لاہور(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر وسابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آنے والے الیکشن میں کسی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی اور نہ ہی کسی پارٹی کے رکن کو لے گی،خاص کر پی ٹی آئی کے کسی رکن کو نہیں لیں گے۔پیپلز پارٹی کو شکست دکھائی دے رہی ہے اس لیے لیول پلئنگ فیلڈ کی باتیں کر رہی ہے،عمران خان کو عدالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ماضی کا حصہ بن چکا،اب نہ مشترکہ الیکشن لڑیں گے نہ آئندہ کبھی پی ڈی ایم بنے گی،ہر جماعت الگ الیکشن لڑے گی۔انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ نفرت اور انتقام کی سیاست کو دفن کرکے ملک و قوم کا سوچا جائے،ملکی حالات اب اس کے متحمل نہیں کہ ایک دوسرے کا گریبان پکڑا جائے،میاں نواز شریف نفرتوں کو دفن کر کے محبت،پیار کا پیغام اور پاکستان کی خوشحالی عوام کو پریشانی سے نکالنے کا عہد لیکر آئے ہیں۔
ہیاٹ ریجنسی سوچو جشن کی متعدد سرگرمیوں کے ذریعے اپنی پہلی سالگرہ مناتا ہوا
ایچ ایم ایس ہڈ کی گھنٹی کامیابی سے بازیافت ہوگئی
معروف ای-سگریٹ اور انضباطی ماہر نے نکوپیور لیبز، ایل ایل سی کی ایگزیکٹو ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی
کیمبیئم نیٹ ورکس نے 245.8 کلومیٹر طویل بین-الریاستی لنک کا کامیاب مظاہرہ کردیا
ایکوا فیئر ایشیا نے گوانگ چو میں مچھلی گھر صنعت کے لیے مستقبل کے رحجانات مرتب کردیے
سر آئیون کی ہمپٹز تقریب دھمکی آمیز رویے کو پاش پاش کرتے ہوئے
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات پرسپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 20 نومبر کو طلب
اسلام آباد (پی پی آئی) جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات کے معاملہ پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 20 نومبر کو طلب کر لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے والے افراد کو بھی طلب کر لیا ہے، سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کو بھی جواب کا موقع دیا جائے گا۔اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس سردار طارق کیخلاف شکایات کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں جسٹس مظاہر نقوی کے اعتراضات پر بھی غور کیا جائے گا۔سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، کونسل کی جانب سے جسٹس سردار طارق کیخلاف شکایت کنندگان کو شواہد کے ہمراہ طلب کیا گیا ہے۔
سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنیوالے صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ
لاہور(پی پی آئی))لیسکو نے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق میٹر ساز کمپنیوں نے بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمتوں میں 6000 روپے تک کمی کر دی ہے،بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمتوں کو 42 ہزار سے کم کر کے 36000 روپے کر دیا گیا،اس سے قبل مارکیٹ میِں بائی ڈائریکشنل میٹرز کو بلیک میں مختلف قیمتوں پر فروخت کیا جا رہا تھا۔ لیسکو کی جانب سے میٹرز کی خریداری کو آؤٹ سورس کرنے پر قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔
پی پی کے ن لیگ،جی ڈی اے،اور متحدہ کے ناراض رہنماؤں سے رابطے
کراچی (پی پی آئی) سندھ میں ن لیگ کے متحدہ سے اتحاد اور جی ڈی اے سے رابطوں کے بعدپیپلزپارٹی نے بھی نئی صف بندی کی تیاری کر لی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم، ن لیگ اور جی ڈی اے کے ناراض رہنماؤں سے رابطے کیے ہیں، پیپلز پارٹی بھی ن لیگ کو سندھ میں سرپرائز دینے کی تیاری کر رہی ہے۔اس سلسلے میں پیپلزپارٹی نے پیر پگارہ، نوشہرو فیروز اور دادو کے جتوئی برادران سے بھی رابطے کیے۔ خیال رہے کہ ماضی میں پیر پگارہ کی فنکشنل لیگ وفاق میں پی پی کی اتحادی اور سندھ میں اپوزیشن کا رول پلے کرتی رہی ہے۔
تلاش کریں
خبریں
ہیاٹ ریجنسی سوچو جشن کی متعدد سرگرمیوں کے ذریعے اپنی پہلی سالگرہ مناتا ہوا
سوچو، چین، 12 اگست 2015ء/ پی آرنیوزوائر– ہیاٹ ریجنسی سوچو ہوٹل کی پہلی سالگرہ منانے کے لیے اگست 2015ء میں اچھے وقت اور خصوصی تقاریب کے چار ہفتوں کی تیاری کررہا ہے۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150811/0861507361-c http://photos.prnasia.com/prnvar/20150811/0861507361-a http://photos.prnasia.com/prnvar/20150811/0861507361-b 24 اگست 2014ء کو سوچو کے قلب میں کھلنے والا جدید ترین سی بی ڈی حیات ریجنسی سوچو ہوٹل 355 مہمانوں کے کمرے اور سویٹ، پانچ ریستوران اور اور لاؤنجز، تقریب مقامات کے 15,000 مربع فٹ علاقے، اور اسپا اور صحت کی تنصیبات پیش کرتا ہے۔ جنرل مینیجر گیری چین نے کہا کہ “ہمارا پہلا سال زبردست رہا، کیونکہ ہم نے کاروبار، ہوٹل کے مقام اور خدمات کے معیارات کی صورت میں تمام ہی توقعات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ دیکھنا بہت ہی اطمینان بخش ہے جو ہم نے اتنے مختصر وقت میں حاصل کیا ہے۔ اس کا سہرا ہمارے مہمانوں، کاروباری شراکت داروں، مالکان اور عملے کے سر باندھنا چاہیے جو بہترین کام کررہے ہیں۔” ہیاٹ ریجنسی شوچو شنگھائی سے بذریعہ ٹرین صرف 25 منٹ، شنگھائی ہونگ چیاؤ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بذریعہ کار ایک گھنٹے اور سوچو ایس آئی پی ریلوے اسٹیشن سے کار کے ذریعے 10 منٹ پر واقع ہے۔ دروازے پر زیر زمین ریل کی رسائی کے ساتھ ہیاٹ ریجنسی سوچو جنگ ہوپ پلازا کا حصہ ہے، ایک کمپلیکس جس میں ایک پرتعیش خریداری مرکز، تفریحی مقامات اور دو درجہ اول کی دفاتر عمارات شامل ہیں جو دلفریب جن جی جھیل، ثقافتی و فنون اور نمائشی مراکز اور فیرس وہیل پارک سے متصل ہیں اور قدیم و جدید سوچو کا بہترین ملاپ پیش کرتی ہیں۔ ہیاٹ ریجنسی سوچو اپنے پہلے سال میں 20 سے زادہ اعزازات حاصل کرچکا ہے اور ہوٹل کے صارفین، گاہکوں اور مہمانوں کی حمایت کو سراہنے کے لیے ہیاٹ ریجنسی سوچو جشن کے ایک ماہ کے دوران مختلف سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کررہا ہے، جس میں شامل ہیں: سالگرہ میٹنگ پیکیج 24 ستمبر تک صرف 824 چینی ین فی شب میں کمرہ، بشمول رہائش، دو افراد کے لیے ناشتہ، اجلاس کے کمرے کی کرائے پر دستیابی، کافی وقفہ اور اجلاس کے لیے سہولیات کے ساتھ دیا جائے گا۔ اجلاس منتظم ہیاٹ گولڈ پاسپورٹ پلانر انعامی پروگرام کا بھی حقدار ہے۔ مزید معلومات یا بک کروانے کے لیے ہماری سیلز ٹیم سے +86 512 6288 1234یا ای میل [email protected]پر رابطہ کریں۔ جشن کمرہ پیکیج 31 اگست تک صرف 888 چینی ین مع 15 فیصد سروس چارج برائے ہفتہ میں کسی بھی دن میں قیام کے لیے، اور 988 چینی ین مع 15 فیصد سروس چارج برائے اختتام ہفتہ قیام۔ مزيد معلومات اور بک کروانے کے لیے ہمارے دفتر سے +86 512 6288 1234پر یا ای میل [email protected]پر رابطہ کریں۔ سالگرہ پیمپرنگ پیکیج 31 اگست تک یو اسپا سالگرہ پیمپرنگ پیکیج این ہوا مصنوعات استعمال کرتا ہے جو صرف 1,088 چینی ین مع 15 فیصد سروس چارج میں ہوٹل کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی ہیں، پیکیج میں 60 منٹ کی معروف مالش، ایک 60 منٹ کا رائل جیلی چہرے کی مالش اور ایک پھلوں کی پلیٹ شامل ہیں۔ مزيد معلومات یا بک کروانے کے
ایچ ایم ایس ہڈ کی گھنٹی کامیابی سے بازیافت ہوگئی
سیاٹل اور پورٹسمتھ ، انگلستان، 8 اگست 2015ء/ پی آرنیوزوائر– امریکی انسان دوست اور کاروباری شخصیت پال جی ایلن کی زیر قیادت ایک تحقیقی ٹیم نے جنگی جہاز ایچ ایم ایس ہڈ کی گھنٹی کامیابی سے بازیافت کرلی ہے، جو دوسری جنگ عظیم کے دوران 1941ء میں ڈوب گیا تھا۔ ایک مرتبہ بحالی کے بعد یہ گھنٹی شمالی بحر الکاہل میں بسمارک کے ہاتھوں ڈوبنے والے اس جہاز میں ضائع ہونے والی 1،415 جانوں کی موزوں اور شایان شان یادگار ہوگی۔ گھنٹی 7 اگست کو کامیابی سے بازیافت کی گئی۔ جناب ایلن کی ٹیم نے بادبانی کشتی ایم/وائی آکٹوپس کو استعمال کرتے ہوئے اس پوری کارگزاری کی قیادت کی، یہ کشتی دور سے چلائے جانے کے قابل جدید سواری (آر اووی) سے لیس تھی۔ وزارت دفاع (ایم اوڈی) اور شاہی بحریہ ایم اوڈی کے لیے بغیر کسی خرچ کے گھنٹی بازیافت کرنے پر جناب ایلن کی سخاوت پر شکرگزار ہے۔ ایلن نے کہا کہ “اس سال دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی 70 ویں سالگرہ ہے، اور یہ کوشش ان سینکڑوں بہادر فوجیوں کی جدوجہد کی یاد دلاتی ہے جنہوں نے سمندر میں اپنی جانیں گنوائیں، یہ ‘عظیم ہڈ’ میں سے گھنٹی نکالنے کی مہم کی ذمہ داری اٹھانا ان کے لیے ایک حقیقی خراج تحسین ہے۔” گھنٹی پہلی بار جولائی 2001ء میں دریافت کی گئی تھی اور اس کی تصاویر نکالی گئی تھیں۔ یہ گھنٹی جنگی جہاز کے پیٹے کے پرزوں سے کہیں دور سمندر کی تہہ میں پائی گئی تھی۔ 2012ء میں ایلن کی زیر قیادت مہم نے گھنٹی نکالنے کی مہم کو سخت موسمی حالات اور تکنیکی دشواریوں کی وجہ سے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں کارگزاریوں کو بلو واٹر ریکوریز لمیٹڈ کی مدد حاصل تھی جو تباہ شدہ بحری جہازوں کی تلاش اور تحقیقات میں مہارت رکھتا ہے۔ گھنٹی اچھی حالت میں ہے لیکن اسے سال بھر کے ماہرانہ تحفظ اور بحالی کے عمل کی ضرورت ہے کیونکہ اس نے بہت بڑا عرصہ گہرے سمندری پانیوں میں گزارا ہے۔ بلو واٹر ریکوریز کے ڈائریکٹر ڈیوڈمیئرنس نے کہا کہ: “میں بہت خوش ہوں کہ ہم ہڈ کے عملے کے 1،418 اراکین میں سے بچنے والے محض 3 افرا دمیں سے ایک ٹیڈبرگس کی آخری خواہشات میں سے ایک کو پورا کرنے کے قابل ہوئے جو اس گھنٹی کو اپنے بحری جہاز کے ساتھیوں کی یادگار کے طور پر دریافت کرنا چاہتے تھے۔ آبنائےڈنمارک کی زبردست گہرائیوں میں 74 سال ڈوبے رہنے کے بعد گھنٹی بہت اچھی حالت میں ہے۔ اس کی سطح پر موجود کندہ کاری سے واضح ہے کہ یہ گھنٹی جنگی جہاز ہڈ پر استعمال کے لیے محفوظ کی گئی تھے جبکہ 1891ء سے 1914ء تک یہ پہلے جنگی کشتی ہڈ پر استعمال کی گئی تھی۔ یوں یہ گھنٹی 50 سال کے عرصے کے دوران شاہی بحریہ کے دو بڑے جہازوں میں مصروف عمل رہی۔ گھنٹی پر موجود کندہ کاری لیڈی ہڈ کی خواہشات کا اندراج بھی رکھتی ہے جنہوں نے جنگ جوٹ لینڈ میں مارے گئےاپنے مرحوم شوہر ریئرایڈمرل سر ہوریس ہڈ کے سی بی ڈیایساو ایم ویاو کی یاد میں اس کشتی
معروف ای-سگریٹ اور انضباطی ماہر نے نکوپیور لیبز، ایل ایل سی کی ایگزیکٹو ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی
ٹمپا، فلوریڈا، 4 اگست 2015ء/پی آرنیوزوائر– ہالو، ایوو، ٹرائٹن اور جی6 برانڈز بنانے والے معروف ای-لیکوئڈ اور ویپنگ ڈیوائس ساز ادارے نکوپیور لیبز، ایل ایل سی نے آج عمومی مشیر اور چیف کمپلائنس افسر کی حیثیت سے پیٹریشیا آئی کوواکیوِچ کی تقرری کا اعلان کردیا۔ برقی سگریٹ و تمباکو کےجامع امریکی و بین الاقوامی تجربے کے ساتھ کوواکیوچ فلپ مورس انٹرنیشنل، لوریلارڈ اور آئی ٹی جی برانڈز میں اعلیٰ قانونی و معیارات کی تکمیل کے عہدوں پر رہ چکی ہیں۔ کوواکیوچ نومنظور شدہ تمباکو مصنوعات کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اولین قبل از مارکیٹ منظوریوں کے پیچھے اہم کردار تھیں۔ نکوپیور لیبز، ایل ایل سی کے بانیوں جفیری اسٹیملر اور جیسن ڈیل گیوڈائیس کو جوابدہ کوواکیوچ ادارے کے عالمی قانونی معاملات، انضباطی و تکمیلی امور اور ساتھ ساتھ سرکاری پالیسی میں شمولیت کے لیے ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ “پیٹریشیا انضباطی تکمیل میں دنیا بھر میں معروف ماہر ہیں اور قانونی ٹیموں کو سنبھالنے اور مختلف علاقوں میں مختلف مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک تجربہ کار رہنما ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور ویپنگ مصنوعات کی جانب سے پیش کردہ نقصان کو کم کرنے کے انوکھے مواقع سے ذاتی وابستگی ہمارے ادارے اور صنعت کی زبردست توسیع اور مصنوعاتی معیار اور اس سے مطابقت سے مکمل ملاپ کھاتی ہے۔ ہم اپنی انتظامی ٹیم میں پیٹریشیا کی شمولیت پر بہت خوش ہیں۔” کوواکیوچ کولمبیا لاء اسکول سے قانون میں سند رکھتی ہیں اور امریکہ میں عدالت عظمیٰ سے قبل نیو یارک میں بھی مشق کر چکی ہیں۔ نکوپیور لیبز، ایل ایل سی کے بارے میں 2009ء سے کام کرنے والا اور ٹمپا میں قائم ادارہ نکوپیور لیبز ایل ایل سی معروف ای-لیکوئیڈ اور ویپرائزر ڈیوائس بنانے والا ہے جس کا کام امریکہ اور یورپ میں ہے۔ نکوپیور لیبز نے حال ہی میں اپنی ساخت گری اور تقسیم کے کام گینسویل، فلوریڈا میں 100,000 مربع فٹ پر بنی حال ہی میں حاصل کردہ تنصیب میں منتقل کیے ہیں۔ دنیا بھر میں 110 ممالک میں تقسیم کرنے والا نکوپیور لیبز، ایل ایل سی نیدرلینڈز میں یورپی صدر دفاتر کے حالیہ اضافے کے ساتھ اپنی موجودگی کو بھی بڑھا چکا ہے۔ نکوپیور لیبز اور اس کےمعروف امریکن میڈ ای-لیکوئیڈز، یا ڈیوائسز کی جدید فہرست، کے بارے میں جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے ، ادارے کی معلومات کے لیے www.nicopure.comیا تقسیم کاری اور فروخت کاری کی معلومات کے لیےwww.halocigs.com۔ رابطہ: جیسن ڈیل گیوڈائس، [email protected]، (888) 425-6649
کیمبیئم نیٹ ورکس نے 245.8 کلومیٹر طویل بین-الریاستی لنک کا کامیاب مظاہرہ کردیا
– کیمبیئم نیٹ ورکس کی جانب سے حاصل کردہ نیا عالمی ریکارڈ، جس نے سیراگون نیٹ ورکس کے قائم کردہ 243 کلومیٹر طویل لنک کا گزشتہ ریکارڈ توڑا رولنگ میڈوز، الینوائے، 5 اگست 2015ء/پی آرنیوزوائر– وائرلیس براڈبینڈ حل پیش کرنے والے معروف عالمی ادارے کیمبیئم نیٹ ورکس نے اب تک کے طویل ترین نیٹ ورک لنک کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا ہے۔ پائیکس پیک، کولوراڈو سے شینے، وایومنگ تک پھیلے 245.8 کلومیٹر یا 153 میل طویل لنک ٹیسٹ کے ذریعے, جو ڈینور، کولوراڈو کے شہری علاقے سے گزرتا ہے،کیمبیئم ریاستی سرحدوں کے درمیان ایکسس کیمرہ اور وی او آئی پی خدمات دونوں کے استعمال کے ذریعے ہائی-ڈیفی نیشن اسٹریمنگ وڈیو کا مظاہرہ کرنے کے قابل ہوا۔ Cambium Networks Logo. پی ٹی پی 650 اور پی ٹی پی 700 مصنوعات کو استعمال کرتے ہوئے دو متوازی لنکس دونوں پیشکشوں پر سگنل کی مضبوطی اور معیار کا مظاہرہ کررہے ہیں ایک ایسے علاقے میں جہاں سیلولر فون کی خدمات لگ بھگ کوئی وجود نہیں رکھتیں، کیمبیئم نیٹ ورکس ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں نیٹ ورک کو بنانے اور جاری کرنے کے قابل ہوا۔ فوری اور آسان پی ٹی پی اور پی ایم پی نیٹ ورک ڈیزائن کی سہولت دینے والی کیمبیئم مصنوعات لنک پلانر کے استعمال کے ذریعے ٹیمیں ناہموار قطعہ زمین کے درمیان اور انتہائی گنجائش شہری علاقوں سے وی او آئی پی اور ہائی-ڈیفی نیشن اسٹریمنگ وڈیو رابطے کو تیار اور پیش کرنے کے قابل بنیں۔ کیمبیئم نیٹ ورکس کے صدر اور سی ای او اٹل بھٹنگر نے کہا کہ “کیمبیئم میں ہم خود کو چیلنج کرنے کا رحجان رکھتے ہیں۔ ہم نے ایک نقطے سے دوسرے تک دنیا کی تاریخ کا طویل ترین لنک قائم کرنے کا فیصلہ کیا، جلد از جلد اور اس کے راستے میں ایک گنجائش شہری مرکز کو بھی شامل کیا۔ ہم نے ہائی ڈیفی نیشن وڈیو اور وی او آئی پی ظاہر کرکے اس کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ ہمارا ہدف تمام اقسام کے علاقوں کے درمیان رابطے کی فراہمی، اپنے صارفین اور ان کے نیٹ ورکس تک ہر جگہ رسائی دینا ہے۔” کیمبیئم نیٹ ورکس کے بارے میں: کیمبیئم نیٹ ورکس وائرلیس براڈبینڈ حلوں کا معروف عالمی فراہم کنندہ ہے جو غیر منسلک افراد کو جوڑتا ہے۔ قابل بھروسہ، آگے بڑھائے جانے کے قابل اور محفوظ وائرلیس براڈ بینڈ پوائنٹ-ٹو-پوائنٹ (پی ٹی پی) اور پوائنٹ-ٹو-ملٹی پوائنٹ (پی ایم پی) پلیٹ فارمز کے اپنے جامع پورٹ فولیو کے ذریعے کیمبیئم نیٹ ورکس تمام خدمات فراہم کنندگان؛ اداروں؛ حکومتی اور عسکری اداروں؛ تیل، گیس اور مفاد عامہ کے اداروں؛ انٹرنیٹ خدمات فراہم کنندگان اور عوامی حفاظت کے نیٹ ورکس کے لیے طاقتور اور آسانی سے تحفظ پذیر مواصلاتی نیٹ ورکس بنانا آسان کرتا ہے۔ امریکہ میں شکاگو سے باہر صدر دفاتر اور ایش برٹن، برطانیہ اور بنگلور، بھارت میں آر اینڈ ڈی مراکز کے ساتھ کیمبیئم نیٹ ورکس بھروسہ مند عالمی تقسیم کاروں کی وسیع اقسام کے ذریعے فروخت کیا جاتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے www.cambiumnetworks.comاور www.connectingtheunconnected.orgدیکھیں۔ رابطہ گولن برائے کیمبیئم نیٹ ورکس سائرس ہدایتی 4377 318 415 + [email protected] وڈیو –
ایکوا فیئر ایشیا نے گوانگ چو میں مچھلی گھر صنعت کے لیے مستقبل کے رحجانات مرتب کردیے
گوانگ چو، چین، 4 اگست 2015ء/ پی آرنیوزوائر– حالیہ جدت طرازیوں سے حوصلہ پاتے ہوئے مچھلی گھر صنعت چین میں برآمدات اور مقامی مارکیٹ دونوں کے لیے زبردست ترقی کے عہد کا سامنا کررہی ہے، جس میں ایک جدید، قابل بھروسہ تجارتی پلیٹ فارم کی ضرورت پڑ رہی ہے جو ماہرین کی سنتا اور ہماری صنعت کی بدلتی ہوئی حرکیات کو سمجھتا ہو۔ ایکوا فیئر ایشیا (اے ایف اے) کو صنعتی ماہرین کی جانب سے تخلیق کیا گیا اور یہ گوانگ چو میں ہوئی، مچھلی گھروں یعنی ایکویریئم کی عالمی صنعت کے قلب میں۔ یہ ضروریات کو پورا کرتی اور کاروباروں کو اگلی سطح تک پہنچاتا ہے۔ صرف نمائش کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک جامع کاروباری تحریک دینے والے نظام کی حیثیت سے تیار کیا گیا ایکوا فیئر ایشیا اعلیٰ سطح کی کانفرنسوں، کاروباری مذاکرات، تجارتی ساتھی کی تلاش، کارخانوں کے دوروں اور تعلیمی پروگراموں کو ملاتا ہے۔ مچھلی گھر صنعت کے رہنماؤں، بشمول ہیلیا، من جیانگ ایکویریئم، بویو، ریسن، سن سن، چوانگ سنگ الیکٹرک، جیبو، لینیو ایکویٹکس، زبردست حمایت ظاہر کرچکے ہیں۔ چین میں کسی بھی نمائش سے کئی سال تک دور رہنے کے بعد کئی دیگر ادارے بھی اے ایف اے میں نمائش کریں گے۔ گوانگ ڈونگ ایکویریئم انڈسٹری ایسوسی ایشن کے صدر یانگ چنگ چوان نے حال ہی میں اعلان کیا کہ “مچھلی گھر تجارت کے موجودہ پلیٹ فارمز پرانے نمونوں پر بھروسہ کرتے تھے جو جدت میں ناکام ہوا تھا اوراب صنعت کے لیے موزوں نہیں تھا۔ ہمیں اس جدید تجارتی میلے کے مواقع کا فائدہ اٹھانے دیں تاکہ مچھلی گھر صنعت کو نئی زندگی بخشی جائے، بہتر مشقوں کو ترویج دی جائے اور ایک تحفظ پذیر اور صحت مندانہ عالمی مچھلی گھر صنعت قائم کی جائے۔” ایکوا فیئر ایشیا کاروباروں کو ممکن بناتا ہے۔ تجارت کرنے کے اس کے جدید طریقے مچھلی گھر صنعت میں نئی روح پھونکتے ہیں اور تین کلیدی عناصر کو مساوات کا حصہ بناتے ہیں جس کی پیشہ ور افراد کسی بھی تجارتی میلے سے توقع رکھتے ہیں: درست حاضرین، مستقبل کی سوچ رکھنے والا مواد اور خدمت کی اعلیٰ سطح۔ غیر ملکی خریداروں کے لیے یہ چینی مچھلی گھر صنعت کا نیا چہرہ دریافت کرنے، مستقبل کے فراہم کنندگان کو بہتر انداز میں جاننے اور جدید اور قابل مقدور حلوں کے ساتھ کاروبار کرنے کا موقع ہے۔ اہم خریداروں کے منتظمین کے ساتھ رابطے کی حوصلہ افزائی کیجارہی ہے تاکہ وہ پروگراموں (میزبان خریدار، کارخانوں کے دوروں وغیرہ) کے بارے میں جان سکیں۔ وی این یو ایگزی بیشنز ایشیا اور گوانگ ڈونگ ایکویریئم انڈسٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے منتقل طور پر کیا گیا ایکوا فیئر ایشیا 8 سے 11 اکتوبر 2015ء تک گوانگ چو پولی ورلڈ ٹریڈ سینٹر ایکسپو (پی ٹی ڈبلیو سی – کینٹن میلہ پاچو کمپلیکس سے متصل) میں ہوگا۔ یہ میلہ ممکنہ طور پر چین اور بیرون ملک سے 300 نمائش کنندگان اور 12000 مچھلی گھر ماہرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائے گا۔ اپنی جگہ محفوظ کروائیں / میلہ ملاحظہ کریں: www.aquafairasia.com/en ایکوا فیئر ایشیا 2015ء تجارتی دن: 8 سے 10 اکتوبر کارخانہ دورہ:
سر آئیون کی ہمپٹز تقریب دھمکی آمیز رویے کو پاش پاش کرتے ہوئے
نیو یارک، 4 اگست 2015ء/پی آرنیوزوائر– ریکارڈنگ آرٹسٹ سر آئیون اپنے تازہ ترین بل بورڈ ہٹ گانے کس آل دی بلیز گڈبائےکی کامیابی کا جشن منانے کے لیے سالانہ ہمپٹنز عظیم الشان تقریب کی میزبانی کرے گی، اس گانے کو پال اوکن فولڈ نے پیش کیا جبکہ اس میں ٹیلر ڈین بھی شامل تھیں۔ تقریب جسے سر آئیون کا رائل ٹی ڈانس کہا جاتا ہے 22 اگست بروز ہفتہ سر آئیونز کاسل میں ہوگی اور نیو یارک کے مشہور نائٹ کلب اسٹوڈیو 54 کے ماحول کو دوبارہ تخلیق کرے گی جہاں ہر رات ایل جی بی ٹی اور جنس مخالف کی طرف راغب دونوں افراد اتحاد و اتفاق سے رقص کرتے ہیں۔ اس خصوصی موقع پر کاسل قوس قزح کے رنگوں کی ایل ای ڈی روشنیوں سے منور ہوگا، جیسا کہ وائٹ ہاؤس ہوا تھا جب ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دی گئی تھی۔ مہمان ولیج پیپل گروپ کے افراد میں سے کسی ایک کے جیسے ملبوسات پہنیں گے، جو ایک موسیقی گروپ ہے جو تقریب کے موضوع تنوع، قبولیت اور محبت سے بہترین مطابقت رکھتا ہے۔ ہولوکاسٹ میں بچ جانے والے سگی بی ولزگ کی اولاد سر آئیون جانتے ہیں کہ دوسروں کے لیے جارحیت اور عداوت کی لوگوں کے لیے کیا قیمت ہوسکتی ہے اور ساتھ ساتھ اس کےطویل المیعاد کیا ہوسکتے ہیں۔ ان کی پیس مین فاؤنڈیشن بھی اسی لیے قائم ہوئی، 2005ء میں، جو تمام امتیازات کے خلاف جنگ ، بالخصوص ایل جی بی ٹی نوجوانوں کی مدد کررہا ہے جو حملوں اور دھمکی آمیز رویے سے متاثر ہوئے ہیں۔ سر آئیون اور ان کی پیس مین فاؤنڈیشن دھمکی آمیز رویے کے خلاف خیراتی اداروں کو 200,000 ڈالرز سے زیادہ کے عطیات دے چکی ہے۔ 2012ء میں سر آئیون اور پیس مین فاؤنڈیشن نے ٹریور پروجیکٹ کے لیے 100,000 ڈالرز عطیہ کیے، جو ایل جی بی ٹی نوجوانوں میں بحرانی صورت میں مداخلت اور خودکشی سے بچانے کے لیے مدد فراہم کرتی ہے۔ اپنے پاپ سنگل کس آل دی بلیز گڈبائے کے نئے اجراء کے موقع پر سر آئیون اور پیس مین فاؤنڈیشن نے دھمکی آمیز رویے اور عدم برداشت کے خلاف کام کرنے والی دس کلیدی غیر منافع بخش انجمنوں کو اضافی 100,000 ڈالرز عطیہ کیے، جس میں شامل ہیں: اٹ گیٹس بیٹر پروجیکٹ؛ دی گے، لیسبیئن اینڈ اسٹریٹ ایجوکیشنل نیٹ ورک (جی ایل ایس ای این)؛ دی بورن دس وے فاؤنڈیشن؛ پیسرز نیشنل بلی اِنگ پریونشن سینٹر؛ پیرنٹس اینڈ فرینڈز آف لیسبیئن اینڈ گیز (پی ایف ایل اے جی)؛ اسٹمپ آؤٹ بلی اِنگ؛ کیمپس پرائیڈ؛ لو اِز لاؤڈر/دی جیڈ فاؤنڈیشن، اینٹی-ڈی فیمیشن لیگ اور دی ٹریور پروجیکٹ۔ کس آل دی بلیز گڈبائے کی وڈیو کی ہدایات ایم ٹی وی اور بی ای ٹی اعزاز یافتہ ہدایت کار ایرک وائٹ نے دیں، اور وڈیو دیکھنے، گانے کی اسٹریمز اور ڈاؤنلوڈز سے ہونے والی خالص آمدنی دھمکی آمیز رویے کے خلاف منصوبوں میں عطیہ کی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ مدعو ہیں (این وائی سی سے شٹل بسیں فراہم کی جائیں گی)۔ مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے: ماریسا ہبرٹ، آر کوری ہے کری
