سی ایس اے گروپ نے ڈیوڈ وینسٹائن کو صدر اور سی ای او مقرر کردیا

ٹورنٹو، 10 نومبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– سی ایس اے گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انجمن کے نئے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے ڈیوڈ وینسٹائن کی تقرری کا اعلان کیا ہے، جو 11 نومبر 2015ء سے نافذ العمل ہوگی۔ سی ایس اے گروپ ایک معروف معیار بندی انجمن اور قومی و عالمی معیارات کی جانچ اور تصدیق کی خدمات کا عالمی فراہم کنندہ ہے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20151110/285897)

سی ایس اے گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئر ڈاکٹر رولینڈ حسین نے کہا کہ “ہم سی ایس اس گروپ میں ڈیوڈ وینسٹائن کا خیرمقدم کرنے پر خوش ہیں۔ وہ ایک مکمل عالمی کاروباری حکمت عملی ساز کے 30 سالہ ثابت شدہ ریکارڈ کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں جن کا ادارہ جاتی ترقی میں تجربہ سی ایس اے گروپ کو آگے بڑھائے گا کیونکہ ہم معیار بندی، اور جانچ و تصدیق میں ایک بین الاقوامی ادارے کی حیثیت سے مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔”

صدر اور سی ای او کی حیثیت سے ڈیوڈ وینسٹائن عالمی ادارے کی قیادت اور سمت بندی کے ذمہ دار ہوں گ، جس میں 1800 افراد ملازمین ہیں جو شمالی امریکا، یورپ اور ایشیا میں معیار بندی اور حل، تربیت اور مشاورتی خدمات، اور جانچ و تصدیق کے پورٹ فولیو میں تقریبا35,000 صارفین کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ سی ایس اے گروپ 8,700 سے زیادہ رضاکار اراکین بھی رکھتا ہے جو معیار بندی کے لیے 1,300 سے زیادہ کمیٹیوں کو خدمات دیتے ہیں۔

جناب وینسٹائن حال ہی میں اے بی ایس گروپ کے سی ای او تھے، جہاں وہ ادارے کی ترقی و کامیابی کی قیادت کے ذمہ دار تھے۔ اے بی ایس گروپ 2,400 افراد کے لیے رکنیت کی بنیاد پر تکنیکی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہے جو 30 سے زیادہ ممالک میں کام رکھتا ہے جہاں تیل و گیس، بجلی، ادویات سازی، ساخت گری اور حکومتی صارفین کو مشاورت، نگرانی اور تصدیق کی خدمات دیتا ہے – اور ان کے لیے محفوظ، قابل بھروسہ، موثر اور قواعد و ضوابط کے مطابق کام کرنا ممکن بناتا ہے۔ اے بی ایس گروپ سے قبل وہ متعدد انتظامی مشاورتی اداروں میں شراکت دار تھے، جن میں ایکسینچر اور اولیور وائیمن شامل ہیں – جو کمرشل، غیر منافع بخش اور حکومتی اداروں کو ترقی و کارکردگی میں بہتری کے چیلنجز میں مدد دے رہے ہیں۔ کئی سالوں میں ان کے صارفین میں معیار بندی میں شامل ادارے، جانچ و تصدیق کی خدمات کے فراہم کنندگان اور کینیڈین ادارے اور کراؤن کارپوریشنز کی بڑی تعداد شامل رہی ہے۔

سی ایس اے گروپ کے صدر و سی ای او ڈیوڈ وینسٹائن نے کہا کہ “مجھے سی ایس اے گروپ میں شمولیت پر خوشی ہے اور اپنے 100 سال مکمل کرنے کے قریب جدت طراز عالمی ادارے کا حصہ بن کر کام کرنے کا موقع ملنے پر فخر ہے۔ میری نظریں سی ایس اے گروپ کے ملازمین اور اراکین کے ساتھ مل کر کام کرنے پر مرکوز ہیں تاکہ ہم دنیا بھر میں اپنے صارفین کو خدمات دے سکیں اور اپنے کاروباری حلوں کو مسلسل پھیلا سکیں۔”

ڈیوڈ وینسٹائن یونیورسٹی آف پنسلوینیا کے وارٹن اسکول سے ایم بی اے کے حامل ہیں اور فنانس اور ملٹی نیشنل مینجمنٹ میں دوگنی توجہ رکھتے ہیں۔ وہ میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے ماسٹر آف سائنس اور بیچلر آف سائنس کی اسناد بھی رکھتے ہیں۔

سی ایس اے گروپ کے بارے میں

سی ایس اے گروپ ایک آزاد، غیر منافع بخش رکنیت انجمن ہے جو حفاظت، سماجی بہتری اور تحفظ پذیری سے وابستہ ہے۔ اس کی معلومات اور تجربہ معیاربندی؛ تربیت اور مشاورتی حل؛ خطرناک مقامات اور صنعتی، نقل و حمل، پلمبنگ اور تعمیرات، طب، حفاظت اور ٹیکنالوجی،گھریلو سازوسامان اور گیس، متبادل توانائی، روشنی اور ماحول دوستی سمیت کلیدی کاروباری شعبوں کا احاطہ کرتی عالمی جانچ اور تصدیق کی خدمات ؛ اور اس کے ساتھ ساتھ صارفی مصنوعات کی جانچ کی خدمات بھی شامل ہیں۔ سی ایس اے تصدیق کا نشان دنیا بھر میں اربوں مصنوعات پر ظاہر ہوتا ہے۔ سی ایس اے گروپ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.csagroup.org۔

مزید معلومات کے لیے: ایلی سن ہاکنز، مینیجر، کارپوریٹ افیئرز، سی ایس اے گروپ، 416 747 2615، allison.hawkins@csagroup.org

Latest from Blog