اسلام آباد (پی پی آئی)ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ نگران حکومت اداروں کی کارکردگی بہتر بنا کر نقصانات کو کم کرنے کی کوشش کرے۔ پی پی آئی کے مطابق ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن نے نگران حکومت کی جانب سے قومی اداروں کی نجکاری پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نجکاری کا اختیار صرف عوام کی منتخب حکومت کے پاس ہے۔ نگران حکومت کے پاس ایسا کرنے کا اختیار موجود نہیں،نجکاری پر توجہ مرکوز کرنا نگران حکومت کے ارادوں میں شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ عبوری حکومت کی مدت مختصر اور بنیادی اختیار انتخابات کا انعقاد ہے،عبوری حکومت کو چاہیے کہ وہ انتخابی عمل تیز کرے اور 90 روز میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔ رؤف حسن نے کہا کہ نگران حکومت اداروں کی کارکردگی بہتر بنا کر نقصانات کو کم کرنے کی کوشش کرے۔اگر نجکاری کی گئی تو اس طرح سرگرمیوں کو قانون چارہ جوئی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا،نجکاری کمیشن حصص کی اسٹریٹجک فروخت کے ذریعے عمل کو آگے بڑھائے
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بھارت روانہ ہوگئی
ارجنٹائن فٹ بال لیگ:بوکا جونیئرز اور لانوس کے درمیان میچ ڈرا
امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمزکا اپنی بہن وینس ولیمزکے ساتھ نمائشی میچ
جرمن فٹبال لیگ : بائرن میونخ اورڈوٹمنڈ کی ٹیمیں کامیاب
آل راﺅنڈرشاہد آفریدی میڈیا اور تنقید کرنیوالوں پر برس پڑے
پرنسپل کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر استانی انتقال کرگئیں
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
اشتعال انگیز تقاریر کیس میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف 30 ستمبر کو عدالت طلب
لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کو اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے کیس میں 30 ستمبر کو طلب کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف کیخلاف کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کی۔عدالت نے پولیس کی جانب سے مقدمہ سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے پر اعتراض لگایا تھا، ملزمہ مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف پر تھانہ گرین ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔
اللہ نے بہت نوازا, فرض ہے کہ مستحقین کی خدمت کریں: جہانگیر ترین
پاکپتن/لاہور(پی پی آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کرنا میرا شوق ہے، عوامی خدمت کا موقع ضائع نہیں کریں گے۔سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا میرا شوق ہے، یہ بات میر ے دل سے نکلتی ہے، اللہ نے ہمیں بہت نوازا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ مستحق لوگوں کی خدمت کریں، ہمارا فرض ہے کہ عوام کے حالات ٹھیک کریں، ہماری پرانی پارٹی میں کچھ ایسے لوگ آگئے کہ ہم عوام کی خدمت نہیں کرسکے، اب دوسری بار ہمیں موقع ملا ہے، اسے ضائع نہیں کریں گے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ عوام کا یہ حق ہے کہ حکومت وقت ان کے مسائل حل کرے، ہم پاکستان کو طاقتور بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں، جب عوام کے حالات ٹھیک ہوں تو ملک مضبوط ہو گا، اللہ نے موقع دیا تو ہم مل کر ایسا کام کریں گے کہ عوام کے مسائل حل ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ 75 سال گزر گئے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا کہ عوام صحت اور بنیادی سہولتوں سے محروم رہتے، اگر عوام کو یہ سہولتیں نہیں ملیں تو اس کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو اقتدار میں رہے، دعا کریں کہ ہم دنیا میں جا کر ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنا حصہ ڈالیں، ہماری پارٹی کو صرف عوام کا خیال ہے۔
عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈز تشکیل
اسلام آباد (پی پی آئی پاکستان پیپلز پارٹی نے عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے چاروں صوبوں میں پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دیئے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق سینٹرل پنجاب کیلئے پارلیمانی بورڈ کی سربراہی سابق سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو دی گئی، جنوبی پنجاب کیلئے 6 رکنی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ مخدوم احمد محمود ہوں گے۔نثارکھوڑو کی سربراہی میں سندھ کیلئے 30 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ کی سربراہی سید محمد علی شاہ باچا کو سونپی گئی ہے۔
تلاش کریں
خبریں

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بھارت روانہ ہوگئی
لاہور: جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہو گئی،کپتان عمر بھٹہ کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ جیت کر قوم کو خوشی دیں گے۔چھ دسمبر سے نئی دہلی میں شروع ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم بھارت روانہ ہوئی۔روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جونئیر ہاکی ٹیم کے کوچ منظور الحسن نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچز کافی اہمیت کے حامل ہیں۔کوچ منظور الحسن نے کہا کہ سینئرز کے ساتھ پریکٹس کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے کافی بلند ہیں۔کپتان عمر نے کہا کہ ہر میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلیں گے،لڑکوں نے بہت محنت کی ہے،جیت کیلئے پر امید ہیں،کپتان عمر بھٹہ نے کہا کہ تمام کھلاڑی مکمل فارم میں ہیں۔

ارجنٹائن فٹ بال لیگ:بوکا جونیئرز اور لانوس کے درمیان میچ ڈرا
بیونس آئرس: ارجنٹائن فٹ بال لیگ میں بوکا جونیئرز اور لانوس کی ٹیموں کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر ہو گیا۔ارجنٹائن میں کھیلے گئے فٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ،کھیل کے 23ویں منٹ میں میزبان ٹیم لانوس کے کھلاڑی گلوریمو نے پہلا گول کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی ، بوکا کی جانب سے سٹرائیکر ایمانوئیل نے گول سکور کر کے حساب برابر کیا۔لانوس کے نے باسٹھویں منٹ میں شاندار کک لگا کر گیند جال میں پھینکی اور برتری دو ایک کی لیکن اس کے تین منٹ بعد ہی بوکا کے کھلاڑی نے سنسنی خیز گول کر کے مقابلہ دوبارہ برابر کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا ،لیگ میں لانوس کی ٹیم دوسری پوزیشن پر ہے۔

امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمزکا اپنی بہن وینس ولیمزکے ساتھ نمائشی میچ
بیونس آئرس: عالمی نمبر ایک امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے اپنی بہن وینس ولیمزکے ساتھ نمائشی میچ کھیلا۔ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں دونوں بہنوں نمائشی میچ میں حصہ لیا،دلچسپ مقابلے کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد نے ایونٹ میں شرکت کی۔وینس ولیمز ڈانس کرتے ہوئے کورٹ میں داخل ہوئیں تو انکے منفرد انداز سے مداح محظوظ ہوئے۔عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے 15 سالہ ٹینس کیرئیر میں 17 گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیے جبکہ ان کی بہن وینس سات بار اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔

جرمن فٹبال لیگ : بائرن میونخ اورڈوٹمنڈ کی ٹیمیں کامیاب
ہیمبرگ: جرمن فٹ بال لیگ میں بائرن میونخ اور بروشیا ڈورٹمنڈ کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔جرمنی میں جاری فٹ بال ایونٹ میں دلچسپ مقابلے ہوئے میزبان ٹیم میونخ نے برانشویگ کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی،فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول سٹرائیکر آرجن روبن نے سکور کیے،اس کامیابی کے بعد میونخ کی ٹیم نے لیگ میں اپنی ٹاپ پوزیش بھی مستحکم بنا لی ہے۔فٹ بال لیگ کے ایک اور میچ میں ڈورٹمنڈ کی ٹیم نے بھی مہمان مینز کو یکطرفہ مقابلے میں مات دی ، ڈورٹمنڈ کی کامیابی کا سکور تین ایک رہا۔

آل راﺅنڈرشاہد آفریدی میڈیا اور تنقید کرنیوالوں پر برس پڑے
کراچی: قو می کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے مشکل وقت میں ٹیم پر تنقید کے بجائے اس کا ساتھ دینا چاہیے۔ میڈیا بھی اس حوالے سے مثبت کردار ادا کرے، میڈیا پر بیٹھے ہوئے ہیکل اینڈ جیکل نے ٹیم کے حوصلے پست کئے، ورلڈ کپ سے پہلے اچھا پرفارم کرنا ضروری ہے، ایسا نہیں ہوسکتا سینئر پرفارم نہ کرے اور جونئیر کی پرفارمنس سے ٹیم جیت جائے۔ جنوبی افریقہ کے دورے سے واپسی پر کراچی ائیرپورٹ پر شاہد آفریدی نے صحافیوں کی جانب سے ٹیم میں گروپ بندی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کی سمجھ میں یہ نہیں آتی ہے کہ جب ٹیم ہارتی ہے تو ٹیم میں گروپ بن جاتے ہیں اور جب جیتی ہے تو گروپ نہیں بنتے ہیں۔’ میڈیا کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ میری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی ہے کہ ٹیم کے ہارنے کی صورت میں میڈیا ایسے کریکٹرز کو تبصرے کیلئے سامنے لاتا ہے جن کا اپنا ڈسپلن ساری زندگی خراب رہا ہے اور خود گروپ میں ملوث رہے ہیں۔’ شاہد آفریدی نے اس بارے میں مزید کہا کہ جب ہم ہارتے ہیں تو میڈیا ایسے لوگوں کو کیوں لیکر آتا ہے، اچھے لوگوں کو بھی لانا چاہیے جو عوام کو اچھی اور مثبت بات بتا سکیں۔ ٹیم میں شامل نئے کھلاڑی بلاول بھٹی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ابھی بلاول بھٹی کا عبدالرزاق یا کسی اور سے موازنہ کیا جانا بہت جلدی ہے، ابھی آگے دباو میں بہت کرکٹ کھیلنا ہے۔ قومی کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ابوظہبی سیریز جیتنی چاہیے تھی، جنوبی افریقہ کواس کے گراونڈ پر ہرانا اچھی بات ہے، مشکل وقت میں ٹیم کی حوصلہ افزائی اور ساتھ دینا چاہیے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد اور مقصود نے اچھا کھیل کا مظاہرہ کیا، جنوبی افریقہ میں سیریز کی کچھ لوگوں نے مخالفت کی تھی، ورلڈ کپ سے پہلے اچھا پرفارم کرنا ضروری ہے، انہوں نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے، میڈیا کے لوگ اچھے لوگوں کا ذکر کیوں نہیں کرتے، میڈیا میں ہیکل جیکل بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر بیٹھے ہوئے ہیکل جیکل نے ٹیم کے حوصلے پست کئے، بلاول بھٹی، انورعلی اور صہیب مقصود نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پرنسپل کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر استانی انتقال کرگئیں
کراچی: سول ایوی ایشن اسکول کی ٹیچر پرنسپل کی ڈانٹ سے دل برداشتہ ہو کر انتقال کرگئیں، جس پر سول ایوی ایشن اسکولوں کے اساتذہ نے مظاہرہ اور احتجاج کیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ پرنسپل کے خلاف کارروائی کی جائے۔ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے تحقیقات کی یقین دہانی کے بعد اساتذہ نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا، تاہم اساتذہ نے خبردار کیا ہے کہ اسکول ایڈمنسٹریٹر اور پرنسپل کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تووہ ہڑتال کردیں گے۔کراچی کے اولڈ ایئرپورٹ روڈ پردھرنا دینے والی سول ایوی ایشن اسکول کی استانیوں نے ایڈمنسٹریٹر اور پرنسپل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرنسپل کی سرعام ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر ان کی ساتھی ٹیچر انتقال کرگئیں۔مرحومہ شہناز افضل کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ پرنسپل عطیہ کمال نے ظلم کی انتہا کردی۔ وہ انہیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ اساتذہ کے احتجاج نے شدت اختیار کی تو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن خاور حسین ایکشن میں آئے اور مظاہرین کو تحقیقات کی یقین دہانی کرائی۔ تین گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والے احتجاجی دھرنے کے سبب سی اے اے اسکولوں میں تدریسی عمل معطل رہا۔ڈی ڈی سول ایوی ایشن کی یقین دہانی پر اساتذہ نے احتجاج ختم تو کردیا تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایڈمنسٹریٹر اور پرنسپل کے خلاف کارروائی نہ کی تو وہ اپنا احتجاج دوبارہ شروع کردیں گی اور اسکولوں میں ہڑتال کی جائے گی۔
