اسلام آباد(پی پی آ ئی ) وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ حملوں کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ نگران وزیر اعظم نے نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس 3 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے ۔ اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر حکام شرکت کریں گے ۔ اپیکس کمیٹی اجلاس میں چاروں نگران صوبائی وزرائے اعلی کو بھی مدعو کر لیا گیا ہے ۔ اجلاس میں وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور تمام صوبوں کے پولیس سربراہان بھی شرکت کریں گے ۔ یہ بھی پڑھیں : انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کیلئے خوشخبری، ایف بی آر نے بڑا اعلان کر دیا وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اجلاس کے شرکا کو ملکی سکیورٹی پر بریفنگ دیں گے ۔ اجلاس میں پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے خلاف بڑے کریک ڈاون کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر غور کے ساتھ اہم نکات پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے اور اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں ۔
ون ڈے سیریز میں فتح کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی
مصباح الحق نے تیسرے ون ڈے میں کئی نئے ریکارڈ اپنے نام کرلئے
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بھارت روانہ ہوگئی
ارجنٹائن فٹ بال لیگ:بوکا جونیئرز اور لانوس کے درمیان میچ ڈرا
امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمزکا اپنی بہن وینس ولیمزکے ساتھ نمائشی میچ
جرمن فٹبال لیگ : بائرن میونخ اورڈوٹمنڈ کی ٹیمیں کامیاب
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پی آئی اے کے 5 بوئنگ 777 طیارے گراؤنڈ
کراچی: (پی پی آ ئی ) سعودی عرب کے لیے قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کا فلاءٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوگیا ۔ میڈیا رپورٹس میں ایئرلائن ذراءع سے پتا چلا ہے کہ کراچی سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 859 کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، پرواز کو صبح ساڑھے 8 بجے روانہ ہونا تھا لیکن طیارہ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ پرواز اپنی منزل کی جانب روانہ نہیں ہوسکی، جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پرواز پی کے 859 کی شام 4 بج کر 45 منٹ پر روانگی کا امکان ہے ۔ ذراءع سے معلوم ہوا ہے کہ جدہ سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 742 تقریباً 5 گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا شکار ہے، اسی طرح اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 301 کے آنے میں بھی 3 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی، پی آئی اے کے طیارے پی کے 301 کو صبح 11 بج کر 55 منٹ پر کراچی پہنچنا تھا، پی کے 742 کو ساڑھے 11 بجے جدہ سے کراچی آنا تھا، جس کی 3 بج کر 45 منٹ پر آمد متوقع ہے ۔ ذراءع کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ پی آئی اے کے 5 بوئنگ 777 طیارے گراؤنڈ ہونے کے باعث فلاءٹ آپریشن متاثر ہے، پروازوں میں تاخیر کے باعث مسافروں نے احتجاج کیا، اس دوران مسافروں کی ایئر پورٹ پر عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ گزشتہ روز سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے طیارے میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا گیا جہاں ایک مسافر دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جا ملا ۔ بتایا گیا ہے کہ جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 760 کی پاکستان روانگی کے وقت اس کے اے پی یونٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد پرواز کی روانگی منسوخ کرتے ہوئے 275 مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا، جہاں گوجرانوالہ کا رہائشی 31 سالہ نوجوان ذکیس احمد بھی دیگر مسافروں کے ہمراہ ہوٹل میں مقیم تھا کہ اچانک اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔
سی ٹی ڈی کا اسلام آباد میں آپریشن، غیر قانونی طور پر مقیم 300سے زائد افغانی باشندے گرفتار
اسلام آباد(پی پی آ ئی ) کاوَنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حساس اداروں کی مدد سے دارالحکومت اسلام آباد میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے، مختلف علاقوں سے غیر قانونی طور پر مقیم 3سو سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بہارہ کہو، ترنول، مہرآبادیاں ، گولڑہ، شمس کالونی اور دیگر علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران 800 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا،گرفتار افغان باشندوں میں 400 کو پروف آف ریزیڈنس ہونے پر رہا کر دیا گیا، 375 افغان باشندوں کے پاس کوئی شناختی دستاویزات موجود نہیں جن کو حراست میں لے لیا گیا،25 افغان باشندوں کی دستاویزات کی تصدیق تک ان کو حراست میں رکھا گیا ہے، 375 افغان باشندوں کو کاروائی مکمل ہونے پر بارڈر پار بھیجا جائےگا ۔ یہ بھی پڑھیں :محمد بن سلمان نے اپنی مہنگی گاڑی بچے کو تحفے میں دے دی،لیکن کیوں ;238; ذراءع کا کہنا ہے کہ آپریشن سے قبل خفیہ معلومات کی بنا پر لسٹیں بھی مرتب کی گئیں ،کئی جرائم پیشہ افغان باشندوں کی نشاندھی بھی ہوئی ہے،آنے والے دنوں میں آپریشن میں مزید تیزی آئے گی ۔
میانوالی میں کنڈل پولیس چوکی پر حملہ، ایک اہلکار شہید، دو دہشتگرد ہلاک
میانوالی(پی پی آ ئی ) میانوالی میں کنڈل کے مقام پر پولیس چوکی پر رات گئے دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔ آئی جی پنجاب عثمان انور کے مطابق دس سے بارہ دہشتگردوں نے کنڈل کے مقام پر پولیس چوکی پر حملہ کیا ۔ چھت پر تعینات اہلکار کی جوابی فائرنگ سے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔ اُن کے مطابق پولیس چوکی پر دو اطراف سے حملہ کیا گیا تھا، پنجاب پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کنڈل پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دو دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر فرار ہوگئے ۔ عثمان انور کے مطابق حملے میں پولیس کانسٹیبل ہارون خان بھی دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ۔ آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایم ڈی لاءٹس کے ساتھ سی ٹی ڈی کی ٹی میں پہنچ گئی ہیں ، دہشتگردوں کا پیچھا کیا جا رہا ہے، اندھیرے اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے انتہائی احتیاط کے ساتھ آپریشن کیا جا رہا ہے ۔
تلاش کریں
خبریں
کراچی سپر ہائی وے حادثے کے 2 زخمی اسپتال میں جاں بحق
گلستان جوہر کامران چورنگی روڈ کنارے سے ایک لاش ملی

ون ڈے سیریز میں فتح کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی
لاہور: دورہ جنوبی افریقا سے ایک روزہ سیریز جیتنے کے بعد کرکٹرز کی وطن واپسی شروع ہو گئی ،قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سیریز جیتنے کے باوجود ٹیم میں مستقل مزاجی نہ آ سکی۔لاہور ائیر پورٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا جنوبی افریقا میں سیریز جیتنا بہت بڑی بات ہے تاہم ٹیم کو بیٹنگ میں بہت محنت کی ضرورت ہے،باولنگ کے جادوگر سعید اجمل نے بھی جنوبی افریقا سے سیریز جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا،ان کا کہنا ہے کہ اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش ہے،بیٹنگ پر کافی محنت کر رہے ہیں۔ آل راونڈر شاہد آفریدی تنقید کرنے والوں پر برس پڑے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر تبصرہ کرنے والے کیا کبھی میچ نہیں ہارے،ٹیم کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد، عمر اکمل، ناصر جمشید بھی لاہور پہنچ گئے ہیں، قومی ٹیم کے مینیجر معین خان کراچی پہنچے۔

مصباح الحق نے تیسرے ون ڈے میں کئی نئے ریکارڈ اپنے نام کرلئے
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے تیسرے ون ڈے میں 79 رنز بنا کر کئی ریکارڈ توڑ دیئے۔ کپتان نے رواں سال نصف سنچریاں بنانے کا قومی ریکارڈ توڑ دیا جبکہ عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔ سال میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا قومی ریکارڈ یونس خان جبکہ عالمی ریکارڈ گیری کرسٹن اور سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا۔ سینچورین میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں بلے بازوں کے فلاپ ہونے کے بعد کپتان مصباح الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 79 رنز کی اننگز کے دوران کئی سنگ میل عبور کئے اور کئی منزلوں کے قریب پہنچ گئے۔ مصباح الحق نے رواں سال تیرہ نصف سنچریاں سکور کرکے سال میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا قومی ریکارڈ قبضے میں کیا جبکہ عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔ قومی ریکارڈ یونس خان کے پاس جبکہ عالمی ریکارڈ کے مالک گیری کرسٹن اور سچن ٹنڈولکر تھے۔ مصباح الحق سال میں ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں بھی دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ ٹاپ پوزیشن پر موجود ویرات کوہلی سے چودہ رنز کی دوری پر ہیں۔ مصباح سال میں چوبیس چھکے لگا کر سب سے زیادہ چھکے لگانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ جارج بیلی اور روہت شرما تیس چھکوں کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم بھارت روانہ ہوگئی
لاہور: جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہو گئی،کپتان عمر بھٹہ کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ جیت کر قوم کو خوشی دیں گے۔چھ دسمبر سے نئی دہلی میں شروع ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم بھارت روانہ ہوئی۔روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جونئیر ہاکی ٹیم کے کوچ منظور الحسن نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچز کافی اہمیت کے حامل ہیں۔کوچ منظور الحسن نے کہا کہ سینئرز کے ساتھ پریکٹس کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے کافی بلند ہیں۔کپتان عمر نے کہا کہ ہر میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلیں گے،لڑکوں نے بہت محنت کی ہے،جیت کیلئے پر امید ہیں،کپتان عمر بھٹہ نے کہا کہ تمام کھلاڑی مکمل فارم میں ہیں۔

ارجنٹائن فٹ بال لیگ:بوکا جونیئرز اور لانوس کے درمیان میچ ڈرا
بیونس آئرس: ارجنٹائن فٹ بال لیگ میں بوکا جونیئرز اور لانوس کی ٹیموں کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر ہو گیا۔ارجنٹائن میں کھیلے گئے فٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ،کھیل کے 23ویں منٹ میں میزبان ٹیم لانوس کے کھلاڑی گلوریمو نے پہلا گول کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی ، بوکا کی جانب سے سٹرائیکر ایمانوئیل نے گول سکور کر کے حساب برابر کیا۔لانوس کے نے باسٹھویں منٹ میں شاندار کک لگا کر گیند جال میں پھینکی اور برتری دو ایک کی لیکن اس کے تین منٹ بعد ہی بوکا کے کھلاڑی نے سنسنی خیز گول کر کے مقابلہ دوبارہ برابر کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا ،لیگ میں لانوس کی ٹیم دوسری پوزیشن پر ہے۔

امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمزکا اپنی بہن وینس ولیمزکے ساتھ نمائشی میچ
بیونس آئرس: عالمی نمبر ایک امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز نے اپنی بہن وینس ولیمزکے ساتھ نمائشی میچ کھیلا۔ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں دونوں بہنوں نمائشی میچ میں حصہ لیا،دلچسپ مقابلے کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد نے ایونٹ میں شرکت کی۔وینس ولیمز ڈانس کرتے ہوئے کورٹ میں داخل ہوئیں تو انکے منفرد انداز سے مداح محظوظ ہوئے۔عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے 15 سالہ ٹینس کیرئیر میں 17 گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیے جبکہ ان کی بہن وینس سات بار اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔

جرمن فٹبال لیگ : بائرن میونخ اورڈوٹمنڈ کی ٹیمیں کامیاب
ہیمبرگ: جرمن فٹ بال لیگ میں بائرن میونخ اور بروشیا ڈورٹمنڈ کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔جرمنی میں جاری فٹ بال ایونٹ میں دلچسپ مقابلے ہوئے میزبان ٹیم میونخ نے برانشویگ کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی،فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول سٹرائیکر آرجن روبن نے سکور کیے،اس کامیابی کے بعد میونخ کی ٹیم نے لیگ میں اپنی ٹاپ پوزیش بھی مستحکم بنا لی ہے۔فٹ بال لیگ کے ایک اور میچ میں ڈورٹمنڈ کی ٹیم نے بھی مہمان مینز کو یکطرفہ مقابلے میں مات دی ، ڈورٹمنڈ کی کامیابی کا سکور تین ایک رہا۔
