اسلام آباد (پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد نواز شریف کا فقید المثال استقبال کرے گی۔پی پی آئی کے مطابق رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کیسز میں حفاظتی ضمانت لینے کا ارادہ ہے، ان کی حفاظتی ضمانت سے متعلق قانونی ٹیم نے تیاری کرلی ہے، نواز شریف خود پر لگے الزامات کا سامنا کریں گے، 16 ماہ کی مشکلات اور جو کچھ کیا وہ عوام کے سامنے رکھیں گے، ماضی میں بھی نواز شریف نے ملک کو بحران سے نکالا، نواز شریف نے ہمیشہ آخری حد تک کوشش کی کہ ملک کے حالات نہ بگڑیں، انہوں نے ہمیشہ ملک کی بہتری کیلئے کوشش کی ہے۔
چیف جسٹس تصدق جیلانی نے کچہری میں دہشتگردی کااز خود نوٹس لے لیا
خیبر ایجنسی : پولیو ٹیم کے قافلے پر بم حملہ، خاصہ دار اہلکاروں سمیت 11افراد جاں بحق
غازی عبدالرشید قتل کیس :پرویز مشرف کا ایک دن کا استثنیٰ حاصل
کرکٹر عمر اکمل کیخلاف کیس واپس لینے کیلئے پنجاب پولیس پر دباﺅ
رینجرز فائرنگ قتل کیس: ایس ایچ او نیو کراچی کو نوٹس جاری
وزارت پٹرولیم کے آئل اینڈ گیس کی تلاش کیلئے 8 لائسنس جاری
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
گیس کمپنیوں نے موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی تیاری شروع کردی
کراچی (پی پی آئی)گیس کمپنیوں نے موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی تیاری شروع کردی، گھریلو سیکٹر کے لئے صرف صبح، دوپہر اور شام کے اوقات میں گیس سپلائی کی جائے گی،پی پی آئی کے مطابق موسم سرما میں گیس کی مقامی پیداوار 3ارب 60کروڑ کیوبک فٹ یومیہ رینے کا امکان ہے جس میں 1ارب کیوبک فٹ ایل این جی درآمد کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔
مقبوضہ کشمیر میں ذرائع روزگار گھٹ گئے، بے روزگاری میں 12 فیصد اضافہ
جموں (پی پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد ریاست میں مقبوضہ کشمیر میں ذرائع روزگار گھٹ گئے ہیں کیونکہ ریاست میں آبادی کا توازن بگاڑنے کیلئے غیر مقامی افراد کو لایا جارہاہے جو روزگار،کاروبار میں چھا رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ریاستی سپورٹ کے باعث مقبوضہ کشمیر میں بے روزگارنوجوانوں کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق تقریبا 10 لاکھ تعلیم یافتہ نوجوان اس وقت بے روزگار ہیں جو ذہنی دباؤکے باعث منشیات کے عادی یا خودکشی کر رہے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

چیف جسٹس تصدق جیلانی نے کچہری میں دہشتگردی کااز خود نوٹس لے لیا
(March 3, 2014)
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے اسلام آباد کچہری واقعہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی، چیف کمشنر اسلام آباد اور سیکرٹری داخلہ کو منگل کو رپورٹ سمیت طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو اسلام آباد کے ایف ایٹ کچہری میں دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ اور خود کش حملے میں ایڈیشنل سیشن جج سمیت 11 افراد جاں بحق اور 35 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔ دہشت گردی کے اس واقعہ کا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے از خود نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی اسلام آباد سکندر حیات وسیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر کو طلب کر لیا ہے۔ جبکہ چیف جسٹس نے سیکریٹری داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ واقعہ کی تحقیقات کے لئے تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا۔

خیبر ایجنسی : پولیو ٹیم کے قافلے پر بم حملہ، خاصہ دار اہلکاروں سمیت 11افراد جاں بحق
(March 1, 2014)
خیبر ایجنسی: خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود میں پولیو ٹیم کے قافلے کے قریب بم دھماکے میں خاصہ دار فورس کے اہلکاروں سمیت 11 جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ادھر پشاور میں سیکورٹی فورسز نے مبینہ خود کش حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے لاشوڑا میں پولیو ٹیم ورکرز سیکورٹی اہلکاروں کے ہمراہ علاقے میں بچوں کو پولیو ویکسین پلا رہے تھے کہ ان کے قافلے کے قریب یکے بعد دیگرے تین بم دھماکے ہوئے جس سے خاصہ دار فورس کے متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں خاصہ دار ، رضاکار ، اور پولیو ورکرز بھی شامل ہیں۔پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق دھماکے پہلے سے نصب شدہ بم کے ذریعے کئے گئے۔ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔دوسری جانب پشاور میں سیکورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا ، خودکش حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مطابق خودکش حملہ آور نے پولیو ورکرز کو نشانہ بنانا تھا۔

غازی عبدالرشید قتل کیس :پرویز مشرف کا ایک دن کا استثنیٰ حاصل
(March 1, 2014)
اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کو حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ دے دیا ، آئندہ سماعت پر سابق صدر کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دینے سے متعلق بحث ہو گی۔لال مسجد کے نائب خطیب غازی عبدالرشید اور ان کی والدہ کے قتل کیس کی سماعت اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے کی۔ مدعی کے وکیل نے مطالبہ کیا کہ پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ سابق صدر کے وکیل کا کہنا تھا کہ سابق صدر صحت اور سیکورٹی وجوہات کی بنا پر عدالت پیش نہیں ہو رہے۔ ڈاکٹروں کی اجازت اور سیکورٹی انتظامات مکمل ہونے پر پرویز مشرف عدالت پیش ہوجائیں گے۔ مقدمے کی سماعت پندرہ مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

کرکٹر عمر اکمل کیخلاف کیس واپس لینے کیلئے پنجاب پولیس پر دباﺅ
(March 1, 2014)
لاہور: عمر اکمل تشدد کیس میں پنجاب حکومت اور لاہور پولیس میں ٹھن گئی ، حکومت نے پولیس سے استغاثہ واپس لینے کے لیے دباو ڈالنا شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق عمر اکمل تشدد کیس میں حکومت کی جانب سے لاہور پولیس پر دباﺅ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ استغاثہ واپس لے لیں جس پر پولیس نے تاحال کوئی پیش رفت ظاہر نہیں کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق عمر اکمل نے نہ صرف پولیس اہلکار پر ہاتھ اٹھایا تھا بلکہ پولیس فورس کے خلاف بھی بیانات دیئے تھے ، لہٰذا پولیس کسی دباﺅ میں آ کر استغاثہ واپس نہیں لے گی۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ عمر اکمل قومی ہیرو ہیں ان کو ان کے کیے کی سزامل چکی ہے جبکہ عمر اکمل کو عدالت نے 11 مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔

رینجرز فائرنگ قتل کیس: ایس ایچ او نیو کراچی کو نوٹس جاری
(March 1, 2014)
کراچی: کراچی کی مقامی عدالت نے ذیشان کی بہن کی درخواست پرایس ایچ او نیوکراچی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیرتک رپورٹ طلب کرلی۔ سیشن جج وسطی جاوید اختر کی عدالت میں رینجرز فائرنگ سے ہلاک ذیشان الدین کی ہمشیرہ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی آر رینجرز اہلکار اورذیشان کی بیوہ شافیعہ کیخلاف درج کیا جائے جس پر عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے درخواست پر ایس ایچ او نیوکراچی کو نوٹس جاری کردیئے۔

وزارت پٹرولیم کے آئل اینڈ گیس کی تلاش کیلئے 8 لائسنس جاری
(March 1, 2014)
کراچی: وزارت پٹرولیم نے آئل اینڈ گیس کی تلاش کیلئے 8 لائسنس جاری کردیئے، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے مطابق کمپنیاں ان منصوبوں پرچھ کروڑڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔ وزارت پٹرولیم نے آئل اینڈ گیس کی تلاش کیلئے آٹھ لائسنس جاری کردیئے ہیں۔ اوجی ڈی سی ایل کو تین، ایم وی ون کو اورالحاج کمپنی کودو،دو لائسنس جاری ایکسپلوریشن کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرزنے اسلام آباد میں معاہدے پردستخط کئے۔ معاہدے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نئے لائسنسوں کے اجراءسے ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں اضافہ ہوگا،،،کمپنیاں ان منصوبوں پرچھ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرینگے،،کمپنیوں کے یہ لائسنس 2013 کی پٹرولیم پالیسی کے تحت جاری کئے گئے ہیں۔