اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے اسلام آباد کچہری واقعہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی، چیف کمشنر اسلام آباد اور سیکرٹری داخلہ کو منگل کو رپورٹ سمیت طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو اسلام آباد کے ایف ایٹ کچہری میں دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ اور خود کش حملے میں ایڈیشنل سیشن جج سمیت 11 افراد جاں بحق اور 35 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔ دہشت گردی کے اس واقعہ کا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے از خود نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی اسلام آباد سکندر حیات وسیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر کو طلب کر لیا ہے۔ جبکہ چیف جسٹس نے سیکریٹری داخلہ کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ واقعہ کی تحقیقات کے لئے تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا۔
Next Post
امریکا ، بھارت مذاکراتی عمل کو سبوتاڑ کرنا چاہتے ہیں:مولانا سمیع الحق
Mon Mar 3 , 2014
اسلام آباد: مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ حکومت بغیر ثبوت کسی کارروائی کو طالبان کے کھاتے میں نہ ڈالے ، مذاکراتی عمل کو داخلی سازشوں سے بچایا جائے ، منزل کی طرف چل پڑے ہیں ، مذاکرات ضرور کامیاب ہوں گے ، دوسری جانب حکومت اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کے لئے آج لائحہ عمل تیار ہو […]
