یونین پے کارڈ رکھنے والے غیر ملکی باشندوں کے لیے آسٹریلیا میں چینی ویزا ایپلی کیشن ایکسپریس سروس جاری

کانٹی نینٹل متحدہ عرب امارات میں ہونے والے 2019ء اے ایف سی ایشین کپ کا باضابطہ اسپانسر بن گیا

سی ایس اے گروپ نے ڈیوڈ وینسٹائن کو صدر اور سی ای او مقرر کردیا

16 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ کامیابی کے ساتھ مکمل

اسٹیورٹ اینڈ اسٹیون سن نے نئے چیف ایگزیکٹو کا تقرر کردیا

فلپائن کی تاریخ کے سب سے بڑے شمسی منصوبے کے لیے جے اے سولر ماڈیولز کی فراہمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

یونین پے کارڈ رکھنے والے غیر ملکی باشندوں کے لیے آسٹریلیا میں چینی ویزا ایپلی کیشن ایکسپریس سروس جاری

شنگھائی، چین، 11 نومبر 2015/ سن ہوا-ایشیانیٹ — یونین پے چینی ویزا ایپلی کیشن ایکسپریس سروس پیش کرنے والی واحد بین الاقوامی بینک کارڈ ایسوسی ایشن ہے ۔ یونین پے انٹرنیشنل نے 11 نومبر اعلان کیا کہ وہ چین کے ویزا ایپلی کیشن سروس سینٹر کے تعاون سے یونین پے کارڈز (62 سے شروع ہونے والے کارڈ نمبر) رکھنے والے افراد کے لیے آسٹریلیا کے پانچ شہروں، سڈنی، ملبورن، کینبرا، برسبین اور پرتھ میں چینی ویزا ایپلی کیشن سروس سینٹرز پر VIP ایکسپریس سروس پیش کررہا ہے۔ یہ سروس ویزا درخواست پر عمل کے وقت کو کافی کم کرے گی اور یوں آسٹریلیا کے باشندوں کو چین کے سفر میں بڑی سہولت فراہم کرے گی۔ آسٹریلیا میں اس سروس کے اجرا میں دو عوامل نے سہولت دی: 1) آسٹریلیا میں مختلف یونین پے کارڈز جاری ہو چکے ہیں اور مقامی باشندوں میں مقبولیت حاصل کر چکے ہیں، 2) چین اور آسٹریلیا کے درمیان افراد کی سطح پر تبادلہ تواتر کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ اب آسٹریلیا کے یونین پے کارڈ رکھنے والے افراد آسٹریلیا پوسٹ یا بینک آف چائنا (آسٹریلیا) کے جاری کردہ اپنے یونین پے کارڈز پیش کرکے چینی ویزا ایپلی کیشن ایکسپریس سروس کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ وہ ان مراکز پر موجود کتابچوں سے یونین پے کے بارے میں مزید معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ یونین پے انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کائی جیان بو کہتے ہیں کہ یونین پے کارڈز کے اجرا کا سلسلہ تیزی سے بڑھنے کے ساتھ ہم کارڈ رکھنے والے افراد کے حقوق اور کارڈ کے حامل غیر ملکی افراد کی طلب کو پورا کرنے کے لیے متوجہ کرنے کے نظام کو بہتر بنانے سے وابستہ ہیں۔ ایک بین الاقوامی ادائیگی منصوبے کی حیثیت سے یہ یونین پے کی ایک اہم خصوصیت ہے۔ یہ ویزا درخواست ایکسپریس سروس کارڈ رکھنے والے افراد کے کارڈ استعمال کرنے کے تجربے کو بہتر بنا سکتی ہے اور مزید غیر ملکی دوستوں کو چین کے دورے کی جانب کھینچ سکتی ہے۔ یوں چین اور بیرون ممالک کے درمیان رابطے کو سہارا دیتی ہے۔ اس وقت آسٹریلیا میں متعدد ادارے یونین پے کارڈز کے اجرا کے عمل کو تیز کررہے ہیں۔ مئی میں یونین پے انٹرنیشنل نے چین میں متواتر رابطہ رکھنے والے مقامی افراد کے لیے چینی یوآن اور آسٹریلوی ڈالرز میں لوڈ کیے جانے کے قابل پری پیڈ کارڈ لوڈ اینڈ گو چائنا کے اجرا کے لیے آسٹریلیا پوسٹ کے ساتھ تعاون کیا تھا۔ دونوں اداروں نے آسٹریلیا کے فٹ بال سپر اسٹار ٹم کیہل کو بھی مدعو کیا تھا کہ وہ اس پروڈکٹ کے نئے سفیر بنیں اور اس لازمی چینی سفری کارڈ کے فوائد سے سیاحوں کو آگاہ کریں۔ اب تک چین سے باہر 40 ممالک اور خطوں میں 46 ملین یونین پے کارڈز جاری ہو چکے ہیں۔ یونین پے کارڈز دنیا بھر میں 26 ملین تاجروں اور 19 لاکھ اے ٹی ایمز پر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ یونین پے سروس سسٹم بہتری کی جانب رواں بھی ہے: ایمرجنسی نقد مدد کی سروس چین اور 220 سے زیادہ بیرونی ممالک

مزید پڑھیں

کانٹی نینٹل متحدہ عرب امارات میں ہونے والے 2019ء اے ایف سی ایشین کپ کا باضابطہ اسپانسر بن گیا

-اسپانسرشپ اے پی اے سی خطے اور مشرق وسطیٰ میں معروف کانٹی نینٹل ٹائر برانڈ کے حوالے سے شعور بڑھانے کے لیے تیار کی گئی -حقوق کے پیکیج میں 2018ء اے ایف سی ویمنز ایشین کپ، روس میں ہونے والے 2018ء فیفا ورلڈ کپ کے لیے ایشیائی کوالیفائرز کا آخری مرحلہ اور 2018ء اے ایف سی انڈر22 چیمپئن شپ بھی شامل ہیں -ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں کانٹی نینٹل دنیا کے مشہور فٹ بال مواقع کی اسپانسرشپ سے 20 سالہ تجربے کو بڑھا سکتا ہے شنگھائی اور ہینوور، جرمنی، 13 نومبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– ٹائر بنانے والے بین الاقوامی ادارے کانٹی نینٹل نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کا ٹائر ڈویژن 2019ء اے ایف سی ایشین کپ کا باضابطہ اسپانسر ہوگا جو متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ یہ قدم اٹھا کر کانٹی نینٹل اپنی کھیل اسپانسرشپ کی حکمت عملی کو باقاعدہ علاقہ بندی میں مزید آگے بڑھا رہا ہے۔ حقوق کے جامع پیکیج میں اے ایف سی ایشین کپ متحدہ عرب امارات 2019ء میں 12 بہترین ٹیموں کے لیے کوالیفائرز، 2018ء اے ایف سی ویمنز ایشین کپ، روس میں ہونے والے 2018ء فیفا ورلڈ کپ کے لیے ایشیائی کوالیفائرز کا حتمی مرحلہ اور اے ایف سی 2018ء انڈر 22 چیمپئن شپ بھی شامل ہیں، جہاں ٹوکیو کے 2020ء اولمپک گیمز کے لیے کوالیفائنگ مقامات بھی دیے جائیں گے۔ AFC Logo. http://photos.prnasia.com/prnvar/20151112/0861511135LOGO کانٹی نینٹل میں ٹائر ڈویژن کے ذمہ دار ایگزیکٹو بورڈ کے رکن نکولائی سیزر نے کہا کہ “اے ایف سی ایشین کپ اے پی اے سی اور مشرق وسطیٰ میں ایک اہم ترین فٹ بال مقابلہ ہے، جہاں ہماری نظریں آئندہ چند سالوں کے لیے مارکیٹ حصہ بڑھانے پر لگی ہوئی ہیں۔ اس ترقی کو سہارا دینے کے لیے ہم اپنے معروف برانڈ کی ترویج اور اسے کار ڈرائیوروں کے نقطہ نظر سے ایسے مقام پر لانا چاہتے ہیں جہاں یہ کار ٹائر ڈویژن میں ممکنہ متبادل بنے۔ ہم دونوں خطوں میں 2018ء فیفا ورلڈ کپ اور 2020ء ٹوکیو اولمپک گیمز کے لیے کوالیفائرز کی وسیع میڈیا کوریج کی بھی خاص توقع رکھتے ہیں  اور اس طرح سمجھ رہے ہیں کہ ہم 2020ء تک اپنے اہم کانٹی نینٹل برانڈ کے لیے شعور میں واضح اضافہ حاصل کریں گے۔” اے ایف سی کے قائم مقام جنرل سیکرٹری داتو ونڈسر جان کے مطابق “کانٹی نینٹل کے ساتھ شراکت داری ایشیا میں فٹ بال کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور کشش کو نمایاں کرتی ہے اور خاص طور پر ہمارے دلچسپ اور کامیاب اہم مقابلوں –ایشین کپ اور ویمنز ایشین کپ اور ساتھ ساتھ انڈر 22 مقابلوں- میں۔ کانٹی نینٹل فٹ بال میں ایک طویل اور نمایاں تاریخ رکھتا ہے اور ہم اے ایف سی کے ساتھ وابستگی پر ان کے شکر گزار ہیں کیونکہ یہ ایشیا میں کھیل اور اپنے کمرشل پورٹ فولیو دونوں کی مستقل ترقی میں ایک اہم سنگ میل کو ظاہر کرتا ہے۔” ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے خصوصی مارکیٹنگ و کمرشل شراکت دار لاگاردرے اسپورٹس  نے کانٹی نینٹل اور اے ایف سی کے درمیان معاہدے کروایا۔ کانٹی نینٹل میں ایشیا بحر الکاہل (اے

مزید پڑھیں

سی ایس اے گروپ نے ڈیوڈ وینسٹائن کو صدر اور سی ای او مقرر کردیا

ٹورنٹو، 10 نومبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– سی ایس اے گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انجمن کے نئے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے ڈیوڈ وینسٹائن کی تقرری کا اعلان کیا ہے، جو 11 نومبر 2015ء سے نافذ العمل ہوگی۔ سی ایس اے گروپ ایک معروف معیار بندی انجمن اور قومی و عالمی معیارات کی جانچ اور تصدیق کی خدمات کا عالمی فراہم کنندہ ہے۔ (تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20151110/285897) سی ایس اے گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئر ڈاکٹر رولینڈ حسین نے کہا کہ “ہم سی ایس اس گروپ میں ڈیوڈ وینسٹائن کا خیرمقدم کرنے پر خوش ہیں۔ وہ ایک مکمل عالمی کاروباری حکمت عملی ساز کے 30 سالہ ثابت شدہ ریکارڈ کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں جن کا ادارہ جاتی ترقی میں تجربہ سی ایس اے گروپ کو آگے بڑھائے گا کیونکہ ہم معیار بندی، اور جانچ و تصدیق میں ایک بین الاقوامی ادارے کی حیثیت سے مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔” صدر اور سی ای او کی حیثیت سے ڈیوڈ وینسٹائن عالمی ادارے کی قیادت اور سمت بندی کے ذمہ دار ہوں گ، جس میں 1800 افراد ملازمین ہیں جو شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا میں معیار بندی اور حل، تربیت اور مشاورتی خدمات، اور جانچ و تصدیق کے پورٹ فولیو میں تقریبا35,000 صارفین کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ سی ایس اے گروپ 8,700 سے زیادہ رضاکار اراکین بھی رکھتا ہے جو معیار بندی کے لیے 1,300 سے زیادہ کمیٹیوں کو خدمات دیتے ہیں۔ جناب وینسٹائن حال ہی میں اے بی ایس گروپ کے سی ای او تھے، جہاں وہ ادارے کی ترقی و کامیابی کی قیادت کے ذمہ دار تھے۔ اے بی ایس گروپ 2,400 افراد کے لیے رکنیت کی بنیاد پر تکنیکی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہے جو 30 سے زیادہ ممالک میں کام رکھتا ہے جہاں تیل و گیس، بجلی، ادویات سازی، ساخت گری اور حکومتی صارفین کو مشاورت، نگرانی اور تصدیق کی خدمات دیتا ہے – اور ان کے لیے محفوظ، قابل بھروسہ، موثر اور قواعد و ضوابط کے مطابق کام کرنا ممکن بناتا ہے۔ اے بی ایس گروپ سے قبل وہ متعدد انتظامی مشاورتی اداروں میں شراکت دار تھے، جن میں ایکسینچر اور اولیور وائیمن شامل ہیں – جو کمرشل، غیر منافع بخش اور حکومتی اداروں کو ترقی و کارکردگی میں بہتری کے چیلنجز میں مدد دے رہے ہیں۔ کئی سالوں میں ان کے صارفین میں معیار بندی میں شامل ادارے، جانچ و تصدیق کی خدمات کے فراہم کنندگان اور کینیڈین ادارے اور کراؤن کارپوریشنز کی بڑی تعداد شامل رہی ہے۔ سی ایس اے گروپ کے صدر و سی ای او ڈیوڈ وینسٹائن نے کہا کہ “مجھے سی ایس اے گروپ میں شمولیت پر خوشی ہے اور اپنے 100 سال مکمل کرنے کے قریب جدت طراز عالمی ادارے کا حصہ بن کر کام کرنے کا موقع ملنے پر فخر ہے۔ میری نظریں سی ایس اے گروپ کے ملازمین اور اراکین کے ساتھ مل کر کام کرنے پر مرکوز ہیں تاکہ ہم دنیا بھر میں اپنے صارفین کو خدمات دے سکیں اور اپنے کاروباری حلوں کو مسلسل پھیلا سکیں۔” ڈیوڈ وینسٹائن

مزید پڑھیں

16 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ کامیابی کے ساتھ مکمل

گوچین، چین، 10 نومبر 2015ء/پی آرنیوزوائر–16 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ 26 اکتوبر 2015ء کو کامیابی کے ساتھ گوچین کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں اختتام کو پہنچا۔ The 16th Guzhen Lighting Fair bustling with oceans of visitors. http://photos.prnasia.com/prnvar/20151106/0861510821 مجموعی طور پر 234,373 ملکی و غیر ملکی مہمان مختصر پانچ روزہ نمائش کی جانب متوجہ ہوئے۔ مرکزی ہال نے 68,194 مہمانوں کو دیکھا، جن میں 112 ممالک اور خطوں کے 3,419 افراد شامل تھے۔ مہمانوں کی تعداد میں 2014ء کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا۔ پورا مقام مقامی اور غیر ملکی مارکیٹوں کے تاجروں سے بھرا ہوا تھا۔ مرکزی ہال کا علاقہ 30,000 مربع میٹر سے زیادہ کا احاطہ کیے ہوئے تھا، جس نے 616 معروف اداروں کی توجہ حاصل کی۔ بالائی اور زیریں بہاؤ کی مکمل پیداواری زنجیر کا احاطہ کرتی مصنوعات کی متعدد اقسام دیکھی جا سکتی تھیں، جن میں کمرشل لائٹنگ، بجلی کی روشنی، آؤٹ ڈور لائٹنگ، ایل ای ڈی روشنی اور روشنی کے لوازمات شامل تھے۔ جامع مصنوعاتی فہرست میں مکمل نئے ڈیزائن کو وسیع پیمانے پر لاگو کیا گیا۔ روشنی کی صنعت میں اہم شخصیات کی شرکت کے ساتھ بہت سارے اجلاس، فورمز اور سرگرمیاں ہوئیں، جیسا کہ “گلوبل لائٹنگ ڈیزائنر سیلون”، ” 2015ءچین انٹرنیشنل لائٹنگ ڈیزائن کمپی ٹیشن نامنی ورکس کمنٹس، “12 واں چائنا لائٹنگ کیپٹل انڈسٹری سمٹ فورم”، “16 ویں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلے میں نمائش کرنے والوں کے لیے تقریب تقسیم اعزازات اور 2015ء بین الاقوامی لائٹنگ ڈیزائن کمپی ٹیشن ایوارڈز”، وغیرہ۔ مارکیٹ معلومات، ٹیکنالوجی پیشرفت اور انٹرپرائز ڈیولپمنٹ کے طریقوں روشنی کی صنعت کے نئے رحجانات کی رہنمائی کے لیے ماہرین اور پیشہ ورانہ ٹیمیں جمع ہوئیں۔ میلے کے ساتھ پہلا گوچین لائٹنگ فیسٹیول 21 سے 27 اکتوبر تک ہوا۔ فیئر اور فیسٹیول “دن میں نمائش کا دورہ اور رات میں روشنیوں کا لطف اٹھانے” کی سب سے نمایاں خصوصیت کا حامل تھا۔ “گوچین خواب، چونگ شان خواب اور چین خواب” کے موضوع پر اس روشنی میلے نے روشنی کے اثرات، ایک زبردست رات کے منظر اور روشنی کے انوکھے سحر کو ظاہر کرنے کے تکنیکی و ثقافتی اجزاء کے ساتھ مقامی روشنی کو ملایا، اس کے ساتھ ساتھ شہر کی صنعتوں کو ترویج دینے کے لےی گوچین قصبے کی روشنی صنعت اور سیاحتی ثقافتی وسائل کے موضوع پر رنگین ثقافت کو پیش کیا۔ 17 واں چین (گوچین) بین الاقوامی روشنی میلہ (بہار ایڈیشن) کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں جو 18 سے 21 مارچ 2016تک گوچین کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ہوگا۔ ہمیں اگلے گوچین روشنی میلے میں ایک مرتبہ پھر ملاقات کا شرف بخشیں اور بہار کی ایک شاندار افتتاحی تقریب کی توقع رکھیں۔ ویب سائٹ: http://www.gzlightingfair.com/en/Home تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20151106/0861510821

مزید پڑھیں

اسٹیورٹ اینڈ اسٹیون سن نے نئے چیف ایگزیکٹو کا تقرر کردیا

ہیوسٹن، 9 نومبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– اسٹیورٹ اینڈ اسٹیونسن ایل ایل سی اپنے چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن کی حیثیت سے انتھونی جیمز ڈیوس کے تقرری کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہے، جس کا اطلاق یکم فروری 2016ء سے ہوگا۔ Stewart & Stevenson is a leading provider of specialized equipment and aftermarket parts and service to the global oil & gas and other industries. For more information, visit www.stewartandstevenson.com. لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20151109/285551LOGO ادارے کے ایگزیکٹو چیئرمین ہوشانگ انساری نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ “ہمیں خوشی ہے کہ ٹونی ڈیوس ایک بہت خصوصی اہمیت کے حامل وقت پر ہماری انتہائی تجربہ کار اور وقف سینئر ایگزیکٹو کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ایک مضبوط فرد میزان اور بروقت اخراجات کو روکنے اور پیداوار کو بہتر بنانے کے منصوبوں نے ہمارے ادارے کے لیے صنعتوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنایا ہے تاکہ ہم ان کی خدمت کریں اور مستقبل میں درپیش مواقع کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ ٹونی کا وسیع بین الاقوامی تجربہ اور بیش قیمت معلومات ان مقاصد کے تعاقب میں ہمارے لیے انتہائی مبارک اضافے ہوں گے۔” جناب ڈیوس سینئر ایگزیکٹو عہدوں پر خدمات انجام دینے اور عالمی منظرنامے پر تقسیم کے متنوع علاقوں میں نمایاں اور وسیع تجربہ رکھتے ہی، جو ادارے کا مرکزی کاروبار ہے۔ سنگاپور میں صدر دفاتر کے ساتھ جناب ڈیوس رولس-رائس پاور سسٹمز کے عالمی نیٹ ورک و مارکیٹنگ آپریشنز کی قیادت کر چکے ہیں اور اس کے ایشیا-بحرالکاہل مرکز کے لیے کارپوریٹ صدر کی خدمات انجام دی ہیں۔ وہ رولس-رائس مرین میں مختلف دیگر عہدے بھی رکھ چکے ہیں جن میں ایگزیکٹو نائب صدر برائے بزنس ڈیولپمنٹ، ایگزیکٹو نائب صدر برائے کمرشل افیئرز اور اس سے قبل رولس-رائس انٹرنیشنل میں سی ای او اور آسٹریلیا و نیوزی لینڈ کے لیے علاقائی ڈائریکٹر کے عہدے شامل ہیں۔ جناب انساری نے کہا کہ “جناب ڈیوس ہیوسٹن، ٹیکساس میں مقیم ہوں گے اور جناب جان سمنز جو ادارے کے چیف فنانشل آفیسر اور سی ای او کی حیثیت سے زبردست خدمات کا پس منظر رکھتے ہیں، کو اب مالی معاملات کے لیے نائب چیئرمین کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔” 54 سالہ جناب ڈیوس یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز سے بیچلر آف انجینئرنگ اور مونٹیری، کیلیفورنیا میں یو ایس نیول پوسٹ گریجویٹ اسکول سے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز کی سند رکھتے ہیں۔ وہ آسٹریلین انسٹیٹیوٹ آف کمپنی ڈائریکٹرز اور ملبورن بزنس اسکول کے ایڈوانسڈ مینجمنٹ پروگرام کے گریجویٹ ہیں۔ وہ شاہی آسٹریلوی بحریہ میں کمانڈر رہ چکے ہیں اور رائل ایروناٹیکل سوسائٹی کے فیلو ہیں۔ اسٹیورٹ اینڈ اسٹیونسن تیل و گیس اور دیگر عالمی صنعتوں کے لیے خصوصی آلات اور بعد از مارکیٹ پرزے اور خدمات فراہم کرنے والا معروف ادارہ ہے۔ مزید معلومات کے لیے www.stewartandstevenson.com ملاحظہ کیجیے۔ رابطہ: کرس آرچی دفتر برائے چیئرمین 1-713-751-2772+

مزید پڑھیں

فلپائن کی تاریخ کے سب سے بڑے شمسی منصوبے کے لیے جے اے سولر ماڈیولز کی فراہمی

کادیز شہر، فلپائن، 10 نومبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– اعلیٰ ترین شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے بڑے عالمی اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈیک: JASO) (“جے اے سولر”) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے فلپائن کی تاریخ کے سب سے بڑے شمسی فوٹووولٹیک (پی وی) توانائی منصوبے میں استعمال کے لیے وسط اکتوبر تک 92.5 میگاواٹ کے ماڈیولز کی فراہمی مکمل کرلی ہے۔ JA Solar Logo/ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150522/0861504483LOGO نیگروساوکسیڈینٹل صوبے کے کادیز شہر میں قائم یہ تنصیب 132.5 میگاواٹ کی کل گنجائش کے لیے تیار کی گئی ہے، جس میں سے 92.5 میگاواٹ جے اے سولر کے جے اے کے 310 وواٹ کے پی6-72ماڈیولز سے لیس ہوں گے، جس میں 30 میگاواٹ سے زیادہ ابتدائی مقام پر تنصیب بھی شامل ہے۔ نیگروساوکسیڈینٹل صوبہ خط استوا کے قریب واقع ہے اور یہ تنصیب ساحل سمندر سے تقریباً 3 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ تنصیب پر زیادہ سے زیادہ ہوا کی رفتار 56 میٹر فی سیکنڈ(125 میل فی گھنٹہ) ہوتی ہے۔ سخت ہواؤں، اور مرطوب و نمکین موسم میں بہترین کارکردگی کے شمسی ماڈیولز کی ضرورت پڑتی ہے جو ممکنہ انحطاط (پی آئی ڈی)، نمکین پھوار کے ہاتھوں کٹاؤ اور ہوا کے دباؤ کے خلاف مزاحمت رکھتے ہوں۔ بڑے پیمانے پر 100 فیصد پی آئی ڈی محفوظ سیل بنانے والے دنیا کے پہلے ادارے کی حیثیت سے جے اے سولر صنعت کے معروف پی آئی ڈی محفوظ ماڈیولز بناتا ہے۔ اگست 2014ء کے اوائل میں جے اے سولر نے اعلان کیا تھا کہ اس کے انتہائی موثر پولی کرسٹلائنریسیم ماڈیولز نے 500 گھنٹے کا پی آئی ڈی ٹیسٹ پاس کرلیا ہے جو ٹی یوویایسیوڈی کی جانب سے کیا گیا تھا۔ یہ ٹیسٹ 85 درجہ سینٹی گریڈ، 85 فیصد اضافی نمی اور 1,000 وولٹ سسٹم وولٹیج میلان کے انتہائی سخت حالات میں کیا گیا۔ رواں سال مارچ میں جے اے سولر کے نمکین دھند مزاحم پی وی ماڈیولز نے ڈبل اسٹینڈر آئی ای سی 61701 سالٹ مسٹ کوروژن ٹیسٹ (شدت کی سطح 6) پاس کیا، جسے ٹی یووینورڈ نے کیا تھا۔ 112 دن کی جانچ کے بعد جے اے ماڈیولز نے 2 فیصد سے کم بھی توانائی گھٹاؤ کو ظاہر کیا۔ بوجھ کارکردگی کی صورت میں جے اے سولر جے اے پی 6 ماڈیولز انتہائی شدید ہواؤں (2400 پی اے) اور برفانی بوجھ (5400 پی اے) میں بھی کارکردگی دکھانے کے قابل ہیں جو طویل المیعاد استحکام اور توانائی پیداوار کی موثریت کو یقینی بنا رہا ہے۔ جے اے سولر کے صدر جناب جیان سی نے کہا کہ “کادیز شہر میں شمسی منصوبے کے لیے ماڈیولز کی فراہمی فلپائن مارکیٹ میں جے اے سولر کا پہلا داخلہ ہے، جو ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں موجودگی کے ہمارے عہد اور اعتماد کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ جے اے سولر کے ماڈیولز کی بہتر پی آئی ڈی مزاحمت، کارکردگی اور بھروسہ مندی فلپائن کے انتہائی گرم اور مرطوب حالات میں موثر اور بھروسہ مند بجلی پیداوار کو یقینی بناتی ہے۔ لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20150522/0861504483LOGO

مزید پڑھیں