اسلام آباد (پی پی آئی)پی ڈی ایم و جمیعت علمااسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جائیں گے۔پی پی آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن حجاز مقدس روانگی سے قبل مختلف شہروں کے دورے پر ہیں تاکہ آئندہ کی سیاسی صورت حال پر رفقا سے مشاورت کی جاسکے۔
’ہلاکتیں ناقابلِ قبول مگر حالات بگڑنے نہیں دے سکتے‘
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ برآمد کنندگان، خوردہ فروشوں،زمیندار طبقہ کو چھوٹ
کراچی (پی پی آئی)پاکستان میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ برآمد کنندگان، خاص طور پر کم ٹیکس والے خوردہ فروشوں کے اجتماعی ٹیکس شراکت سے بھی زیادہ ہے۔ویلتھ پاک نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ حالیہ مالیاتی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر زیادہ ٹیکس عائد کر کے خوردہ فروشوں کو ٹیکس میں غیر واضح طور پر چھوٹ دی گئی ہے حتیٰ کہ آئی ایم ایف پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، حکومت رئیل اسٹیٹ، ریٹیل انٹر پرائزز، اور زمیندار طبقہ پر ٹیکس لگانے سے گریز کرتے ہوئے عوام پر اضافی ٹیکس عائد کر رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان میں اس کی مجموعی ملکی پیداوار کے مقابلے میں ٹیکس وصولی کا تناسب گزشتہ دہائی کے دوران مسلسل 10فیصدکے قریب رہا ہے اور معاشرے کا امیر طبقہ، جو کہ ملک کی دولت کا ایک بڑا حصہ رکھتا ہے، اپنے پرتعیش طرز زندگی کے مقابلے میں غیر متناسب طور پر کم ٹیکس ادا کرتا نظر آتا ہے۔
بڑھتی مہنگائی میں تعلیمی اخراجات، یوٹیلٹی بل اور راشن کی خریداری ممکن نہیں رہی
کراچی (پی پی آئی)بڑھتی مہنگائی میں تعلیمی اخراجات، یوٹیلٹی بل اور راشن کی خریداری ععام آدمی کیلئے ممکن نہیں رہی۔ پی پی آئی کے مطابق سفید پوش گھرانوں کا کہناہے کہ اب معاشرہ میں مڈل کلاس لوئر مڈل کلاس میں تبدیل ہو رہی ہے۔ حکومت عوام پر مہنگائی کے بم گرانا بند کرے اور عوام کے بال بچوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ نہ چھینے۔ انکا کہنا تھا کہ بچوں کی فیسیں، بجلی،پانی اور گیس کے بل، گھر کا کرایہ دیں اور کھانے پینے کے اخراجات کا بندوبست آسان نہیں رہا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز کابے تحاشہ اضافہ بھی عوام پر مہنگائی بم بن کر گرتا ہے جس سے تمام اشیاء مزید مہنگی ہو جاتی ہیں۔
شہباز شریف، مریم اورنگزیب کے بعداحسن اقبال اور اسحٰق ڈار کی لندن آمد متوقع
لندن(پی پی آئی) سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی لندن آمد کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور احسن اقبال اور اسحٰق ڈار کی بھی اگلے چند روز میں ییہاں آمد ممکن ہے۔پی پی آئی کے مطابق پارٹی ذرائع تصدیق کرتے ہیں کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے ا صل موضوع گفتگو ہے اور اس ضمن میں مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم سے بھی مشاورت کا عمل جاری ہے۔
تلاش کریں
خبریں

’ہلاکتیں ناقابلِ قبول مگر حالات بگڑنے نہیں دے سکتے‘
(January 9, 2013)
بھارت کے وزیرِ خارجہ سلمان خورشید کا کہنا ہے لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی فوج کی مبینہ کارروائی میں دو بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا واقعہ ناقابلِ قبول ہے تاہم حالات کو مزید خراب ہونے دیا جا سکتا۔ اس سے قبل بھارتی حکام کی جانب سے کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اس کارروائی کا ’متناسب‘ جواب دیا جائےگا جبکہ پاکستان کے عسکری حکام نے فائرنگ اور بھارتی فوجی کی ہلاکت کے الزامات مسترد کرتے ہوئے اسے بھارتی پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ بھارتی حکومت نے بدھ کو نئی دلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر کو طلب کر کے اپنے دو فوجیوں کے مارے جانے کے واقعے پر احتجاج کیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس ملاقات میں خارجہ سیکرٹری رنجن متھائي نے ہائی کمشنر سلمان بشیر سے کہا ہے کہ بھارت اس طرح کے واقعات قطعاً برداشت نہیں کرے گا اور پاکستان کو کنٹرول لائن کا احترام کرنا ہوگا۔ ہمارے نامہ نگار کے مطابق بدھ کو پریس کانفرنس میں وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ’اس واقعے کو مزید بڑھنے نہیں دیا جائے گا۔ ہماری جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کو گہری تشویش سے آگاہ کروا دیا گیا ہے۔ ہم ان کے رد عمل کا انتظار کریں گے لیکن یہ واقعہ ناقابل قبول ہے۔‘ انہوں نے اس سے قبل ایک مقامی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بھی کہا تھا کہ یہ ایک انتہائی حساس معاملہ ہے اور ’ہمیں تمام حقائق کو ذہن میں رکھنا ہوگا۔یہ کارروائی قیام امن کو پٹری سے اتارنے کی کوشش معلوم ہوتی ہے۔۔۔اور ہمیں ایسا راستہ تلاش کرنا ہوگا کہ مذاکرات کا عمل تباہ نہ ہو جائے۔‘ بھارتی وزیرِ دفاع اے کے انٹونی نے اس سلسلے میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستانی فوج کی کارروائی انتہائی اشتعال انگیز ہے۔ انہوں نے بھارتی فوجیوں کی لاشوں سے جو سلوک کیا ہے وہ غیر انسانی ہے۔ہم حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس معاملے پر پاکستانی حکومت سے بات کریں گے۔‘