کراچی (پی پی آئی)پنک بس کی ٹکٹ چیکر کے یونیفارم کیخلاف خواتین وکلا نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور کہا ٹکٹ چیکر کا یونیفارم حیرت انگیز طور پر خواتین وکلا کی یونیفارم سے ملتا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پنک بس کی ٹکٹ چیکر کے یونیفارم کیخلاف سندھ ہائیکورٹ درخواست دائر کردی گئی، درخواست خواتین وکلا کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں سندھ حکومت،سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور ڈائریکٹر پنک بس سروس کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ سندھ حکومت کا خواتین کیلئے پنک بس سروس شروع کرناقابل تعریف ہے لیکن ٹکٹ چیکر کا یونیفارم حیرت انگیز طور پر خواتین وکلاکی یونیفارم سے ملتا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ پنک بس کی ٹکٹ چیکر کا یونیفارم تبدیل کرنے کا حکم دیا جائے۔
سرفراز نواز کی دورئہ زمبابوے کے لئے ٹیم کے اعلان پر کڑی تنقید
راجر ٹینس کپ:جاپان کے نیشیکوری نے دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی
پورٹ قاسم میں ٹرانس ایشیا آئل ریفائنری کی تعمیر کا کام شروع
پاکستان اورایران براہ راست تبادلے کی تجارت پر متفق
بھارتی بلے باز منوج تیواری گھٹنے کی سرجری کیلئے لندن پہنچ گئے
سینیٹر زاہد خان کا عمران خان کیخلاف تحریک التواءجمع کرانے کا اعلان
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سیاست میں حصہ لینے کی نیت سے کراچی آئی ہوں، ریحام خان
کراچی (پی پی آئی)کسی سیاسی جماعت میں ایسا محسوس ہوا کہ وہ خواتین کو بھرپور مواقع فراہم کرتی ہے تو میں اسے جوائن کرنے کا ضرور سوچوں گی۔پی پی آئی کے مطابق سیاسی جماعت بنانے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’سیاسی جماعت بنانے کے لیے میرے پاس کوئی لابی ہے اور نہ ذریعہ ہے، لیکن میرے خیال میں موجودہ سیاسی جماعتوں کے پاس خواتین کو (مجھے بھی) موقع دینے کا آپشن ہونا چاہیے جو نہیں ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’کراچی میں اسی نیت سے آئی ہوں کہ سیاست کا حصہ بنوں، کیونکہ ہر چیز میں سیاست ہے، پاکستان میں بڑی سیاسی جماعتوں کے اندر خواتین کو بہت محدود مواقع دیے گئے ہیں۔ریحام خان نے کہا کہ ’اگر مجھے کسی سیاسی جماعت میں ایسا محسوس ہوا کہ وہ خواتین کو بھرپور مواقع فراہم کرتی ہے تو میں اسے جوائن کرنے کا ضرور سوچوں گی۔‘
قاسم آباد کے گھر سے ماں اور 15ماہ کی بچی کی گولی لگی لاش برآمد
حیدرآباد(پی پی آئی) قاسم آباد مین روڈ پر واقع قائم پلازہ کے فلیٹ سے جمعہ کی صبح 27سالہ ریشم چانڈیو زوجہ عبدالفتاح چانڈیو اور 15ماہ کی بچی عمارہ کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق قاسم آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ریشم نے شوہر عبدالفتاح چانڈیو سے ناراضگی سے تنگ آکر پہلے اپنے 15ماں کے بچے کو گولی مار کر قتل کیا پھر پستول سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی پولیس مزید تحقیقات کررہی ہیں لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچادی گئی ہیں۔
امریکا کی کشمیر پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، وائٹ ہاؤس
واشنگٹن(پی پی آئی)وائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدارجان کربی نیاس سوال پر کہ کیا صدر جو بائیڈن بھارتی رہنماؤں کے ساتھ کشمیر کے مسئلہ پر بھی بات کریں گے جان کربی نے کہا کہ امریکا کی کشمیر پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، ہم سمجھتے ہیں کہ وہاں کشیدگی کو فریقین خود ہی حل کر سکتے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

سرفراز نواز کی دورئہ زمبابوے کے لئے ٹیم کے اعلان پر کڑی تنقید
(August 7, 2013)
کراچی( پی پی آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے دورہ زمبابوے کے لئے ٹیم کے اعلان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دامادوں، بھانجوں اور بھتیجوں پر مبنی ٹیم پی سی بی کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ، زمبابوے جیسی کمزور ٹیموں کے خلاف عمر رسیدہ کھلاڑیوں کو موقع دینا احمقانہ فیصلہ ہے. ایک گفتگو کے دوران سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے دورے میں بھارت کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ کو نیا کپتان تیار کرنا چاہیے تھا، عمران فرحت، فیصل اقبال اور یونس خان نے اب کونسے کمالات دکھانے ہیں، ، زمبابوے کا دورہ نوجوانوں کو آزمانے کا بہترین موقع تھا۔

راجر ٹینس کپ:جاپان کے نیشیکوری نے دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی
(August 7, 2013)
مانٹریال( پی پی آئی)جاپان کے کی نیشیکوری اور ازبکستان کے ڈینس اسٹومن نے راجر ٹینس کپ کے دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔ مونٹریال میں جاری ایونٹ کے پہلے راونڈ میں جاپان کے کی نیشیکوری نے پہلے سیٹ میں ناکامی کے باوجود کامیابی حاصل کرلی۔ جاپانی کھلاڑی کو پہلے سیٹ میں چھ چار سے ناکامی ہوئی جس کے بعد نوشیکوری نے کم بیک کیا اور چھ چار اور چھ دو سے سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کرلیا۔ دوسرے میچ میں ازبکستان کے ڈینس اسٹومن نے سکسٹین سیڈ جانکو ٹیسپروچ کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔ اسٹومن کی فتح کا اسکور چھ چار اور چھ تین رہا۔ جنرل ساونڈ ایک اور میچ میں جرمنی کے فلورین مائیر نے آسٹریلیا کے برنارڈ ٹامک کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد زیر کیا۔ ٹامک نے پہلا سیٹ سات پانچ سے اپنے نام کیا۔ جس کے بعد جرمن کھلاڑی نے کم بیک کیا اور یکے بعد دیگرے دو سیٹ چھ تین اور چھ تین سے جیت کر دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔

پورٹ قاسم میں ٹرانس ایشیا آئل ریفائنری کی تعمیر کا کام شروع
(August 7, 2013)
کراچی( پی پی آئی)ٹرانس ایشیا آئل ریفائنری نے پورٹ قاسم میں یومیہ ایک لاکھ بیرل اور سالانہ چالیس لاکھ ٹن استعداد کی آئل ریفائنری کی تعمیرپرکام شروع کردیا ۔متحدہ عرب امارات کی الغریرانوسٹمنٹ کے مطابق الغریرگروپ نے ٹرانس ایشیا ریفائنری کی جلد از جلد تکمیل کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں مشینری کے مکمل معائنے کے معاہدے اورریفائنری کی انتظامیہ کی بھی تنظیم نوکی گئی ہے۔ ٹرانس ایشیا ریفائنری کی تکمیل سے پاکستان کو سالانہ اسی ہزار ٹن ایل پی جی، پینتالیس ہزار پانچ سو ٹن نافتھا، چالیس ہزار ٹن موٹرگیسولین، جیٹ فیول اوردس لاکھ ٹن گیس آئل حاصل ہوگا۔ منصوبے کی تکمیل سے ہزاروں پاکستانیوں روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔

پاکستان اورایران براہ راست تبادلے کی تجارت پر متفق
(August 7, 2013)
اسلام آباد( پی پی آئی) پاکستان اور ایران براہ راست تبادلے کی تجارت پر متفق ہوگئے، دونوں ملکوں کے درمیان گندم اور بجلی کی خرید و فروخت کیلئے معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ ایران کے ڈپٹی وزیر توانائی محمد بہزاد کے مطابق ایران پاکستان سے نوے لاکھ ٹن گندم لے گا، جس کے بدلے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کو ادھار بجلی فراہم کی جائے گی، اس سے قبل ایران کی پلانٹ پروٹیکشن آرگنائزیشن نے پاکستانی گندم کو مضر صحت قرار دیا تھا، انھوں نے کہا کہ ایران کی وزارت صنعت و پیداوار نے اس منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے، گندم کے بدلے میں ایران پاکستان کو پانچ کروڑ دس لاکھ ڈالر مالیت کی بجلی فراہم کرے گا، جبکہ پاکستان نقد ادائیگی کے بدلے ایران کو گندم اور چاول دے گا۔

بھارتی بلے باز منوج تیواری گھٹنے کی سرجری کیلئے لندن پہنچ گئے
(August 5, 2013)
لندن (پی پی آئی )بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز منوج تیواری گھٹنے کی سرجری کیلئے لندن پہنچ گئے۔ برطانیہ کے مشہور آرتھوپیڈک سرجن اور سپیشلسٹ ڈاکٹر اینڈریو ولیمز سات اگست کو ان کے گھٹنے کی سرجری کرینگے۔ اپنے ایک بیان میں تیواری نے کہا کہ وہ سولہ اگست کو وطن واپس لوٹیں گے اور اس کے بعد بحالی صحت کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلور جائینگے۔

سینیٹر زاہد خان کا عمران خان کیخلاف تحریک التواءجمع کرانے کا اعلان
(August 5, 2013)
اسلام آباد (پی پی آئی )عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر زاہد خان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف سینیٹ میں تحریک التواءجمع کرانے کا اعلان کر دیا۔ سینیٹر زاہد خان کا کہا تھا کہ عمران خان کا خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کا اجلاس بلانا غیر آئینی ہے۔ عمران خان کو اپنے وزیراعلیٰ پر اعتماد نہیں ہے اسے ربڑ سٹمپ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صوبے کو بھی کرکٹ ٹیم کی طرح چلاتے ہیں۔ پارٹی سربراہ کا سرکاری افسران کے اجلاس کی صدارت کرنا کسی صورت مناسب نہیں ہے۔ عمران خان کے خلاف سینیٹ میں تحریک التواءجمع کراﺅنگا، ان کا مزید کہنا تھا کہ کل ہرپارٹی سربراہ سرکاری ملازمین کا اجلاس بلانا شروع کر دے گا اور سرکاری افسران کی سرزنش کرنا شروع کر دے گا۔
