کراچی (پی پی آئی)پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ملزم بین الاقوامی پرواز کے ذریعے فرانس جا رہا تھا، ایف آئی اے امیگریشن نے روانگی سے قبل ہی اس کو حراست میں لے لیا۔ایف آئی اے نے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا، ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔
بھارت کی ہاکی ٹیم اذلان شاہ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئی
سچن ٹنڈولکر 4فروری کو ’بھارت رتنا ‘ایوارڈ وصول کریں گے
وریندر سہواگ اور گوتم گمبھیرعالمی ٹی 20کپ کھیلنے سے محروم
کورے اینڈرسن اور نیشام کی پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک
بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 13رکنی کیوی ٹیم کا اعلان
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورئہ بنگلہ دیش کیلئے کلین چٹ دیدی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو، نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا
کراچی (پی پی آئی)رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اکتوبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 4 منٹ پر گرہن کا آغاز ہوگا، رات 10 بجکر 59 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا جبکہ 15 اکتوبر پاکستانی وقت کے مطابق شب ایک بجکر 55 منٹ پر اس کا اختتام ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن جنوب مغربی میکسیکو، وسطی امریکا کے مختلف ممالک میں دیکھا جا سکے گا جبکہ وسطی کولمبیا اور شمالی برازیل میں بھی اس کا نظارہ کیا جا سکے گا۔
کراچی میں اغوااور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار
کراچی (پی پی آئی) کراچی پولیس نے اغوااور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ایک اہلکار کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق اہلکار بابر نے ساتھی اہلکار عثمان کے ساتھ مل کر گزشتہ ماہ رکشہ ڈرائیور کو لوٹا تھا، دونوں اہلکار ٹیپو سلطان تھانے میں تعینات اور صدر میں وارداتیں کرتے تھے، پی پی آئی کے مطابق ملزمان نے ایف ٹی سی کے قریب سے رکشہ ڈرائیور کو نامعلوم مقام پر لے جا کر 30 ہزار روپے بھتہ لیا تھا۔ملزم کے ساتھی عثمان کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے محکمانہ کارروائی کی جا رہی ہے۔
تلاش کریں
خبریں

بھارت کی ہاکی ٹیم اذلان شاہ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئی
(January 18, 2014)
نئی دہلی: بھارت ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری نریندر بٹرا نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم رواں سال ملائیشیا میں ہونے والی 23ویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے گی ۔نریندر بٹرا کے مطابق کوچ اور ڈائریکٹر نے فیصلہ کیا ہے کہ رواں سال ہالینڈ میں ہونے والا عالمی کپ بھارت کے لئے زیادہ اہم ہے اس لئے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے باعث وہ اذلان شاہ کپ میں اپنی ٹیم نہیں بھیجیں گے ۔بھارت کی ٹیم پانچ بار اذلان شاہ ہاکی کپ جیتنے کا اعزاز رکھتی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ہاکی ٹیم کو عالمی کپ کی پریکٹس کے لئے یورپ بھیجا جارہا ہے اس لئے ملائیشین منتظمین سے معذرت کرلی گئی ہے۔

سچن ٹنڈولکر 4فروری کو ’بھارت رتنا ‘ایوارڈ وصول کریں گے
(January 18, 2014)
نئی دہلی: بھارت کے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو آئندہ ماہ 4فروری کو بھارت کے اعلیٰ سویلین ایوارڈ ”بھارت رتنا “ سے نوازا جائے گا ۔ بھارت کے صدر ڈاکٹر پراناب مکھرجی سچن ٹنڈولکر کو ایوارڈ پیش کریں گے ۔ لٹل ماسٹر یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے سب سے کم عمر اور پہلے اسپورٹس پرس بن جائیں گے ۔

وریندر سہواگ اور گوتم گمبھیرعالمی ٹی 20کپ کھیلنے سے محروم
(January 18, 2014)
نئی دہلی : بھارتی کرکٹ بورڈ نے رواں سال بنگلہ دیش میں شیڈول ورلڈ کپ ٹی 20کے لئے ممکنہ 30کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔ وریندر سہواگ اور گوتم گمبھیرکا نام کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہے ۔اعلان کردہ کھلاڑیوں میں شیکھر دھون،کرن شرما، پارتھیوپٹیل ،شہباز ندیم ،ویرن ایرون ،اجنکیا رہانے ،ویرات کوہلی ،روہت شرما،سریش رائنا،امباتی رائیڈو،مہندر سنگھ دھونی ،دینش کارتک ،رویندر جدیجا،روی چندرن ایشون ،بھونیشور کمار ،محمد شامی ،اشانت شرما،ونے کمار ،اسٹوارٹ بنی ،موہت شرما ،کیدار جادیو،یوراج سنگھ ،امیت مشرا،رجات بھاٹیا ،سنچو سمسن ،ایشور پانڈے ،امیش یادیو،انمکت چند،مندیب سنگھ اور ہربھجن سنگھ کے نام شامل ہیں ۔

کورے اینڈرسن اور نیشام کی پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک
(January 18, 2014)
آکلینڈ: کیوی آل راﺅنڈر کورے اینڈرسن اور جمی نیشام کی بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہوگئی ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ کورے اینڈرسن کو تھکاوٹ کے باعث آرام کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے لیوک رونچی کی حالیہ پرفارمنس پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے ۔

بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 13رکنی کیوی ٹیم کا اعلان
(January 16, 2014)
کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 13رکنی کیوی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔اعلان کردہ ٹیم میں برینڈن میکولم(کپتان )،کورے جے اینڈرسن ،مارٹن گپٹل ،مچل میک گلیشن ،نیتھن میک کولم کائل ملز ،ایڈم ملینے ،جمیز مشن ،لیوک رونچی (وکٹ کیپر )جیسی رائیڈر ،ٹم ساﺅتھی ،راس ٹیلراور کین ولیم سن شامل ہیں ۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورئہ بنگلہ دیش کیلئے کلین چٹ دیدی
(January 16, 2014)
کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی جائزے کے بعد اپنی ٹیم کو رواں ماہ کے آخر میں شیڈول دورئہ بنگلہ دیشن کیلئے کلین چٹ دے دی ۔ سلہٹ کو سیریز کے وینیو سے باہر کردیا گیا ۔ سیکریٹر ی ایس ایل سی سی نشانتھا رانا ٹنگا نے بتایا کہ ہم بنگلہ میں سیریز کھیلنے کے لئے مثبت سوچ رکھتے ہیں ۔