امریکی سینیٹر نے وین لیانگ وینگ کی حفاظتی کوششوں کو تسلیم کرلیا

یونین پے کارڈز تدریسی ادائیگی کو محفوظ اور آسان بنانے کے لیے 1,200 سے زیادہ غیر ملکی تعلیمی اداروں میں استعمال کے قابل

ہبلوٹ اور پیرس ساں-جرمین کا روک فیلر سینٹر کی چھت پر گول

موسم گرما کی تعطیلات میں یونین پے کارڈز پر بہتر رعایت دنیا بھر کے 40 کاروباری علاقوں کے 1,000 تاجروں کا احاطہ کرتی ہوئی

ٹیسیز نے مرکزی چین-ہانگ کانگ 1-کارڈ-2-نمبر منصوبے کے اجراء کے لیے چائنا موبائل ہانگ کانگ کے ساتھ شراکت داری کرلی

ٹی سی ایل کارپوریشن کا خالص منافع برائے پہلی ششماہی 2015ء 330 ملین امریکی ڈالرز سے بھی تجاوز کرگیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

امریکی سینیٹر نے وین لیانگ وینگ کی حفاظتی کوششوں کو تسلیم کرلیا

واشنگٹن، 23 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– 22 جون کو امریکی سینیٹر اور سابق اکثریتی رہنما ہیری ریڈ (ڈی-این وی) نے چائنا ریلین انڈسٹریل گروپ کے چیئرمین جناب وین لیانگ وینگ کی چین میں ڈینڈونگ یالودریاکی  مرطوب زمین کی بحالی کے لیے کی گئی حفاظتی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔ یہ مرطوب زمین جو 200,000 ایکڑ سے زیادہ کا احاطہ کرتی ہے ڈین ڈونگ یالو ریور ایسچوری ویٹ لینڈ نیشنل نیچر ریزرو کے مطابق “دنیا کے لاکھوں ہجرت کرنے والے اور آبی پرندوں کے دانہ پانی اور آرام کی جگہ کی حیثیت سے بہت اہمیت” رکھتی ہے۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150722/240588 تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150722/240589 سینیٹر نے کہا کہ “جناب صدر، میں آج دنیا کی متاثر ترین مرطوب زمینوں میں سے ایک چین میں ڈین ڈونگ یالو دریا کی مرطوب زمین کی بحالی کے لیے کاروباری اور انسان دوست شخصیت وین لیانگ وینگ کی کوششوں اور وابستگی کو سراہنے کے لیے کھڑا ہوا ہوں۔” ریڈ نے مزید کہا کہ یہ جناب وینگ کی “ذاتی کوششیں اور [ڈین ڈونگ] علاقے کے ساتھ خاص تعلق ہے جوان کو ڈین ڈونگ یالو دریا کی مرطوب زمینوں کی بحالی پر لاکھوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کی تحریک دے رہا ہے۔” ڈین ڈونگ یالو ریور ایسچوری ویٹ لینڈ نیشنل نیچر ریزرو کے مطابق 55 اقسام کے تقریباً 5 ملین آبی پرندے ہیں جو الاسکا سے لے کر سائبیریا تک 20 ممالک اور خطوں سے جنوب کی طرف سے مشرقی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا کے ذریعے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ تک آتے ہیں۔ یہ مرطوب زمین الاسکا اور سائبیریا کے نسل افزائی کے مقامات سے 1,860-3,100 میل دور اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے 3,100-3,728 میل کے فاصلے پر ہے جہاں آبی پرندے سردیاں گزارتے ہیں۔ یہ آبی پرندوں کے لیے قطب شمالی ٹنڈرا سے قریبی ترین مقام ہے جہاں وہ افزائش نسل کے علاقوں میں جانے سے پہلے کافی خوراک حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کی بحالی کے بعد یہ مرطوب زمینیں ہجرت کے ان راستوں پر سب سے زیادہ آباد مرطوب زمینوں میں سے ایک بن جائیں گی جہاں ایک ملین سے زیادہ پرندے سردیاں گزاریں گے، یا گزریں گے یا انوکھے مقام، دوستانہ ماحول اور وافر خوراک کی وجہ سے ان مرطوب زمینوں کو اپنا گھر بنائیں گے۔ مارچ 2007ء میں 12 مخصوص لم ڈھینگوں،  جنہیں “ای7″ کا نام دیا گیا، کو نیوزی لینڈ میں پہلی بار سیٹلائٹ جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس سے لیس کیا گیا تاکہ ان کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جا سکے۔ 17 مارچ 2007ء کو ای7 میرانڈا، نیوزی لینڈ کو روانہ ہوئے اور 7 دن بغیر رکے 6,342 میل کا سفر کرتے ہوئے ڈین ڈونگ یالو دریا کی ان مرطوب زمینوں تک پہنچے۔ یہ ہجرت کرنے والے پرندوں کی سب سے طویل بغیر وقفے کی ریکارڈ کی گئی پرواز تھی۔ راستے میں متعدد موزوں مقامات تھے جہاں ای7 اتر سکتے تھے، لیکن انہوں نے سب کو چھوڑا اور ان مرطوب زمینوں کا سفر کیا کیونکہ یہ لم ڈھینگ اپنے آرام کے مقامات سے بہت خیرخواہی رکھتے ہیں۔ اگلے پانچ ہفتوں تک ای7 ان مرطوب زمینوں پر رہے تاکہ الاسکا کے لیے

مزید پڑھیں

یونین پے کارڈز تدریسی ادائیگی کو محفوظ اور آسان بنانے کے لیے 1,200 سے زیادہ غیر ملکی تعلیمی اداروں میں استعمال کے قابل

شنگھائی، 24 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– یونین پے انٹرنیشنل نے 23 جولائی کو اعلان کیا ہے کہ تدریسی ادائیگی کے لیے یونین پے کارڈز قبول کرنے والے غیر ملکی تعلیمی اداروں، بشمول ہائی-اسکول، کالج اور جامعات، میں 1,200 سے زیادہ تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔ سروس تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، انگلستان، نیوزی لینڈ، ہانگ کانگ اور تائیوان جیسے ممالک میں دستیاب ہے اور کئی معروف جامعات کا احاطہ کرتی ہے۔ کے جیان بو، سی ای او یونین پے انٹرنیشنل، کے مطابق بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم اور ان کے اہل خانہ اہم صارفین ہیں۔ یونین پے انٹرنیشنل بیرون ملک مقیم طالب علموں کے لیے ایک ہمہ جہت ادائیگی نظام تخلیق کرنے سے واسبتہ ہے۔ حفاظت اور سہولت سے آراستہ نظام خدمات کے ایسے سلسلے کا احاطہ کرتا ہے جس میں تدریس کی ادائیگی، روزمرہ اخراجات اور کارڈ استعمال، طالب علمی کی گرانٹ کا قیام اور دیگر متعلقہ خدمات شامل ہیں۔ اس وقت بیرون ملک مقیم چینی طالب علم اور ان کے اہل خانہ تین اہم ادائیگی پلیٹ فارموں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں تاکہ یونین پے کارڈ بین-السرحد آن لائن ادائیگی کے ذریعے تدریسی ادائیگی کرسکیں۔ یہ پلیٹ فارمز پیئرٹرانسفر ہیں جو 600 سے زیادہ تعلیمی اداروں کا احاطہ کرتے ہیں، ویسٹرن یونین جو تقریباً 300 تعلیمی اداروں کو دامن میں لیتی ہے اور بینک آف تائیوان کا “ٹیوشن اینڈ انسیڈنس فیس پورٹل” ہے جو تائیوان کے نصف کالجوں اور جامعات تک پھیلاہوا ہے۔ دریں اثناء، یونین پے کارڈ آن لائن ادائیگی ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ابتدائی 10 بڑے کالجوں اور جامعات میں اور ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے چند لسانی مراکز میں تدریسی ادائیگی کے لیے ادائیگی پلیٹ فارم پر استعمال کی جاسکتی ہے۔ تدریسی ادائیگی بینک مراکز سے قطع نظر ہوکر بین-السرحدی آن لائن ادائیگی کے لیے کی جا سکتی ہے جہاں عملی طریقہ آسان ہو۔ عام طور پر ادائیگی تین عملی دنوں میں کھاتے میں وصول ہوجاتے ہیں۔ تدریسی ادائیگی متعلقہ یونین پے کارڈز سے چینی رینمنبی میں منہا ہوتی ہے اور کرنسی کی منتقلی کی اجرت کل مالیت کا 1 سے 2 فیصد اس سے مستثنیٰ ہے۔ آن لائن ادائیگی کے ہٹ کر طالب علم تدریسی ادائیگی اور تعلیمی کتب کی خریداری کے لیے سینکڑوں غری ملکی اسکولوں میں پی او ایس ٹرمینلز پر یونین پے کارڈز استعمال کرسکتے ہیں۔ آسٹریلیا میں سروس 200 سے زیادہ مڈل اسکولوں اور جامعات میں دستیاب ہے۔ خاص طور پر جامعات، مڈل اسکولوں اور نجی اسکولوں جیسے مقامی تعلیمی اداروں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے یونین پے کارڈز ادائیگی متعاف کروائی ہے، جس میں طالب علموں کی انشورنس ادائیگی بھی شامل ہے۔ یونین پے انٹرنیشنل اجراء کے دن ہی بریون ملک تعلیمی تدریسی ادائیگی کے لیے خصوصی پیشکش کا اعلان بھی کیا۔ اب سے 30 ستمبر تک کارڈ یافتگان یونین پے کارڈز (62 سے شروع ہونے والے کارڈز) کے ذریعے (www.paytuitionnow.com) پر آن لائن تدریسی ادائیگی کرکے 300,000 رینمنبی تک کی الیانز انشورنس پالیسیاں حاصل کرسکتے ہیں (3000 پالیسیوں تک محدود ہے)۔ ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

مزید پڑھیں

ہبلوٹ اور پیرس ساں-جرمین کا روک فیلر سینٹر کی چھت پر گول

-ہبلوٹ نے پیرس ساں-جرمین فٹ بال کلب کے لیے محدود عرصے کی گھڑی کی رونمائی کردی نیو یارک، 23 جولائی 2015ء/پی آرنیوزوائر– ہبلوٹ اور مشہور عالم فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس ساں-جرمین نے ٹیم کے موسم گرما کے دورۂ شمالی امریکہ کی خوشی میں پیرس ساں-جرمین کی باضابطہ گھڑی، بگ بینگ یونیکو بائی-ریٹروگریڈ پیرس-ساں جرمین، کا آاز کردیا ہے۔ فیفا کے خواتین عالمی کپ کینیڈا 2015ء ٹ م کے فوراً بعد کہ جہاں ہبلوٹ نے باضابطہ وقت نویس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، یہ شراکت داری اور گھڑی ہبلو کی عالمی “فٹ بال” سے محبت اور “ہبلوٹ فٹ بال کو چاہتا ہے” مہم کی جاری حمایت کی ایک اور مثال ہے جو گزشتہ موسم گرما میں فیفا عالمی کپ برازیل ٹ م کے دوران جاری کی گئی تھی۔ ہبلوٹ کے امریکی مینیجنگ ڈائریکٹر ژاں-فرانکو سبیرو نے بگ بینگ یونیکو بائی-ریٹروگریڈ پیرس-ساں جرمین گھڑی کی رونمائی کے لیے تاریخی راک فیلر سینٹر کی چھت پر نجی باغیچے میں ٹیم کے لیے  ایک خصوصی تقریب کی میزبانی کی۔ حاضرین میں شامل معروف کھلاڑیوں میں زلاٹان ابراہیمووچ، بلیس ماتوئیدی اور تھیاگو سلوا کے ساتھ ساتھ پیرس کے کلب میں گزشتہ ہفتے باضابطہ طور پر شامل ہونے والے کیون ٹریپ بھی موجود تھے۔ فرانسیسی ثقافت کا جشن مناتی شب میں فرانسیسی ڈی جے اولیویئر میجی کی موسیقی اور فرانسیسی فن کار جون ون کے فن  کا براہ راست مظاہرہ شامل تھا۔ مہمانوں کو حیرت میں مبتلا کرنے کے لیے پریس ساں-جرمین کے کھلاڑیوں نے بھی مصوری پر ہاتھ صاف کیے، اور یوں مصور کی مدد سے ایک بڑے کینوس پر اپنی نوعیت کا منفرد فن پارہ تخلیق کیا۔ تصویر اس سیزن میں نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی تاکہ ٹیم کے خیراتی ادارے فاؤنڈیشن پیرس ساں-جرمین کے لیے فوائد حاصل کرسکے۔ ان سب سے بڑھ کر مہمانوں نے اس میٹھے کا لطف اٹھایا جو ٹیم نے معروف پیسٹریاں بنانے والے ڈومینک اینسل کے ساتھ مل کر بنایا۔ گھڑی کی رونمائی کی میزبانی نیو یارک جائنٹس کے سابق کوارٹر بیک اور ہبلوٹ کے ساتھی جیسی پالمر نے کی اور اس کے مہمانوں میں نیو یارک جائنٹس کے اسٹار کھلاڑی وکٹر کروز، نیو یارک نکس کے باسکٹ بال کھلاڑی لانس تھامس، فیفا خواتین عالمی کپ کینیڈا 2015ء ٹ م کی چیمپئن کیلی او’ہارا، اور ایل وی ایم ایچ یو ایس اے کی سی ای او پالین براؤن جیسی اعلیٰ شخصیات شامل تھیں۔ ہبلوٹ کے سی ای او ریکارڈو گواڈیلوپ نے کہا کہ “ہبلوٹ پیرس-ساں جرمین ٹیم کا نیو یارک شہر میں خیرمقدم کرنے پر بہت خوش ہے کیونکہ ہم فٹ بال جیسے کھیل سے وابستگی کے ذریعے اس عظیم ٹیم کی حمایت ظاہر کررہے ہیں۔ ہمارا برانڈ پیرس-ساں جرمین کے ساتھ ایک دلچسپ تاریخ رکھتا ہے اور آج شب ہم یہاں کھیل، فن، موسیقی اور کھانے پینے کے ذریعے فرانسیسی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو یکجا کرکے ‘ہبلوٹ فٹ بال کو چاہتا ہے’ اور آرٹ آف فیوژن کا جشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔” بگ بینک یونیکو بائی-ریٹروگریڈ پیرس ساں-جرمین فرانسیسی فٹ بال چیمپئن کے ساتھ ہبلوٹ کی دوسری گھڑی ہے – جو 100 نمونوں

مزید پڑھیں

موسم گرما کی تعطیلات میں یونین پے کارڈز پر بہتر رعایت دنیا بھر کے 40 کاروباری علاقوں کے 1,000 تاجروں کا احاطہ کرتی ہوئی

شنگھائی، چین، 23 جولائی 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — آج یونین پے انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں 40 سے زیادہ کاروباری خطوں میں ترجیحی پروگرام شروع کرے گا، جس کے مطابق یونین پے کارڈ (62 کے ساتھ شروع ہونے والے کارڈ نمبر) پر خصوصی انعامات دنیا بھر کے 21 ممالک اور خطوں کے تقریباً 1,000 تاجروں کی جانب سے 10 فیصد تک رعایت ملے گی، جو 10 خریداری مراکز، 12 رعایتی مقامات اور 20 معروف ڈپارٹمنٹ اسٹورز کا احاطہ کررہے ہیں۔ یہ خصوصی رعایت 20 نومبر 2015ء تک جاری رہے گی۔ 14 ملین سے زیادہ تاجر اور 150 سمندر پار ممالک اور خطوں میں 1.2 ملین اے ٹی ایمز یونین پے کارڈز قبول کرسکتے ہیں۔ یونین پے انٹرنیشنل نے معروف ترین خریداری مراکز، مشہور ڈیزائنر-لیبل دکانوں، بے مثال ہوٹلوں اور بیرون ملک سیاحوں کی جانب سے بارہا دیکھے جانے والے دیگر مقامات کو منتخب کیا ہے تاکہ مرکزی کاروباری حلقوں کے تصور کو تخلیق کیا جاسکے۔ مزید برآں ہانگ کانگ، تائیوان، جاپان، کوریا، جنوب مشرقی ایشیا، یورپ اور آسٹریلیا جیسے گرما کے روایتی سیاحتی مقامات کی شمولیت کے ساتھ متحدہ عرب امارات، ترکی اور روس جیسے ابھرتے ہوئے نئے سیاحتی مقامات میں پھیلے کاروباری علاقے بھی ترجیحی  فہرست میں ظاہر ہیں، جو کارڈ یافتگان کثیر سیاحتی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں۔ مضبوط کاروباری علاقوں اور تاجروں کے انتخاب کے معاملے میں یونین پے انٹرنیشنل نے کارڈ یافتگان کے رحجان کے ساتھ زیادت درستگی اختیار کی۔ مثال  کے طور پر جیسا کہ لوگوں کی بڑی تعداد جاپان کا سفر کرنے کا ترجیح دے رہی ہے تو یونین پے نے مقامی طور پر کارڈ یافتگان کے لیے 10 اہم ترین کاروباری علاقوں کا انتخاب کیا جو 400 تاجروں کا احاطہ کرتے ہیں۔ دریں اثناء، یونین پے انٹرنیشنل نے  خصوصی رعایتوں کو پہلی بار جاری کرنے کے لیے سیاحوں کے پسندیدہ نیو یارک میں ووڈبری پریمیئم آؤٹ لیٹس اور لاس اینجلس میں ڈیزرٹ ہلز پریمیئم آؤٹ لیٹس جیسے بڑے غیر ملکی تاجروں کو بھی منتخب کیا۔ مزید برآں، ہانگ کانگ آئی اے پی ایم جیسے کھانے کا بندوبست کرنے والے تاجر اور تائيوان ایسلائٹ بک اسٹور جیسے ثقافتی و تفریحی تاجروں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔ کیونکہ کارڈ یافتگان کی جانب سے منتخب کرنے سفر کے طریقے بہت مختلف ہوچکے ہیں اور زیادہ  سے زیادہ مسافر آزاد مشق کا انتخاب کررہے ہیں، ترجیحی پروگرام میں زیادہ ترجیحی طریقے اور خصوصی خدمات شامل ہیں۔ مثال کے طور پر یونین پے “کوئیک پاس” کارڈ یافتگان ہاربر سٹی اور ڈوٹا شاپنگ سینٹر میں اضافی خصوصی رعایتوں کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ یہ کوریا کا دورہ کرنے والے کارڈ یافتگان کے لیے دستیاب ہے تاکہ وہ یونین پے لاؤنج میں سامان چھوڑنے اور مفت وائی فائی استعمال کرنے جیسی اضافی خصوصیات کے مزے اٹھائیں۔ اس کے علاوہ یونین پے کے سرفہرست کارڈ یافتگان پرنٹمپس میں وی آئی پی خدمات کے سلسلے کا لطف اٹھا سکتے ہیں جیسا کہ چینی زبان میں نجی خریداری رہنما ہدایات، ہینڈز فری خریداری، ترجیحی ٹیکس تلافی اور مقامی ایکسپریس۔ ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

مزید پڑھیں

ٹیسیز نے مرکزی چین-ہانگ کانگ 1-کارڈ-2-نمبر منصوبے کے اجراء کے لیے چائنا موبائل ہانگ کانگ کے ساتھ شراکت داری کرلی

تائی پے، 23 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– چائنا موبائل ہانگ کانگ کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے ٹیسیز کا سلم ڈوئیٹ (ر) پلیٹ فارم اب “مرکزی چین-ہان کانگ 1-کارڈ-2-نمبر” آواز اور ڈیٹا سروس پلان پیش کرتا ہے۔ سرحد پار سفر کرنے والوں کو چین اور ہانگ کانگ کے لیے انفرادی پری پیڈ سم خریدنے کی اب ضرورت نہیں ہوگی۔ سلم ڈوئیٹ (ر) ایپ کے ذریعے صارفین چین اور ہانگ کانگ نمبر کے ساتھ یہ سروس پلان خرید اور ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔ دونوں نمبر ہمہ وقت اسٹینڈبائے پر ہیں اور دونوں ہر نمبر سے اخراجات یکساں کھاتے میں سے منہا ہوتے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر چین اور ہانگ کانگ کے درمیان تقریباً600,000 بین السرحدی سفر ہوتے ہیں۔ بارہا سفر کرنے والوں کو رومنگ کے مہنگے اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کو کم کرنے کے لیے مسافروں کو دو مقامی سم کارڈز کے درمیان تبدیلی کرنا پڑتی ہے۔ اس تبدیلی کے دوران نہ صرف سم کارڈز آسانی سے گم ہوجاتے ہیں بلکہ دونوں کے کھاتوں کو علیحدہ علیحدہ ریچارج بھی کرنا پڑتا ہے، اور آپ اہم کالز بھی کھو سکتے ہیں اور اگر بروقت ریچارج کرنا بھول جائیں تو آپ کا اکاؤنٹ بند بھی ہوسکتا ہے۔ چین اور ہانگ کانگ کے درمیان سفر کرنے والے افراد کو بہتر خدمت دینے کے لیے ٹیسیز “مرکزی چین-ہانگ کانگ 1-کارڈ-2-نمبر” سروس جاری کررہا ہے۔ سلم ڈوئیٹ ایپ کے ذریعے اس پلان کو حاصل کرکے  آپ دو نمبر حاصل کریں گے – ایک چین کے لیے اور دوسرا ہانگ کانگ کے لیے۔ دونوں نمبروں کے لیے اخراجات ایک ہی کھاتے سے منہا ہوں گے اور دونوں نمبر اپنی رومنگ صلاحیت کے ساتھ اسینڈبائے پر  رہتے ہیں۔ آپ کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر صوتی کالز اور ایس ایم ایس کسی بھی نمبر پر وصول کیے جا سکتے ہیں، جو آپ کو خاندان سے رابطے یا کاروباری موقع کا کوئی لمحہ ضائع نہیں کرنے دے گا۔ روایتی طور پر موبائل آپریٹرز بین الاقوامی رومنگ سروس صرف اپنے صارفین کو دیتے ہیں اور وہ بھی مہنگے نرخوں پر۔ سلم ڈوئیٹ (ر) صارفین کو اپنے اصلی سم کارڈ کے ساتھ سلم ڈوئیٹ کی پتلی سی سم لگانے کی سہولت دیتی ہے اور صارف سلم ڈوئیٹ (ر) ایپ کے ذریعے مختلف ممالک کے لیے آواز اور ڈیٹا کے سروس پلانز ڈاؤنلوڈ کرسکتا ہے۔ ایک سم مختلف نمبروں کے ساتھ لوڈ کی جاسکتی ہے اور اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں ڈیوائسز کے ساتھ چل سکتی ہے۔ سلم ڈوئیٹ (ر) کی بے مثال پتلی سم کے ساتھ صارفین کو مقامی پری پیڈ سم بدلنے کے جھنجھٹ سے اصلی سم کارڈ کھونے کی کوئی پریشانی نہیں۔ ٹیسیز نے “مرکزی چین-ہانگ کانگ 1-کارڈ-2-نمبر” سروس کو 13 جولائی سے سلم ڈوئیٹ (ر) پلیٹ فارم پر پیش کیا ہے۔ سلم ڈوئیٹ (ر) پتلی سم خریدنے کے لیے سلم ڈوئیٹ (ر)کی ویب سائٹ https://www.slimduet.net/en ملاحظہ کیجیے۔ *چینی ٹیلی کمیونی کیشنز قواعد کے مطابق مندرجہ بالا پیکیج چین میں دستیاب نہیں ہے۔  لوٹس لن ٹیلی فون: +886-22627-0927ext.6005 ای میل: [email protected]

مزید پڑھیں

ٹی سی ایل کارپوریشن کا خالص منافع برائے پہلی ششماہی 2015ء 330 ملین امریکی ڈالرز سے بھی تجاوز کرگیا

شین چین، چین، 22 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– ٹی سی ایل کارپوریشن کے جولائی میں جاری ہونے والے 2015ء عبوری نتائج خلاصے کے مطابق ادارے نے سال کی پہلی ششماہی کے لیے تقریباً 2.05 سے 2.1 ارب یوآن (330 سے 338 ملین امریکی ڈالرز) کا خالص منافع حاصل کیا، جس میں 1.6 سے 1.65 ارب یوآن (258 سے 266 ملین امریکی ڈالرز) کا خالص منافع شامل ہے جو مندرج اداروں کے حصص یافتگان سے منسوب ہونے کے قابل ہے؛ غیر-رجوع منافع اور نقصان منہا کرنے کے بعد خالص منافع 1.58 سے 1.63 ارب یوآن (254 سے 262 ملین امریکی ڈالرز) ہے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 69 سے 75 فیصد زیادہ ہے۔ صارفی برقی مصنوعات کے شعبے میں رہنما ادارے کی حیثیت سے ٹی سی ایل انٹرنیٹ کا فائدہ اٹھانے کی بنیاد پر تبدیلی کی حکمت عملی سامنے لانے والے اولین اداروں میں سے ایک تھا۔ اس سال کے آغاز سے ادارے نے اپنی “ڈبل پلس” حکمت عملی کا نفاذ جاری رکھا جو “انٹیلی جنس+انٹرنیٹ” تبدیلی کی حکمت عملی اور “پروڈکٹ+سروس” کاروباری نمونے کی حامل ہے۔ سال کی پہلی ششماہی کی کارکردگی کی بنیاد پر مجموعی حکمت عملی بہتر رہی یا مارکیٹ توقعات سے زیادہ بہتر رہی۔ مصنوعات کے پورٹ فولیو اور تقسیمی چینلوں کو بہتر بنانے کے دوران ٹی سی ایل ملٹی میڈیا (01070.HK) نے انتظامی ڈھانچے میں بہتری کی، ایسا عمل جس نے ادارہ جاتی ڈھانچے اور فیصلہ سازی کے میکانیہ کے ساتھ ساتھ کاروبار کی مرکزی مسابقت کو بھی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوا۔ اس عرصے کے دوران ٹی سی ایل ملٹی میڈیا نے 7.716 ملین ایل سی ڈی ٹی وی سیٹ بیچے۔ ادارے کے اسمارٹ نیٹ ورک ٹیلی وژن ٹرمینل کے ذریعے رسائی حاصل کرنے والے متحرک صارفین 9.063 ملین تک پہنچ گئے جبکہ روزانہ متحرک صارفین کی تعداد 3.44 ملین تک پہنچی۔ صارفین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد ظاہر کرتی ہے کہ ٹی سی ایل اسمارٹ ٹیلی وژن سے تخلیق ہونے والا آمدنی کا بہاؤ مسلسل بہتا رہے گا۔ مصنوعات کی تیاری اور کارگزاری میں مسلسل بہتری کے ساتھ ٹی سی ایل کمیونی کیشن (02618.HK) خدمات فراہم کنندگان کے ساتھ تعلقات مستحکم، آن لائن چینل تیار اور عالمی مارکیٹ میں اپنا حصہ مسلسل بڑھا چکا ہے۔ سال کی پہلی ششماہی میں سیل فونز کی فروخت 34.835 ملین یونٹوں تک پہنچی، جو سال بہ سال میں 16.3 فیصد اضافہ ہوا، جس میں 20.88 ملین اسمارٹ فونز، سال بہ سال 38.9 فیصد اضافہ، بھی شامل ہیں۔ اسمارٹ فون سے منسوب فروخت کا تناسب گزشتہ سال کے 50.2 فیصد سے بڑھ کر 59.9 فیصد تک پہنچا۔ جہاں تک ایل سی ڈی پینل کا تعلق ہے، سی ایس او ٹی کے لیے اندازاً منافع رواں سال کے اوائل میں مقرر کیے گئے ہدف سے زیادہ آیا جس کی وجہ سے بڑی مصنوعات کی اضافہ شدہ اوسط قیمت فروخت اور مواداور مقررہ یونٹ پر کم لاگت تھی۔ اس عرصے کے دوران سی ایس او ٹی نے گلاس سبسٹریٹ کے 786,000 ٹکڑوں کی مجموعی ٹیپنگ آؤٹ ریکارڈ کی، جو سال بہ سال میں 3.27 فیصد

مزید پڑھیں