لاہور (پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے اختلافات اتنے شدید نہیں کہ دوبارہ بات نہ ہو سکے۔پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات وزیراعظم رائیونڈ سے ہو گا۔ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اپریل دو ہزار بائیس میں ختم ہو گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحادی حکومت میں رہے ہیں، اختلافِ رائے ان کا حق ہے۔الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کولیول پلئینگ فیلڈ ملے گی۔لیول پلئینگ فیلڈ کی آڑ میں القادر ٹرسٹ اور 9 مئی کی معافی نہیں مل سکتی۔۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں گے، چئیرمین پی ٹی آئی والا تجربہ ناکام ہو گیا۔ہم نے ملک کو بحران سے نکالا۔ ملک کو معاشی ترقی کے دھارے پر گامزن کیا۔ ہم ترقی کے ایجنڈے کو ہی آگے لے کر چلیں گے۔
تصحیح – چائنا ڈین ڈونگ یالو ریور ایسچوری ویٹ لینڈ گوشان پروٹیکشن اسٹیشن
جنوبی کوریا میں 60 ہزار آن لائن خوردہ فروشوں پر یونین پے ٹرانزیکشن کے لیے 5 فیصد نقد چھوٹ
شیل-اِن لیڈ ہولڈنگز نے میجر سورسنگ ایل ایل سی کو حاصل کرلیا
کیمبیئم نیٹ ورکس نے ہمانشو موتیال کو نائب صدر برائے سیلز اے پی اے سی مقرر کردیا
ایس ڈی سی میٹیریلز انکارپوریٹڈنے ایس اے آئی سی کیپٹل کی جانب سے سرمایہ کاری کا اعلان کردیا
مشہور عالم ریستوراں نوما نے بارنگارو، سڈنی میں دس ہفتے کے آسٹریلوی قیام کا اعلان کردیا
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
جولائی تا اکتوبر کاروں اور موٹر سائیکلوں کی فروخت میں کمی,ٹریکٹرز کی فروخت میں اضافہ
کراچی(پی پی آئی)رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران ٹریکٹرز کی فروخت میں 87 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا، تاہم اس کے علاوہ کاروں اور موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 10 فیصد سے 47 فیصد تک کمی کا سامنا رہا۔ جولائی تا اکتوبر کے دوران ٹریکٹر (فیاٹ اور میسی فرگوسن) کی فروخت بڑھ کر 17 ہزار 296 یونٹس تک پہنچ گئی جس سے زرعی سرگرمیوں میں تیزی کا اشارہ ملتا ہے، پی پی آئی کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران ٹریکٹرز کی فروخت 9 ہزار 258 یونٹس رہی تھی۔ماہانہ بنیادوں پر اگست میں 5 ہزار 909 اور ستمبر میں 6 ہزار 410 کے مقابلے میں اکتوبر 2023 میں کاروں کی فروخت گر کر 4 ہزار 850 یونٹس پر آگئی، جولائی 2023 میں یہ تعداد 3 ہزار 702 رہی تھی۔جس کی وجہ طلب میں کمی، ایل سیز کھولنے کے مسائل کے سبب پلانٹ کی متعدد بار بندش، مہنگی آٹو فنانسنگ، گاڑیوں کی بْلند قیمتیں اور پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں ہیں یہی وجہ ہے کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ و دیگر اسمبلرز قیمتوں میں کمی کرنے پر مجبور ہوئے، لیکن5 ستمبر سے 16 اکتوبر کے دوران روپے کی قدر میں اضافے کے باوجود کسی بھی اسمبلر نے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں کمی نہیں کی، ہونڈا نے 7 فیصد کمی کے ساتھ 3 لاکھ 22 ہزار 260 موٹرسائیکلیں فروخت کیں، جبکہ سوزوکی موٹرسائیکلوں کی فروخت 13 ہزار 532 کے مقابلے میں 63 فیصد تنزلی کے ساتھ 4 ہزار 856 یونٹس رہی۔یاماہا موٹرسائیکلوں کی فروخت 4 ہزار 856 کے مقابلے میں 3 ہزار 237 یونٹس رہی، روڈ پرنس اور یونائیٹڈ اAٹو نے بالترتیب 5 ہزار 851 اور 28 ہزار 633 موٹرسائیکلیں فروخت کیں، جبکہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران یہ تعداد 12 ہزار 194 اور 30 ہزار 337 یونٹس رہی تھی۔
محمد علی درانی نے تمام جماعتوں پر مشتمل”منتخب نیشنل یونٹی گورنمنٹ”کا فارمولا پیش کر دیا
اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے قومی حکومت کا نیا فارمولا پیش کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے کہا ”میرا اگلا فارمولا منتخب ’نیشنل یونٹی گورنمنٹ‘ کا ہے، اس میں تمام سیاسی جماعتیں ہوں گی۔پی پی آئی کے مطابق درانی نے کہا ”بہترین نیشنل حکومت وہی ہے جسے عوام منتخب کرے، نیشنل حکومت کا پہلا پوائنٹ یہ ہوگا کہ اس میں تمام سیاسی جماعتیں ہوں گی، دوسرا ان جماعتوں میں سب سے زیادہ نشستوں والی جماعت وزیر اعظم کے لیے 3 نام دے، ان میں سے جس کو اسمبلی منتخب کرے وہ وزیر اعظم بنے۔“سابق وزیر نے کہا ”منتخب نیشنل یونٹی گورنمنٹ کا تیسرا نکتہ یہ ہے کہ کابینہ میں 30 سے زیادہ وزرا نہیں ہونے چاہئیں، چوتھا پوائنٹ یہ ہے کہ 6 ماہ میں بلدیاتی انتخابات ہوں جن کی مدت اسمبلیوں کے برابر ہو، یہ بھی طے ہو کہ آئندہ قومی و صوبائی انتخابات کے ساتھ بلدیاتی انتخابات بھی ہوا کریں گے۔“محمد علی درانی کے مطابق ”اس وقت ہماری جمہوریت چند الیکٹیبلز کے گرد گھوم رہی ہے، ہم نے نظام کو پاکستان، عوام اور ان کے اداروں کے مفاد میں لانا ہے۔“انھوں نے کہا انتخابات سے پہلے سیاسی جماعتیں تحریری معاہدے پر دستخط کریں، اور اس معاہدے میں اقرار کریں کہ الیکشن کے بعد ہم سب مل کر حکومت بنائیں گے۔
نان فائلرز کیخلاف ایف بی آر کی مہم تیز کرنے، ٹیکس نیٹ بڑھانے کا فیصلہ
کراچی (پی پی آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے نان فائلرز کیخلاف مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق مہم کے پہلے مرحلے میں دس لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا اور 2024 تک پندرہ لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش کی جائے گی جبکہ ذاتی اور کاروباری ٹرانزکشنز کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔انٹرنیشل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو بھی مجوزہ پلان سے آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی ٹیکس نیٹ بڑھانے کے اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق نان فائلرز کو نوٹس بھیجنے سمیت دیگر انتظامی اقدامات لینے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے اور ٹیکس قوانین کے نفاذ کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ایف بی آر حکام کے مطابق موجودہ سال ساڑھے تین لاکھ نئے افراد نے گوشوارے فائل کئے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں
تصحیح – چائنا ڈین ڈونگ یالو ریور ایسچوری ویٹ لینڈ گوشان پروٹیکشن اسٹیشن
اس خبری اعلامیہ میں امریکی سینیٹر وین لیانگ وینگ کی حفاظتی کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں، جو 23 جولائی 2015ء کو پی آرنیوزوائر کے ذریعے جاری ہوا، ہمیں بتایا گیا ہے کہ خبر جاری کرنے والے ادارے کو “جناب وین لیانگ وین” کے بجائے ذریعے کی حیثیت “چائنا ڈین ڈونگ یالو ریور ایسچوری ویٹ لینڈ گوشان پروٹیکشن اسٹیشن” پڑھانا جانا چاہیے، جو پہلے غیر ارادی طور پر جاری ہوگیا تھا۔ مکمل اور تصحیح شدہ اعلامیہ درج ذیل ہے: امریکی سینیٹر نے وین لیانگ وینگ کی حفاظتی کوششوں کو تسلیم کرلیا واشنگٹن، 23 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– 22 جون کو امریکی سینیٹر اور سابق اکثریتی رہنما ہیری ریڈ (ڈی-این وی) نے چائنا ریلین انڈسٹریل گروپ کے چیئرمین جناب وین لیانگ وینگ کی چین میں ڈینڈونگ یالودریاکی مرطوب زمین کی بحالی کے لیے کی گئی حفاظتی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔ یہ مرطوب زمین جو 200,000 ایکڑ سے زیادہ کا احاطہ کرتی ہے ڈین ڈونگ یالو ریور ایسچوری ویٹ لینڈ نیشنل نیچر ریزرو کے مطابق “دنیا کے لاکھوں ہجرت کرنے والے اور آبی پرندوں کے دانہ پانی اور آرام کی جگہ کی حیثیت سے بہت اہمیت” رکھتی ہے۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150722/240588 تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150722/240589 سینیٹر نے کہا کہ “جناب صدر، میں آج دنیا کی متاثر ترین مرطوب زمینوں میں سے ایک چین میں ڈین ڈونگ یالو دریا کی مرطوب زمین کی بحالی کے لیے کاروباری اور انسان دوست شخصیت وین لیانگ وینگ کی کوششوں اور وابستگی کو سراہنے کے لیے کھڑا ہوا ہوں۔” ریڈ نے مزید کہا کہ یہ جناب وینگ کی “ذاتی کوششیں اور [ڈین ڈونگ] علاقے کے ساتھ خاص تعلق ہے جوان کو ڈین ڈونگ یالو دریا کی مرطوب زمینوں کی بحالی پر لاکھوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کی تحریک دے رہا ہے۔” ڈین ڈونگ یالو ریور ایسچوری ویٹ لینڈ نیشنل نیچر ریزرو کے مطابق 55 اقسام کے تقریباً 5 ملین آبی پرندے ہیں جو الاسکا سے لے کر سائبیریا تک 20 ممالک اور خطوں سے جنوب کی طرف سے مشرقی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا کے ذریعے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ تک آتے ہیں۔ یہ مرطوب زمین الاسکا اور سائبیریا کے نسل افزائی کے مقامات سے 1,860-3,100 میل دور اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے 3,100-3,728 میل کے فاصلے پر ہے جہاں آبی پرندے سردیاں گزارتے ہیں۔ یہ آبی پرندوں کے لیے قطب شمالی ٹنڈرا سے قریبی ترین مقام ہے جہاں وہ افزائش نسل کے علاقوں میں جانے سے پہلے کافی خوراک حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کی بحالی کے بعد یہ مرطوب زمینیں ہجرت کے ان راستوں پر سب سے زیادہ آباد مرطوب زمینوں میں سے ایک بن جائیں گی جہاں ایک ملین سے زیادہ پرندے سردیاں گزاریں گے، یا گزریں گے یا انوکھے مقام، دوستانہ ماحول اور وافر خوراک کی وجہ سے ان مرطوب زمینوں کو اپنا گھر بنائیں گے۔ مارچ 2007ء میں 12 مخصوص لم ڈھینگوں، جنہیں “ای7″ کا نام دیا گیا، کو نیوزی لینڈ میں پہلی بار سیٹلائٹ جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس سے لیس کیا گیا تاکہ ان کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جا سکے۔ 17 مارچ 2007ء کو ای7 میرانڈا، نیوزی لینڈ کو روانہ
جنوبی کوریا میں 60 ہزار آن لائن خوردہ فروشوں پر یونین پے ٹرانزیکشن کے لیے 5 فیصد نقد چھوٹ
شنگھائی، چین، 29 جولائی 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — یونین پے انٹرنیشنل نے 28 جولائی کو اعلان کیا ہے کہ جنوبی کوریا میں تقریباً 60,000 آن لائن تاجر اب یونین پے کارڈز (62 سے شروع ہونے والے کارڈز) سے کی جانے والی خریداری پر 5 فیصد نقد چھوٹ دے رہے ہیں۔ یہ مارکیٹنگ جنوبی کوریا سے باہر جاری ہونے والے تمام یونین پے کارڈز کے لیے ہے، اور یونین پے آن لائن ادائیگی قبول کرنے والے کوریا کے تمام آن لائن تاجروں کا احاطہ کرتا ہے، جس میں زیبائش و آرائش کی مصنوعات، ملبوسات، خوراک، کریانے کے سامان، ماں اور بچے کی مصنوعات فروخت کرنے والے معروف آن لائن خوردہ فروش شامل ہیں۔ کے این ٹی او کے مطابق جون میں جنوبی کوریا میں سیاحوں کی تعداد سال بہ سال 53 فیصد کم ہوئی۔ البتہ یونین پے انٹرنیشنل کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ ترین اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ چین، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے یونین پے کارڈ یافتگان کی کوریائی اشیاء میں دلچسپی بدستور زبردست ہے۔ اس سال کی پہلی ششماہی میں سمندر پار فراہمی کی خدمات دینے والے کوریائی آن لائن تاجروں کا تجارتی حجم 50 فیصد بڑھ چکا ہے، جس میں ڈیوٹی-فری آن لائن تاجر شامل نہیں جن کے لیے جنوبی کوریا میں صارفین کو بذات خود اپنی مصنوعات اٹھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ بالخصوص جنوبی کوریا میں سب سے بڑی آن لائن مارکیٹ جی-مارکیٹ اور ایک آن لائن بوتیک اسٹائل نندا نے یونین پے بین السرحدی ادائیگی پیش کرکے زبردست اضافہ دیکھا ہے۔ بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے یونین پے انٹرنیشنل نے دو خصوصی پیشکشیں جاری کرنے کے لیے تمام مقامی گیٹ ویز اور شراکت داروں کے ساتھ ہاتھ جوڑے ہیں۔ یونین پے آن لائن ادائیگی قبول کرنے والے تمام آن لائن تاجر (علاوہ lotte.com اور hmall.com اور چند ڈیوٹی-فری اسٹورز) اب یونین پے لین دین پر 5 فیصد نقد چھوٹ دے رہے ہیں جس میں ماہانہ ایک کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 10,000جیتا جاسکتا ہے۔ ایسے بیشتر تاجر، بشمول جی-مارکیٹ، okdgg اور مشہور شوز کے آن لائن ٹکٹ فروخت کرنے والی سائٹس چینی/انگریزی دونوں زبانوں میں اور سمندر پار فراہمی کی خدمت پیش کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ شن سیگے ڈیوٹی فری، شیلا ڈیوٹی فری اور ایشیانا ڈیوٹی فری یونین پے کارڈز کے ساتھ ادائیگی پر خصوصی رعایت اور پوائنٹس پیش کررہے ہیں۔ یونین پے آن لائن ادائیگی برائے بین السرحدی آن لائن شاپنگ مالی لین دینے کے لیے تحفظ کو یقینی بناتی ہے۔ یونین پے آن لائن ادائیگی نظام آزاد حقوق ملکیت دانش کے ساتھ انٹرنیٹ تحفظ نظام کو استعمال کرتا ہے، اور صارفین کو پاس ورڈ محفوظ حفاظتی کنٹرول، متحرک ایس ایم ایس پاس ورڈ، انفارمیشن سیکورٹی انکرپشن ترسیل اور دیگر حفاظتی اقدامات دیتا ہے، جو محفوظ آن لائن شاپنگ تجربے کی ضمانت دیتے ہیں۔ 200 ملین سے زیادہ یونین پے آن لائن اور موبائل ادائیگی صارفین موجود ہیں۔ وہ 100 سے زیادہ ممالک اور خطوں جیسا کہ یورپ، امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا، جنوبی بحر الکاہل، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں 10 ملین سے غیر ملکی تاجروں کے
شیل-اِن لیڈ ہولڈنگز نے میجر سورسنگ ایل ایل سی کو حاصل کرلیا
ہیوسٹن، 29 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– شیل-اِن لیڈ ہولڈنگز نے 27 جولائی 2015ء کو ایک مالی سودے میں میجر سورسنگ ایل ایل سی کے حصول کا اعلان کردیا ہے جسے “میجر انکارپوریٹڈ(www.majorinc.com) ” بھی کہا گیا ہے۔ میجر انکارپوریٹڈ بنیادی طور پر بجلی کی صنعت پر توجہ رکھنے والے معروف والو آٹومیشن، انٹیگریٹر اور تقسیم کار کی حیثیت سے کام کرتا ہے۔ لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150728/248120LOGO میجر اپنے تجارتی نام، میجر انکارپوریٹڈ، سے بدستور کام کرتا رہے گا اور شیل-اِن لینڈ کے والوز اینڈ آٹومیشن (وی اینڈ اے) پلیٹ فارم کا حصہ ہوگا۔ شیل-اِن لینڈپائپ، والوز، فٹنگز اور متعلقہ مصنوعات کا ایک معروف خصوصی صنعتی فراہم کنندہ اور توانائی اور صنعتی شعبوں میں تکنیکی حل پیش کرنے والا ادارہ ہے۔ نیو جرسی میں قائم میجر انکارپوریٹڈ 1976ء میں قائم ہوا تھا اور بجلی بنانے والے 200 سے زیادہ معروف اداروں کے ساتھ تعلق رکھتا ہے، اور انہیں اپنے صارفین کو مستقل اور قابل بھروسہ خدمات فراہم کرنے کی انوکھی صلاحیت دے رہا ہے۔ میجر کے صدر ڈیوڈ کوہن میجر کے کاروبار کی قیادت جاری رکھیں گے۔ “میجر انکارپوریٹڈ بجلی کی پیداوار میں شیل-اِن لینڈ کی جدید صلاحیتوں کو ڈیوڈ کوہن کی زیر قیادت ایک غیر معمولی انتظامی ٹیم دیتی ہے۔ میجر کے جغرافیائی نقوشِ پا اور والو تجربے کے ساتھ ہم بجلی کی پیداوار میں کاروبار کو بڑھا سکتے ہیں اور دیگر مارکیٹوں میں اپنے مجموعی تجربے کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں؛ جس میں شمال مشرق میں پیٹروکیمیکل اور تیل صاف کرنے کا کام شامل ہیں۔” فرینک رڈک، چیف ایگزیکٹو افسر شیل-اِن لینڈ نے کہا۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “میجر ہماری جاری حصول کی کوششوں کو آگے بڑھاتا ہے کیونکہ ہم اپنی مارکیٹوں میں بنیادی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے تزویراتی اثاثہ جات حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔” شیل-اِن لینڈ شیل-اِن لینڈ پائپ، والوز، فٹنگز اور متعلقہ مصنوعات کا ایک معروف خصوصی فراہم کنندہ اور توانائی اور صنعتی شعبوں کے لیے لچکدار تکنیکی حل پیش کرنے والا ماہر ادارہ ہے۔ شیل-اِن لینڈ کے صدر دفاتر ہیوسٹن میں واقع ہیں اور اس وقت یہ دنیا بھر میں 42 تنصیبات چلاتا ہے۔ صارفین سے یہ قربت شیل-اِن لینڈ کو رسدی زنجیر میں ایک اہم کڑی کی حیثیت سے کام کرنے دیتی ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.shale-inland.com۔ رابطہ: [email protected]
کیمبیئم نیٹ ورکس نے ہمانشو موتیال کو نائب صدر برائے سیلز اے پی اے سی مقرر کردیا
– تجربہ کار سیلز ایگزیکٹو نئی ایشیا-بحر الکاہل مارکیٹوں میں توسیع کی قیادت کریں گے رولنگ میڈوز، الینوائے، 28 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– وائرلیس براڈبینڈ حل کے معروف عالمی فراہم کنندہ کیمبیئم نیٹ ورکس ٹ م نےآج ایشیا بحر الکاہل خطے کے لیے نائب صدر برائے سیلز کی حیثيت سے ہمانشو موتیال کی تقرری کا اعلان کیا۔ اپنے نئے عہدے میں موتیال سیلز میں 20 سال کا تجربہ لائیں گے، جو انہوں نے خطے میں مختلف ٹیکنالوجی اداروں کے ساتھ کام میں حاصل کیا۔ لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140613/117974 کیمبیئم نیٹ ورکس کے نائب صدر برائے سیلز، اے پی اے سی، ہمانشو موتیال نے کہا کہ “میں ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں جدید ٹیکنالوجی لانے میں جذباتی ہوں، اور اس سلسلے میں اپنا تجربہ کیمبیئم نیٹ ورکس میں لانے پر خوش ہوں۔ میرا خطہ انوکھا ہے کیونکہ یہ انٹرنیٹ کے نفوذ کی سب سے زیادہ اور سب سے کم شرح رکھنے والے چند علاقں کا مسکن ہے۔ میری نظریں ایشیا بحر الکاہل میں قابل بھروسہ کنیکٹیوٹی تک یکساں رسائی میں ٹیم کے ساتھ کام کرنے پر مرکوز ہیں۔” کثیر القومی اداروں کے لیے سیلز اور کاروباری ترقی کی حکمت عملی میں مہارت رکھنے والے موتیال ایشیا بحر الکاہل خطے کے آئی ٹی اور ٹیلی کام شعبے میں نئے کاروباری اور شراکت داری ماحول کو بنانے میں بہترین تجربہ رکھتے ہیں۔ حال ہی میں موتیال مائیکروسافٹ کے آپریٹر کلاؤڈ سروسز شعبے میں ڈائریکٹر تھے، اور سنگاپور میں مقیم تھے۔ مائیکروسافٹ میں ان کے عہد کی جھلکیوں میں پروڈکٹیوٹی سلوشنز کاروباری یونٹ کے لیے معروف ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی حکمت عملی اور جدید مصنوعات اور کاروباری نمونے متعارف کرواکے ایک کلیدی شراکت دار، ایچ پی، اور مائیکروسافٹ کے لیے نئی مارکیٹوں کی تخلیق کرنا ہے۔ مائیکروسافٹ سے پہلے موتیال بھارت میں لیوسنٹ، ایچ پی اور وپرو کے ساتھ کاروباری پیشرفت اور سیلز عہدے رکھ چکے ہیں۔ وہ انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، رورکی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلرز ڈگری رکھتے ہیں۔ “کیمبیئم نیٹ ورکس ایشیا بحر الکاہل بھر میں مختلف شعبوں سے صارفی تعلقات مضبوط، پروان چڑھا اور پھیلا چکا ہے، جن میں حکومت، صنعت، ادارے اور رہائش شامل ہیں۔ اپنے پورٹ فولیو کو آراستہ کرتے ہوئے ہماری نظریں ہمانشو کے سیلز اور قائدانہ تجربے پر ہیں تاکہ خطے میں اپنی رسائی کو بڑھائیں۔” برائن شیپک، ایس وی پی گلوبل سیلز،کیمبیئم نیٹ ورکس نے کہا “ہم ٹیم میں ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اور اے پی اے سی میں اپنی ترقی کی رفتار بڑھاتے ہوئے خوش ہیں۔” کیمبیئم نیٹ ورکس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے www.cambiumnetworks.com پر جائیں، ہماری عالمی تنصیبات پر تازہ ترین خبروں کے لیے ہمارے تائیدی صفحے www.connectingtheunconnected.org کو ملاحظہ کیجیے، یا صنعتی خبروں کے لیے ٹوئٹر پر @CambiumNetworks کو فالو اور فیس بک پر ہمیں لائیک کیجیے۔ کیمبیئم نیٹ ورکس کے بارے میں: کیمبیئم نیٹ ورکس وائرلیس براڈبینڈ حلوں کا معروف عالمی فراہم کنندہ ہے جو غیر منسلک افراد کو جوڑتا ہے۔ قابل بھروسہ، آگے بڑھائے جانے کے قابل اور محفوظ وائرلیس براڈ بینڈ پوائنٹ-ٹو-پوائنٹ (پی ٹی پی) اور پوائنٹ-ٹو-ملٹی پوائنٹ (پی ایم پی) پلیٹ فارمز کے اپنے جامع پورٹ
ایس ڈی سی میٹیریلز انکارپوریٹڈنے ایس اے آئی سی کیپٹل کی جانب سے سرمایہ کاری کا اعلان کردیا
ٹمپے، ایریزونا، 28 جولائی 2015ء/پی آرنیوزوائر– گاڑیوں کے لیے اعلیٰ معیار کے عمل انگیز مادے بنانے والے معروف ادارے ایس ڈی سی میٹیریلز انکارپوریٹڈ (“ایس ڈی سی”) نے آج ایک سرمایہ کاری مرحلے کا اعلان کیا جس کی قیادت ایس اے آئی سی ٹیکنالوجیز فنڈ آئی، ایل ایل سی (“ایس اے آئی سی”) کے پاس ہے، جو ایس اے آئی سی موٹر کارپوریشن کا منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والا ادارہ ہے۔ ایس اے آئی سی موٹر کارپوریشن چین میں گاڑیاں تیار کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے جو 2014ء میں 5.6 ملین سے زیادہ گاڑیاں فروخت کرچکا ہے۔ ایس ڈی سی کی جانب جاری عالمی کمرشلائزیشن کے تناظر میں یہ سرمایہ کاری مرحلہ ادارے کی چینی مارکیٹ میں حالیہ تجارتی کوششوں کو مزید تیز کرنے میں کام آئے گا۔ لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140922/147665 انیش پٹیل، (سینئر انوسٹمنٹ ڈائریکٹر) نے کہا کہ “ایس ڈی سی کے انقلابی عمل انگیز مادے بنیادی پلاٹینم گروپ دھاتوں کی کارکردگی موثریت میں مرحلہ وار بہتری کو ممکن بنا رہے ہیں جو اخراج پر گرفت کی کلید ہیں۔ اخراج محرکات میں ایس ڈی سی مادوں کا استعمال ہمیں گاڑیوں کے اخراج پر قابو پانے کے بہترین دستیاب حل پیش کرنے کی اجازت دے گا – تاکہ اپنی گاڑیوں کے برانڈز کو فائدہ پہنچائیں اور ساتھ ساتھ اپنے موجودہ اور مستقبل کے عالمی شراکت داروں کو بھی دیں۔” ایس ڈی سی میٹیریلز کے سی ای او میکسی ملین بائی برجر نے کہا کہ “ایس اے آئی ایس ہمارے لیے ایک عظیم شراکت دار ہے۔ ادارے نے عمودی طور پر ایگزسٹ-سسٹم کے اثاثہ جات کو لاگو کردیا ہے اور جارحانہ طور پر اہم مصنوعات کی بنیاد پر عالمی پیشرفت کررہا ہے۔ ہماری نظریں ایک قریبی تعاون پر مرکوز ہیں۔” موجودہ سرمایہ کاروں بشمول جنرل موٹرز وینچرز، بی اے ایس ایف وینچر کیپٹل، وولوو گروپ وینچر کیپٹل، انوس فنانشل ایڈوائزرز اور ایمیرالڈ ٹیکنالوجی وینچرز نے بھی سرمایہ کاری مرحلے میں حصہ لیا۔ ایس ڈی سی میٹیریلز انکارپوریٹڈ کے بارے میں ایس ڈی سی میٹیریلز اعلیٰ خوبیاں رکھنے والے جدید عمل انگیز مادوں کو تیار اور تجارتی پیمانے پر پیش کرتا ہے جن کی بنیاد نادر مادوں کی بناوٹ اور تکمیل کے پلیٹ فارم ہے۔ ادارہ 2004ء میں قائم ہوا جس کے صدر دفاتر اور آر اینڈ ڈی مرکز ٹمپے، ایریزونا، امریکہ میں ہے اور پیداواری تنصیبات شوارزیڈے، جرمنی میں واقع ہیں۔ رابطہ: میکسی ملین بائی برجر، سی ای او ایس ڈی سی میٹیریلز انکارپوریٹڈ ٹیلی فون: 1-480-966-6106+ایکسٹینشن 101 ای میل: [email protected] ایس اے آئی سی موٹر لمیٹڈ کے بارے میں ایس اے آئی سی موٹر چین کی اے-شیئر مارکیٹ میں سب سے بڑا گاڑیاں بنانے والا ادارہ ہے۔ ایس اے آئی سی موٹر کا کاروبار تحقیق، پیداوار اور گاڑیوں کی فروخت کا احاطہ کرتا ہے جن میں مسافر اور تجارتی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ یہ پرزوں کا بھی احاطہ کرتا ہے جن میں انجن، گیئربکس، پاور ٹرینز، چیسس، انٹیریئر اور ایکسٹیریئر اور مختلف برقی پرزے اور انتظامات، گاڑیوں کے ٹیلی میٹکس، استعمال شدہ گاڑیوں کے سودے اور گاڑیوں کی مالیاتی خدمات شامل ہیں۔ تفصیلات http://www.saicgroup.com/english/index.shtml پر۔ رابطہ: انیش
مشہور عالم ریستوراں نوما نے بارنگارو، سڈنی میں دس ہفتے کے آسٹریلوی قیام کا اعلان کردیا
سڈنی، 28جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– دنیا کے بہترین ریستورانوں میں سے ایک،نوما، نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ جنوری 2016ء سے دس ہفتوں کے لیے سڈنی منتقل ہوگا، تاکہ سرکردہ باورچی رینے ریڈزیپی اور ان کی ٹیم کی آنکھوں سے دیکھی گئی آسٹریلیا کی بہترین تخلیق پیش کریں۔ مکمل ملٹی میڈیا اعلامیہ دیکھنے کے لیے کلک کیجیے: http://www.prnasia.com/mnr/nomaaustralia_201507.shtml http://photos.prnasia.com/prnvar/20150724/8521504862-a http://photos.prnasia.com/prnvar/20150724/8521504862-b http://photos.prnasia.com/prnvar/20150724/8521504862-c http://photos.prnasia.com/prnvar/20150724/8521504862-d http://photos.prnasia.com/prnvar/20150724/8521504862-e http://photos.prnasia.com/prnvar/20150724/8521504862-f نوما کوپن ہیگن، ڈنمارک میں عارضی طور پر بند ہوگا تاکہ سڈنی بندرگاہ میں بارنگارو کے مقام پر اپنے نئے ساحلی مقام پر کھل سکے، جو ٹورازم آسٹریلیا اور لینڈلیز کے ساتھ زبردست اشتراک کا حصہ ہے۔ ریڈزیپی نے کہا کہ “آسٹریلیا میں ملنے والے قدرتی مناظر اور مسالوں میں پائی جانے والی زبردست گوناگونی مجھے ہمیشہ اپنی طرح کھینچتی تھی، کیونکہ وہ ایسے ہے جو میں نے کسی مقام پر نہیں دیکھی۔ آسٹریلیا اپنے حقیقی باشندوں اور دنیا بھر سے آنے والی نئی برادریوں کے اثرات کو ملاتا ہے۔ جب آپ ان کو یکجا کرتے ہیں، تو نتیجہ ایسی صورت میں نکلتا ہے جو متاثر کن ہے۔ یہ آنے اور سیکھنے کے لیے بہترین مقام ہے۔” نوما ٹیم ایک حقیقی طعام نامہ بنانے کے لیے آسٹریلیا کی بہترین پیداوار تلاش کرے گا، جس میں توجہ ان پیش کاروں پر ہوگی جو سمندر اور زمین دونوں کے ساتھ ایک مودبانہ اور جذباتی تعلق رکھتے ہوں۔ ریڈزیپی نے مزید کہا کہ “ہماری نظریں نئے سال اور اس نئی کھوج پر مرکوز ہیں۔ یہ ایک مختلف سفر ہوگا، لیکن ایسا جس پر میں بہت خوش ہوں – ایسا موقع جو نئے افق کھولے گا، ہمارے اذبان اور ذائقوں کو بھی، نئے دوست بھی بنائے گا اور پرانوں سے بھی ملائے گا، کیونکہ ہم ایک زبردست منظرنامے میں داخل ہو رہے ہیں۔” ٹورازم آسٹریلیا کے مینیجنگ ڈائریکٹر جان او’سلیوان نے کہا کہ نوما آسٹریلیا پہلے ہی سے کامیاب ریسٹورنٹ آسٹریلیا مہم کی فطری توسیع ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ریسٹورنٹ آسٹریلیا کا ایک بڑا حصہ ایک کھانے اور پینے کے مقام کی حیثيت سے آسٹریلیا کے تصور کو بہتر بنانا تھا۔ اور دنیا کے سرفہرست ریستورانوں میں سے ایک کے سڈنی میں کھلتے ہوئے میں کہوں گا کہ ہمارے ملک کی مطبخی درجہ بندی کبھی اتنی نہیں بڑھی ہوگی۔” گیری ہوروٹز، لینڈلیڈ میں سربراہ برائے ریٹیل نے کہا کہ یہ شراکت داری اس نظریے کا ثبوت ہے جو بارنگارو سمندر کنارے کھانے پینے کے مقام کو تخلیق کرنے کے لیے بنایا گیا تھا؛ “جب لینڈلیز سے نوما ٹیم نے رابطہ کیا، تو ہم جان گئے کہ یہ بہترین جوڑ ہے؛ رینے کی تحفظ پذیری سے مضبوط وابستگی بارنگاروں کے لیے ہمارے ارادوں سے ملتی ہے۔ ہم نوما اور ٹورازم آسٹریلیا کے ساتھ اشتراک پر بہت خوش ہیں تاکہ آسٹریلیا کی بہترین پیداوار کا جشن منائے اور کھانے پینے کے عالمی نقشے پر بارنگارو کو نمایاں کرسکیں۔” نوما آسٹریلیا بارنگارو حلقے کی معروف ایناڈیرا بلڈنگ میں قائم ہوگی، جو مستقبل میں آسٹریلیا کا امتیازی خوراک و مشروبات کا مقام بننے کے لیے تیار ہے۔ مقام کا انتخاب کوپن ہیگن میں نوما کے مشترکہ کوششوں کو دیکھ کر کیا گیا