرائل کورٹ سے عدم حاضری دانستہ نہیں تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نیب نے جب گرفتاری ڈال دی تو پھر ضمانت بحالی کی درخواست غیرموثر ہو جاتی ہے، یہ عدالت اِس درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی قانونی حیثیت کا جائزہ نہیں لے سکتی۔۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے عدم پیروی پر دونوں ضمانتیں خارج کی تھیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے احتساب عدالت کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
پیپلزپارٹی جمہوریت پریقین رکھتے ہیں،دھاندلی سے ہم نہیں آتے:شازیہ مری
ٹھٹھہ (پی پ[ی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی پی جمہوریت پریقین رکھتی ہے،دھاندلی سے ہم نہیں آتے۔ پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگلی حکومت پیپلزپارٹی بنائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ حالات کیمطابق ہم نے میثاق جمہوریت بھی کیا پی پی نے2008 سے12تک تمام کمٹمنٹس پوری کیں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کے حق میں نہیں ہیں
تلاش کریں
خبریں
ورلڈ ٹینس چیمپز کرسمس اسٹارز 2015کی مدد کریں گے
گوران ایوانسوک اور جرمیلا 19دسمبر کو ہونے والے ٹوائے رن ایونٹ کی سربراہی کرے گے اور رضاکاروں کے ہمراہ پروگرام سے مستفید ہونے والو کو کرسمس کے تحائف فراہم کریں گے سنگا پور 01 دسمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– او یو ای لمیٹیڈ اور مندارین آرچرڈ سنکاپورکی جانب سے مشترکہ طور پرچھ سال سے کرسمس اسٹار کمیونٹی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہےتین حصوں پر مشتمل یہ پروگرام 2010میں شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد کرسمس کی خوشیوں میں بچوں کی خصوصی اور بیماریوں کی ضروریات کو پورا کرنا ہے جب سے کرسمس اسٹارز سالانہ روایت بنی ہے تب سے اسے مالی حصہ داروں، رضا کاروںاورامداد دہنگان کی بے لوث حمایت حاصل ہوئی ہیں۔ (L to R) Thio Gim Hock, CEO and Group MD of OUE Limited, with Tan Kim Seng, COO of Meritus Hotels & Resorts, at the ceremonial kick-off of Stars of Christmas 2015۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20151130/8521508153 معاونت کرنے والوں میں سنگاپور کے کرسلر جیپ آٹوموٹیو لمیٹڈ، کومکو موٹرسائیکلز پی ٹی ای لمیٹڈ اور کمیونٹی چیسٹ شامل ہیں جو نیشنل کونسل آف سوشل سروسز کے لیے فنڈ اکھٹا کرنے اور انتظامی معاملات طے کرتے ہیں۔ اس سال بھی سنگاپور کی مارینا مینڈرم کی شرکت متوقع ہے ۔ کرسمس اسٹارز 2015 کا افتتاح مندارین آرچرڈ سنگاپور کے دالان میں او یو ای کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور گروپ مینیجنگ ڈآئریکٹر جناب تھیو جم ہاک کی سربراہی میں کرسمس اسٹارز کے رسمی انداز سے ہوگا۔کرسمس اسٹارز مندارین آرچرڈ سنگاپور اور مرینا مینڈرین سنگاپور کو کرسمس ٹری سے سجائیں گے جس میں ہر شراکت دار کا نام، عمر اور صنف کو واضح کیا جائے گا جبکہ عطیہ کنندگان کے لیے جب وہ تحفے خریدیں گے ان کی بہترین معلومات کے لیے ۔ 10 دسمبر کو کرسمس اسٹارز 2015 کے فوائد حاصل کرنے والوں کے والدین ، بہن بھائی اور سرپرستوں کو خصوصی مہمان کا اعزاز دیا جائے گا جس کی میزبانی او یو ای کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر اسٹیفن ریاڈی کریں گے۔ بچے او یو ای کے ملازمین اور ان سے ملحق کمپنیوں کے ملازمین سے کرسمس کی دعوت اور جشن کے لیے مندارین آرچرڈ سنگاپور میں ایک سہپرکو ملیں گے ، جس میں سانتا اور اس کے ساتھی تحفے پیش کریں گے ۔ کرسمس اسٹارز 2015 کا اختتام عالمی ٹینس کھلاڑی گوران ایوانسوک اور جرمیلا گوجدوسووا کی شرکت کے ساتھ ہوگا جس دوران ٹوائے رن اکٹیویٹ کا انعقادکیا جائے گاجو تمام عوامی ارکان کے لئے 19دسمبر کی صبح9:00بجےکھول دیا جائے گا ۔ جس میں رضاکارمنڈرین گیلری کے سامنے آرچرڈ روڈ پر اپنی جیپ اور موٹرسائکل چلائیں گے۔پروگرام کے اختتام پر تمام بچوں کے لئے آرچرڈ روڈ سے عطیہ کیا گیا کرسمس تحائف رضاکاروں کے ذریعہ ان کے گھر وںاور اسپتالوں میں بجوایا جائے گا۔ اس سال اسٹارز کرسمس کمیونٹی پروگرام کے تحت 800سے زائد افراد تحائف سے مستفید ہو سکیں گے ۔ پریس رابطہ : جورڈن اساک کارپوریٹ کمیونیکیشنز او یو ای لیمٹڈ فون : 65-6809-6052+ ای میل : [email protected] جینس ازوپرڈو برانڈنگ اینڈ کمیونیکیشنز میریٹس ہوٹل اینڈ ریزورٹس فون : 65-6831-6385+ ای میل : [email protected] فوٹو :http://photos.prnasia.com/prnh/20151130/8521508153
بریک تھرو انرجی کوالیشن زیرو-کاربن انرجی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کرے گا
بل گیٹس کی زیر قیادت نجی شعبہ کی کوشش عوامی شعبے کے مشن انوویشن منصوبے کے ساتھ تعاون کرے گی پیرس، 29 نومبر 2015/پی آرنیوزوائر– آج پیرس میں جاری ہونے والا بریک تھرو انرجی کوالیشن نجی سرمایہ کاروں کا ایک عالمی گروپ ہے جو خطرات مول لے گا، ابتدائی مرحلے میں موجود ایسی توانائی کمپنیوں کے لیے، جو جدت کو تجربہ گاہ سے باہر نکال کر مارکیٹ تک لانے کی سہولت دیں گی۔ گروپ ایسے اداروں میں سرمایہ کاری کرے گا جو قابل بھروسہ زیرو کاربن انرجی بنانے کا بہترین امکان رکھتے ہوں، جو سب کے لیے مناسب قیمت پر دستیاب ہو۔ بریک تھرو انرجی کوالیشن 10 ممالک کے 25 سے زیادہ سرمایہ کاروں پر مشتمل ہے۔ مشن انوویشن کے ساتھ تعاون میں جاری ہو رہی ہے جو 15 سے زیادہ حکومتوں کی ایک بین الاقوامی کوشش ہے جو ابتدائی مرحلے کی توانائی تحقیق اور ڈیولپمنٹ سے وابستگی کو دوگنا کرنے کےی لیے ہے تاکہ ایسی ٹیکنالوجیز دریافت اور ایجاد کی جائیں جو ان سرمایہ کاروں کو آگے بڑھائے جانے اور مارکیٹ میں پیش کرنے کے قابل حل تیار کرنے میں مدد دے سکیں، اور مستقبل میں مختلف ذریعوں سے توانائی حاصل کرنے کو ممکن بنا سکے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھیں http://www.breakthroughenergycoalition.com۔
یونین پے انٹرنیشنل نے “40 منتخب عالمی سیاحتی مقامات” ترجیحی منصوبے کا آغاز کردیا
شنگھائی، چین، 26 نومبر 2005ء/سن ہوا-ایشیانیٹ — یونین پے انٹرنیشنل نے 25 نومبر کو اعلان کیا ہے کہ وہ اب “40 منتخب عالمی سیاحتی مقامات” ترجیحی پروگرام کا آغاز کرتا ہے۔ اب سے 29 فروری 2016ء تک عالمی یونین پے کارڈ کے حامل افراد (62 سے شروع ہونے والے کارڈ نمبر) دنیا بھر میں 300 سے زیادہ تاجروں کے پاس 15 فیصد تک رعایت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ پروگرام شاپنگ مقامات اور ریستورانوں جیسے روایتی تاجروں پر ہی نہیں، بلکہ ہوائی ٹکٹوں اور ہوٹل کے کمروں کی بکنگ، عوامی ٹرانسپورٹ اور تفریحات میں بھی خصوصی رعایت دیتا ہے، یوں سفر کے دوران کارڈ یافتگان کے ادائیگی تجربے کو جامع طور پر بہتر بنا سکتا ہے۔ یونین پے انٹرنیشنل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چائنا ٹورازم اکیڈمی توقع رکھتی ہے کہ 2015ء میں چین کے بیرون ملک جانے والے سیاحوں کے اخراجات 1.1 ٹریلین یوآن تک پہنچ جائیں گے اور مستقبل میں مستقل اضافہ جاری رہے گا۔ بیرون ملک سیاحوں کے اخراجات زیادہ معقول اور متنوع ہیں۔ چینی سیاحوں کے بیرون ملک اخراجات میں سب سے زیادہ اب بھی خریداری ہے، جن کے بعد رہائش اور نقل و حرکت پر اخراجات آتے ہیں۔ تفریح، کھانوں اور مقامات کے ٹکٹوں پر آنے والے اخراجات کے تناسب میں سال بہ سال اضافہ ہوا ہے۔ روز مرہ ضروریات چینی سیاحوں کی جانب سے سب سے زیادہ خریدی جانے والی مصنوعات کے طور پر مرحلہ وار پرتعیش مصنوعات کی جگہ لے رہی ہیں، جبکہ مقامی فراغت و تفریح کے پروگراموں پر اخراجات بھی بڑھ ہی رہے ہیں۔ رپورٹ عالمی سیاحوں کے سفر میں نئے رحجانات بھی متعارف کرواتی ہے: بڑے پیمانے پر، زیادہ تواتر اور تنوع کے حامل مقامات۔ مزيد برآں جن مارکیٹوں میں یونین پے کارڈز بڑے پیمانے پر جاری ہوئے ہیں، جیسا کہ ہانگ کانگ، جنوبی کوریا اور جاپان میں> مقامی افراد بھی خصوصی پیشکشوں اور رعایتوں کا لطف اٹھانے کے لیے بارہا یونین پے کارڈز استعمال کرتے ہیں۔ پروگرام دو امتیازی خصوصیات رکھتا ہے۔ پہلے یہ بیشتر سیاحتی مقامات کا احاطہ کرتا ہے۔ روایتی مقامات کے علاوہ سیاحوں کی نئے پسندیدہ مقامات جیسا کہ انگ کور، بوراکے جزیرہ، بنٹان جزیرہ، سری لنکا اور سیشلس بھی پروگرام میں شامل ہیں، یوں کارڈ یافتگان کی متنوع سیاحتی ضروریات کو پورا کر رہا ہے۔۔ دوسرا، شامل تاجر بھی زیادہ متنوع ہیں۔ دکانوں، ہوٹلوں اور ریستورانوں کے علاوہ گرم حمام، شراب خانے، غوطہ خوری، گالف کے میدان، چائے خانے، عجائب گھر اور تھیم پارکس بھی اس میں شامل ہیں۔ اس وقت یونین پے غیر ملکی قبولیت نیٹ ورک 150 سے زیادہ ممالک اور خطوں پر پھیل چکا ہے، جو سیاحوں کی جانب سے زیادہ تر دیکھے جانے والے مقامات کا احاطہ کر رہا ہے۔ مزید برآں کارڈ استعمال کی وسعت میں مسلسل اضافے کے ساتھ یونین پے انٹرنیشنل کارڈ استعمال پیشکش اور سہولیات کے اپنے عالمی نظام کو آراستہ کرنے سے بھی وابستہ ہے۔ ہر سال یونین پے انٹرنیشنل ترجیحی پروگراموں کا ایک سلسلہ جاری کرتا ہے جو ہوائی اڈوں کی ڈیوٹی فری شاپس، اہم کاروباری علاقوں اور سیاحتی مقامات کا احاطہ کر
118 واں کینٹن میلہ: “یکساں فروخت اور کلیدی شعبوں میں خریداروں کی تعداد مستقبل کے عہد کو ظاہر کرتی ہوئی”
گوانگ چو، چین، 20 نومبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– 4 نومبر کو مکمل ہونے والے چین کی معروف ترین تجارتی تقریب 118 ویں کینٹن میلے نے مجموعی طور پر خریداروں کی حاضری میں معمولی کمی ظاہر کی اور ساتھ ساتھ کلیدی شعبوں میں نمو میں بھی۔ میلے میں دنیا بھر کے 213 ممالک اور خطوں سے 177,544 غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں4.6 فیصد کمی ہے۔ البتہ کرنسی میں اتار چڑھاؤ پر بڑے پیمانے پر تشویش پر قابو پاتے ہوئے متعدد کلیدی مصنوعات کی فروخت واضح طور پر بڑھی، جبکہ کئی خریدار ممالک نے بھی خریداروں کی تعداد میں واضح اضافہ دکھایا۔ منتظمین کے مطابق میلے کے پہلے تین دنوں میں کئی اہم چینی صنعتی شعبوں میں توقع سے بڑھ کر فروخت ہوئی، جن میں گھریلو مصنوعات، کمپیوٹرز اور کمیونی کیشنزآلات سب نے معاہدوں پر دستخط کے لحاظ سے سال بہ سال میں بہتری ظاہر کی۔ دیگر ہائی-ٹیک شعبوں جیسا کا میکینیکل اور نئی توانائی مصنوعات نے بھی معاہدوں کےحجم میں اضافہ ظاہر کیا۔ چینی گھریلو مصنوعات کی صنعت، اسمارٹ مصنوعات اور آٹومیشن کی حالیہ جدت اور جدید ڈیزائن کے ساتھ، خریداروں کی توجہ مبذول کرانے میں سب سے آگے رہیں۔ پہلے سیشن میں گھریلو مصنوعات میں سال بہ سال میں تقریباً 10 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جس میں ہائیر، میڈیا، ہائی سینس اور گیلنز جیسے اداروں میں سے سب نے 100 ملین امریکی ڈالرز سے زیادہ کی فروخت کی۔ یہ اعداد و شمار چینی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی بنیادی مسابقت کی درست تصویر کشتی کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہائی سینس نے اپنے جدید اسمارٹ ٹیلی وژنز کے لیے 170 سے زیادہ پیٹنٹ حاصل کرلیے ہیں۔ ہائی سینس کینٹن میلے میں نمائش کرنے والے کئی چینی اداروں کی طرح ہے جن کی توجہ بہتر جدت طرازی، برانڈنگ، معیار، سروس اور ماحولیاتی آگہی کے ذریعے اب بین الاقوامی میدان میں نئی مسابقتی برتری حاصل کرنے پر ہے۔ کینٹل میلہ کا بین الاقوامی پویلین بھی ایک بڑی کامیابی ثابت ہوا، جس نے 3 نومبر تک 90,000 مہمانوں کی توجہ حاصل کی۔ 40 ممالک کی جانب سے 600 سے زیادہ اداروں کے ساتھ بین الاقوامی پویلین نے گزشتہ تقاریب کے مقابلے میں نمائش کنندگان کی تعداد اور تنوع کو کافی زیادہ پایا۔ حاضرین میں کئی معروف بین الاقوامی برانڈز شامل تھے، جبکہ معروف چینی اداروں جیسا کہ سوننگ اور وین گارڈ نے بھی اپنی مصنوعات پیش کیں۔ میلے میں چین کے “بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو” کے حوالے سے بھی حوصلہ افزا اشارے ملے۔ جنوبی ایشیائی بلاک، سعودی عرب اور ویت نام سے بھی خریداروں کی تعداد میں اضافہ ہوا، جبکہ تھائی لینڈ (تقریباً 400 فیصد)، سری لنکا (103 فیصد)، سربیا (97 فیصد)، ہنگری (44 فیصد) اور اردن (38 فیصد) سب نے اپنے خریداری کے حجم کو کافی بڑھایا۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp
شاپ باپ ڈاٹ کام نے تعطیلات کے لیے میرا میکاتی کلیکشن کا اعلان کردیا
لیکشن ڈیزائنر کا خصوصی انداز اور دیگر پسندیدہ شاپ باپ برانڈز پیش کرتی ہے نیو یارک، 19 نومبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– خواتین کے لیے معروف عالمی شاپنگ مقام شاپ باپ ڈاٹ کام (Shopbop.com) نے آج لندن میں مقیم ڈیزائنر میرا میکاتی کی تعطیلات کے لیے ایک خصوصی کیپسول کلیکشن کا اعلان کیا ہے۔ اپنی چنچل و امتیازی خصوصیات کی حامل اورنفیس فوری طور پر پہننے کی چیزوں کی وجہ سے معروف میرا میکاتی نے اپنی خاص جمالیاتی حس کو ملبوسات سے آگے تک پھیلا دیا ہے، جس میں سرما کے لوازمات، زیورات اور طرز زندگی کی مصنوعات شامل ہیں جو خاص طور پر شاپ باپ ڈاٹ کام پر دستیاب ہیں اور تحائف کے اس سیزن کے لیے بہترین ہیں۔ Shopbop Logo. لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20120831/NY65266LOGO تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20151119/289332 تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20151119/289333 تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20151119/289335 یہ خصوصی انداز میکاتی کی اپنے نام کی خاص کلیکشن کے کلیدی خاکوں سے اور شاپ باپ گرل کو ذہن میں رکھ کرتیار کیے گئے ہے۔ ورسٹی جیکٹس، سوئٹرز، پوم-پوم بینیز، اسکارف اور پاجاما سیٹ کے ساتھ اسی رنگ کے آئی ماسک پیش کررہا ہے، یہ کلیکشن میکاتی کی غیر روایتی تفصیلات اور ترو و تازہ پرنٹس، جیسا کہ نوٹ پیڈز، اسمائیلی فیس اور آئی بال گرافکس کی حامل ہے۔ کلیکشن میں سویل، فرینڈس، وینیسا ایریزاگا اور ڈیل ڈوچا کے ساتھ شراکت داری بھی شامل ہے جو میرا کے دلچسپ گرافکس کو زیورات، دستی بٹوے، بستوں، پانی کی بوتلوں اور ہیڈ فونز تک پھیلا رہے ہیں۔ میرا میکاتی نے کہا کہ “میری کلیکشنز ہمیشہ تعطیلات اور خوشی کے لمحات سے متاثر رہی ہیں تو جب شاپ باپ نے مجھ سے رابطہ کیا کہ میں ان کی خصوصی تعطیلات کی کلیکشن پر کام کروں تو میرا فوری جواب تھا ہاں!۔ ہنسنا، کھیلنا اور شاپ باپ پر تلاش کرنا۔ یہ تعطیلات کا بہترین سیزن ہے!’ اسٹیفنی نیلسن، ڈی ایم ایم برائے ایکسیسریز و ڈیزائنر آر ٹی ڈبلیو، شاپ باپ، نے کہاکہ “میرا کے تروتازہ ڈيزائن ہمارے تعطیلات تحفہ بوتیک میں توانائی لاتے ہیں۔ ان کی کلیکشن چنچل اور شوخ پن کا بہترین ملاپ ہے، جن کا ہماری شاپ باپ لڑکیوں کی جانب سے پسند کیا جانا لازمی ہے۔” Wool Knitted Beanie with Icon Patches, $195. 40 سے 1,650 ڈالرز کی تک کی قیمت کے درمیان موجود اس موسم کلیکشن میں آپ کی فہرست میں ہر انداز کی لڑکی کے لیے کچھ نہ کچھ ہے۔ وینیسا ایریزاگا زیورات 55 سے 215 ڈالرز کے درمیان ہیں؛ ڈیل ڈوچا بیگ 40 ڈالرز کے ہیں اور دستی بٹوے 430 ڈالرز کے؛ اور سویل کی پانی کی بوتلیں اور فرینڈس کے ہیڈفونز بالترتیب 42 اور 225 ڈالرز فی عدد ہیں۔ شاپ باپ مختلف زبانوں میں 24 گھنٹے 7 دن صارفی خدمات پیش کرتا ہے، تیز اور مفت عالمی شپنگ اور امریکا اور کینیڈا میں مفت واپسی کی سہولت اور امریکا کے اندر آرڈر کرنے والے اراکین کے لیے ایمیزن پرائم کے فائدے بھی۔ مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے: لارن کینٹر، پی آر، [email protected]، 212.274.2609 شاپ باپ کے بارے میں Shopbop.comجدید طرز کے لیے ایک آن لائن شاپنگ مقام ہے، جو دنیا بھر کی خواتین
ورڈ نیٹ ورک سیریئس کے حوالے سے سنجیدہ
ڈیٹرائٹ، 19 نومبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– دنیا کے سب سے بڑے افریقی امریکی مذہبی نیٹ ورک، دی ورڈ نیٹ ورک، نے سیریئس کے سی ای او جم میئر سے ایک ملاقات کی درخواست کی تاکہ چند ماہ کے لیے دی ورڈ نیٹ ورک کو چلانے پر گفتگو کی جائے۔ ورڈ نیٹ ورک نے سیریئس کے ساتھ ملاقات کے لیے محترم جیسی جیکسن کو طلب کیا۔ محترم جیکسن اور ورڈ نیٹ ورک کے سی ای او کیون ایڈیل نے نمائندے سے بات کی جنہوں نے کہا کہ “ورڈ نیٹ ورک پروگرامنگ اتنی طاقتور نہیں اور جم میئر، سیریئس ایکس ایم سیٹیلائٹ ریڈیو کے سی ای او، روزانہ اور دن بھر پے در پے ملاقاتوں کی وجہ سے نہیں مل سکتے۔” ہم اسے محترم جیکسن کی ہتک سمجھتے ہیں اور ورڈ نیٹ ورک دیگر مذہبی رہنماؤں کو طلب کرے گا جنہوں نے ورڈ نیٹ ورک کی مدد کی ہے، جیسا کہ محترم ایل شارپٹن، وزیر لوئس فراخان اور040 سے زیادہ وزارتیں جو ورڈ نیٹ ورک پر ہیں۔ ہم آٹوموٹر اداروں کا جائزہ لیں گے، اور ان کے بنانے والوں کا بھی، جو گاڑیوں میں سیریئس ایکس ایم سیٹیلائٹ ریڈیو فراہم اور نصب کرتے ہیں۔ ورڈ نیٹ ورک کے سی ای او کیون ایڈیل کہتے ہیں کہ “میرے خیال میں افریقی امریکی مذہبی پروگرامنگ اتنی طاقتور نہیں ہے۔ لیکن کیتھولک چینل اور جوئیل اولسٹین، جو افریقی امریکی مذہبی پروگرامنگ نہیں ہیں، سیریئس ایکس ایم کے سی ای او جم میئر کے لیےکافی طاقتور ہیں۔” روابط برائے ذرائع ابلاغ: مورٹ میسنر ایسوسی ایٹس، مورٹ میسنر، 2222-545-284-1+ یا وینڈی فین، 3889-842-248-1+