اسلام آباد (پی پی آئی) اقتصادی جائزہ کیلئے پاکستان کے دورے پر پہنچنے والاعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد 15 نومبر تک قیام کرے گا۔پی پی آئی کے مطابق آئی ایم ایف مشن میں 8 افراد شامل ہیں مذاکرات میں وزارت خزانہ میں قائم آئی ایم ایف آفس کے 2 لوگ بھی شریک ہوں گے، مجموعی طور پر 10 افراد 15 تاریخ تک پاکستانی معاشی ٹیم سے مذاکرات کریں گے۔، آئی ایم ایف کیساتھ کامیاب اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر 71 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔
رافیل نڈال اور سرینا ولیمز ٹینس رینکنگ میں سر فہرست
سیکورٹی کلیئرنس کے بعد جہازوں کی آمد ورفت شروع
صحافیوں نے عوامی مسائل کو بہت اچھے طریقے سے پیش کیا:منظوروسان
ناظم امتحانات اینوئےل جامعہ سندھ کی جانب سے شیڈول جاری
حکومت کو اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونا چاہیے:ابوالخیر محمد زبیر
محکمہ اطلاعات مٹھی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عین الدین انتقال کر گئے
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
دیکھیں ہم نے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو اکٹھا کر دیا، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس
اسلام آباد (پی پی آئی) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے دوران سماعت ریمارکس میں کہا کہ دیکھیں ہم نے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو اکٹھا کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق عام انتخابات 90 دن میں کرانے کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کہ الیکشن کمیشن صدر مملکت سے عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق مشاورت کرے، ہم انتخابات کی تاریخ نہیں بدلنے دیں گے۔چیف جسٹس کے استفسار پر پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ مخصوص کی جائے جو پتھر پر لکیر ہو۔ پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق نائیک نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ انہیں صدر مملکت سے الیکشن کی تاریخ سے متعلق مشاورت پر کوئی اعتراض نہیں۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ دیکھیں ہم نے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو اکٹھا کر دیا، کل کو یہ سرخی نہ لگی ہو کہ ان دونوں پارٹیوں میں اتحاد ہو گیا۔
کراچی کے 7 جی پی اوز،7 ایچ پی اوز میں شناختی کارڈ سے متعلق خدمات کا آغاز
کراچی (پی پی آئی)محکمہ ڈاک کی جانب سے نادرا کے اشتراک سے شناختی کارڈ سے متعلق خدمات کا آغاز کردیاگیا۔ اس سہولت کے بارے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پوسٹ ماسٹر جنرل نے بتایا کہ اب کراچی کے عوام نادرا کے دفاتر پر لمبی قطاریں لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ اپنے نام، پتہ اور ازدواجی کوائف میں ترامیم شہر کے تمام سات جی پی اوز اور سات مخصوص ایچ پی اوز میں جاکر بھی کرواسکتے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ کورنگی، گلشن اقبال، حیدری، نیوٹاؤن، صدر سمیت شہر کے تمام سات جی پی اوز میں یہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے صبح نو سے شام چار بجے تک مستعد رہے گا۔۔
پی ٹی سی ایل اور پنک ربن کی چھاتی کے سرطان سے متعلق آگہی مہم اختتام پذیر
کراچی(پی پی آئی)پی ٹی سی ایل گروپ اور پنک ربن کی چھاتی کے سرطان سے متعلق آگہی مہم اختتام پذیر ہوگئی۔اس مہم کا مقصد چھاتی کے سرطان کے خلاف کوششوں میں لوگوں کو بااختیاراور اس بیماری سے متاثر ہ افراد کی مسلسل حمایت تھا۔ پی پی آئی کے مطابق گروپ نے مہم کے آغاز پر تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنے آفیشل لوگوز کا رنگ تبدیل کرکے گلابی کردیا تھا۔ اس کے بعد ملازمین کو چھاتی کے سرطان کی بروقت تشخیص اور روک تھام کے متعلق آگہی کی پیغام رسانی مہم چلائی گئی اور آگہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کی پینل ڈسکشن میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکی جنرل سرجن ڈاکٹر ارم نجیب اور پی ٹی سی ایل ہیلتھ ٹیم کی ڈاکٹر عاصمہ محفوظ کے علاوہ چھاتی کے سرطان سے صحت یابخاتون اور ایک مریضہ کے کیئر ٹیکر نے حصہ لیا۔اکتوبر کے پورے مہینے کے دوران ملازمین کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ گلابی رنگ کا لباس پہنیں اور یوفون ٹاور میں نصب دیوارِ عہد (پلیج وال) پر سرِ عام اس مہم کی حمایت کا اظہار کریں۔ اس کے علاوہ یو پیسہ کے ذریعے عطیات جمع کرنے کی ایک مہم بھی چلائی گئی اور دفاتر کے احاطے میں پاکستان کے اولین بریسٹ کینسر ہسپتال کی تعمیر کے لیے ڈونیشن باکسز بھی رکھ دیے گئے نیز ایدھی ہومز اسلام آباد میں خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو اس بیماری کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے ایک سیشن بھی منعقد کیا گیا۔
تلاش کریں
خبریں

رافیل نڈال اور سرینا ولیمز ٹینس رینکنگ میں سر فہرست
(June 9, 2014)
پیرس: فرنچ اوپن ٹینس کے کامیا ب انعقاد کے بعد ایسو سی ایشن آف ٹینس نے کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کر دی ۔ فرنچ اوپن کے نویں بار فاتح کا اعزاز پانے والے رافیل نڈال پہلے نمبر پرجبکہ خواتین کی فاتح ماریہ شراپوا پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔مردوںمیں سربیئن نوواک جوکوچ دوسرے،سوئٹزرلینڈ کے واورینکااور راجر فیڈرر تیسرے اور چوتھے، انگلینڈ کے اینڈی مرے پانچویں،چیک ری پبلک کے بریڈچ چھٹے اور اسپین کے فیرر ساتویں پر موجود ہیں۔ڈبلز ٹیم میں پاکستان کے اعصام الحق اور بھارتی بوپنا دسویں نمبر پر موجود ہیں۔خواتین کی رینکنگ میں ا مریکا کی سرینا ولیمز بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں،چین کی لینا دوسرے ، سیمونا ہیلپ تیسرے پر موجود ہیں ۔

سیکورٹی کلیئرنس کے بعد جہازوں کی آمد ورفت شروع
(June 9, 2014)
کراچی: کراچی ایئر پورٹ کی سیکورٹی کلیرنس کے بعدپی آئی اے کی پروازوںکی آمدورفت پیر شام 4 بجے سے شروع کردی گئی۔ وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے ایوی ایشن شجاعت عظیم نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کا کامیابی سے دفاع کرنے پر سیکورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی ہے ۔ انھوں نے اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کی فرض شناسی کو بھی بے حد سراہا۔شجاعت عظیم نے جناح ایئر پورٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور فلائٹ آپریشن دوبارہ سے اپنی نگرانی میں شروع کرایا، اس دوران ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئر مارشل ریٹائرڈ محمد یوسف اور ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف بریگیڈیئر محمد اعظم ٹوانہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔پی آئی اے کے چار ملازمین اس سانحہ میں جاں بحق ہوئے جبکہ چار ہی ملازم زخمی ہوئے۔ شجاعت عظیم نے دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے پی آئی اے انجینئروں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کی ۔ انھوں نے کہا کہ پی آئی اے کے تمام ملازمین اپنے 4 ساتھیوں فاخر لغاری، ایس ایم الیاس، تنویر اے خان اور فضل زبیری کی شہادت پر انتہائی سوگ کی کیفیت میں ہیں، ہماری دعا ہے کہ اس سانحہ میںزخمی ہونے والے جلد از جلد صحت یاب ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس کارروائی کے دوران مسافروں کی جانب سے کئے جانے والے تعاون کے بھی انتہائی مشکور ہیں جن کے تعاون سے اس آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا گیا۔ دہشت گردی کی کارروائی کی وجہ سے پی آئی اے کی 20 پروازیں متاثر ہوئیںجبکہ ایک پرواز کا رخ نواب شاہ کی جانب موڑا گیا اور 3 بین الاقوامی پروازوں کو لاہور اتارا گیا۔ پاکستان کے تمام ایئر پورٹس پر سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی۔

صحافیوں نے عوامی مسائل کو بہت اچھے طریقے سے پیش کیا:منظوروسان
(June 9, 2014)
حیدرآباد: صوبائی وزیر جیل خانہ جات ، اینٹی کرپشن ، انکوائیریز اور معدنیات منظور حسین وسان نے ڈپٹی کمشنر آفس ٹنڈو محمد خان میں ایک کھلی کچہری منعقد کی ۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پارٹی کے شریک چیئرمین کی ہدایت کے تحت ہر ضلع میں صوبائی وزرا کھلی کچہریاں منعقد کرکے عوام کے مسائل کے حل کے لیے رپورٹ پیش کریں گے تاکہ عوام کے مسائل بلا تاخیر ان کی دہلیز پر حل ہو ں ۔انھوں نے کہا کہ یہاں پر مسائل ضرور ہیں لیکن بے روز گاری سب سے بڑا مسئلہ ہے اور بہت جلد یو سی سطح پر اہل بے روز گار افراد کو روز گار دیا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ ضلع ٹنڈو محمد خان میں نکاسی وفراہمی آب کے مسائل جلد حل کیے جائے گے ۔اس موقع پر انھوں نے ٹنڈو محمد خان ضلع میں جیل کے قیام کااعلان کیا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ضلع ٹنڈو محمد خان کے صحافیوں نے عوامی مسائل کو بہت اچھے طریقے سے پیش کیا ہے ، اس لیے ٹنڈو محمد خان میں ایک صحافی کالونی کے قیام کا اعلان کیا اور امید ظاہر کی کہ صحافی مستقبل میں بھی حکومت کے سامنے مسائل پیش کرتے رہیں گے ۔قبل ازیں پی پی ضلع ٹنڈو محمد خان کے صدر حاجی محمد امین لاکھو ، اراکین صوبائی اسمبلی عبدالکریم سومرو ، اعجاز حسین شاہ بخاری ،محمد نواز چانڈیو و دیگر رہنما ں و کارکنان نے صوبائی وزیر کو ضلع ٹنڈو محمد خان کے مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا ، جن کے حل کے لیے صوبائی وزیر نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مذکورہ مسائل کے حل کے لیے بہت جلد ایک جامع رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے گی ۔

ناظم امتحانات اینوئےل جامعہ سندھ کی جانب سے شیڈول جاری
(June 9, 2014)
حیدرآباد: ناظم امتحانات (اینوئل) جامعہ سندھ جامشورو پروفیسر ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو کی جانب سے یونیورسٹی سے ملحقہ کالجز کے بی ایس سی (پاس) پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ امتحان 2014 کے امتحانی فارم جمع کرنے کا شیڈیول جاری کردیا گیا۔بی ایس سی (پاس) پارٹ ون فریش و فیلوئر امیدواروں کی امتحانی فیس 2420 روپے، بی ایس سی (پاس) پارٹ ٹو فریش امیدواروں کی فیس 4345 روپے جبکہ فیلوئر امیدواروں کی فیس 2850 روپے مقرر کی گئی ہے۔ امتحانی فارم 30 جون تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ جبکہ یکم جولائی سے 15 جولائی تک 500 روپے لیٹ فی، 16 جولائی سے 30 جولائی تک 1000 ہزار روپے لیٹ فی، 31 جولائی سے 15 اگست تک 1500 روپے لیٹ فی، 16 اگست سے 30 اگست تک 2000 روپے لیٹ فی اور 31 اگست سے 2500 روپے لیٹ فی کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ اعلامئے میں مزید کہا گیا ہے کہ بی ایس سی (پاس) پارٹ ٹو سالانہ امتحان 2013 کا امتحان پاس کرنے والے امیدوار ایم ای (پریویس) سالانہ امتحان 2014 میں امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ امتحانی فی کا چالان/ڈمانڈ ڈرافٹ/پے آرڈر حبیب بینک لمیٹڈ کی مقررہ برانچز میں جمع کروا سکتے ہیں۔

حکومت کو اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونا چاہیے:ابوالخیر محمد زبیر
(June 9, 2014)
حیدرآباد: جمعیت علماءپاکستان (نورانی ) کے صدر وملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ایک سال گزرنے کے باوجود حکومت ملک میںامن وامان قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے اسے اپنی اس ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے فوراََ مستعفی ہوجانا چاہئے ۔انھوں نے کہا کہ اگرپوری حکومت مستعفی نہیں ہوتی تو کم ازکم وزیر داخلہ کو فوری مستعفی ہو جانا چاہئے کیونکہ ایک دن میں کراچی ایئرپورٹ جیسے حساس علاقہ پر دہشت گردوں کا حملہ اور قبضہ دوسری طرف تفتان میں زائرین کی بس پر حملہ ا وراس میں23افراد کی ہلاکت کاسانحہ، اسی روز ڈیرہ مراد جمالی میں آئل ٹینکر زکو آگ لگانے کاواقعہ ،کراچی میں روز دہشت گردی کے مختلف واقعات میں10افراد کی ہلاکت، مہمند ایجنسی میں بم دھماکہ کے اندر امن کمیٹی کے رکن کی ہلاکت اور حساس اداروں کے ارکان حساس مقامات حتیٰ کہ حکومت کے ایم پی اے تک اغواءہو رہے ہیں وہ بھی محفوظ نہیں، کیا ایسی صورت میں موجودہ حکومت کی حکمرانی کا کوئی جواز باقی رہ جاتا ہے۔

محکمہ اطلاعات مٹھی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عین الدین انتقال کر گئے
(June 9, 2014)
حیدرآباد: محکمہ اطلاعات حکومت سندھ مٹھی آفس کے ڈپٹی ڈائریکٹر عین الدین قریشی 55سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ عین الدین کی میت کو انکے آبائی قبرستان بابن شاہ ، جی او آر کالونی حیدرآباد میں دفنایا گیا۔ تعزیتی اجلاس ڈویزنل ڈائریکٹر اطلاعات حیدرآباد خورشید علی شیخ کے زیر صدارت منعقد ہواجس میں مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتح خوانی کی گئی۔سیکریٹری اطلاعات سندھ ڈاکٹر ذوالفقار علی شہلوانی کی جانب سے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں مرحوم عین الدین قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ سیکریٹری انفارمیشن سندھ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے ایثال ثواب کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے ۔
