جدہ (پی پی آئی) سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے تحت جدہ میں ”پاک سعودی نائٹ“ منعقد ہوگی جس میں سعودی اور پاکستان سے آئے ہوئے فنکار حصہ لیں گے۔ پی پی آئی کے مطابق پروگرام کی آرگنائز اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم نے بتایا کہ پروگرام کا مقصد پاکستانیوں کو راغب کرنا ہے کہ وہ پاکستان زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ بھیجیں۔ پروگرام میں پاکستانی کمیونٹی اور انکے اہل خانہ کی بڑی تعداد متوقع ہے۔انہوں نے کہا اس پروگرام کی اجاز ت خصوصی طور پر سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے دی ہے۔اس وقت پاکستان کو معیشت کی درستگی کیلئے زرمبادلہ کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ میری پیدائش پاکستان کی ہے اس لئے مجھ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ میں پاکستان کیلئے جو ممکن ہے کر سکوں۔
پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیاءکھلاڑیوں کو گر سکھانے تربیتی کیمپ پہنچ گئے
اولڈٹریفورڈاسٹیڈیم کو تحفظ دینے کی درخواست منظور کرلی گئی
ڈوپنگ ٹیسٹ : ترکی کے نو ایتھیلیٹ پابندی کا شکار
کرسٹیانورونالڈو کا امریکا میں بیس بال کیرئر کا آغاز
نوید اکرم چیمہ کا بطور منیجر کام کر نے سے معذرت
’ججوں کی تقرری میں صدر اور وزیراعظم کا کوئی کردار نہیں‘
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سول جج عاصم حفیظ کی برطرفی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق 14 سالہ بچی رضوانہ پر تشدد کے کیس میں سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کی درخواست سول سوسائٹی نیٹورک اسلام آباد کے صدر نے دائر کی۔چیف جسٹس عامر فاروق آج درخواست پر سماعت کریں گے۔ سول جج کی اہلیہ رضوانہ پر تشدد کے الزام میں جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، سول جج عاصم حفیظ کو تشدد کیس کے باعث او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔
حیدر آباداور ملحقہ اضلاع میں جان بچانے والی40 سے زائد ادویہ کمیاب
حیدرآباد(پی پی آئی) صوبہ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آبادمیں جان بچانے والی 40 سے زائد ادویات کی قلت کے باعث مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق دل، شوگر، بلڈ پریشر، کینسر اور مرگی سمیت کئی بیماریوں کی ادویات حیدرآباد،جامشورو،ٹنڈوالہیار اور ٹنڈومحمد خان و مٹیاری اضلاع کی مارکیٹوں سے غائب ہیں جس کے باعث شہری پریشانی سے دوچار ہیں۔ دوسری جانب میڈیکل اسٹور مالکان نے دواؤں کی عدم دستیابی کا ملبہ دوا ساز کمپنیوں پر ڈال دیا ہے۔ ان کا کہنا ہیکہ ادویات میں استعمال ہونے والا مٹیریل مہنگا ہوا ہے، جس کے باعث کمپنیوں نے فراہمی میں کمی کردی ہے، دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ بھی قلت کا باعث ہے۔
برطانیہ میں ملازمت کی تلاش میں سرگرداں پاکستانی اور بھارتی شہری سرفہرست
لندن(پی پی آئی)برطانیہ میں ملازمتوں کی تلاش کرنے والوں میں پاکستانی اور بھارتی باشندے سرفہرست ہیں۔ معلوم ہوا ہیکہ جون میں انڈیڈ ویب سائٹ پر برطانوی ملازمتیں تلاش کرنے والے 5.5 فیصد افراد برطانیہ سے تعلق نہیں رکھتے تھے، پی پی آئی کے مطابق یہ تعداد ایک سال قبل 4.4 فیصد تھی اور2017 سے 2019 کے درمیان 3.6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے پاکستان، بھارت، نائجیریا اور جنوبی افریقہ کا شمار ان اہم ممالک میں کیا گیاہے، جہاں سے سب سے زیادہ ملازمتیں برطانیہ میں تلاش کی گئیں۔واضح رہے کہ ہاسپٹیلٹی اور مینوفیکچرنگ اور تعمیرات کے کم تنخواہ والے شعبوں میں مالکان اب بیرون ملک سے ملازمین بھرتی کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
تلاش کریں
خبریں

پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیاءکھلاڑیوں کو گر سکھانے تربیتی کیمپ پہنچ گئے
(August 2, 2013)
لاہور(پی پی آئی)پی ایچ ایف کے صدر اولمپئن قاسم ضیاءبھی ان ایکشن ہوگئے،انہوں نے ایشیا کپ کی تیاری کے تربیتی کیمپ میں دفاعی کھلاڑ یوں کو گر سکھائے،جبکہ فاروڈ سے گیند چھینتے ہوئے گر کر زخمی بھی ہوگئے۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ایشیا کپ کی تیاری کا تربیتی کیمپ منیجر کم چیف کوچ اختر رسول کی زیرنگرانی جاری ہے۔ایونٹ کی اہمیت کے پیش نظر دفاعی کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے کیلئے فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاءبھی میدان میں آگئے،انہوں نے اپنے تجربے کی روشنی میں ڈیفنڈرز کو حریف فارورڈز کو گول کرنے سے روکنے کی ٹپس دیں جبکہ ایک فاورڈ سے ڈاج کھا کر گر گئے۔کپتان محمد عمران اور سنئیر پلئیر وسیم احمد نے صدر فیڈریشن کے ٹپس دینے کو سراہا اور کہا کہ اس سے کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھیں گے۔کھلاڑیوں نے سابق اولمپئینز کو بھی قاسم ضیاءکی طرح میدان میں آکر قومی کھیل کی خدمت کرنے کی تجویز دی۔
اولڈٹریفورڈاسٹیڈیم کو تحفظ دینے کی درخواست منظور کرلی گئی
(August 2, 2013)
مانچسٹر(پی پی آئی)برطانیہ کی ایک کونسل نے برطانوی فٹ بال کلب کے مداحوں کی تنظیم مانچسٹر یونائیٹڈ سپورٹرز ٹرسٹ کی درخواست منظور کر لی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کبھی اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم کو بیچنے کی کوشش کی جائے تو اس کا تحفظ کیا جا سکے۔یہ سٹیڈیم 1910 سے مانچسٹر یونائیٹڈ کا گڑھ ہے اور اسے مقامی اثاثہ قرار دیا گیا ہے۔اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ اگر کبھی مستقبل میں سٹیڈیم کا مالک گلیزر خاندان اسے بیچنے کی کوشش کرے تو ٹرسٹ کو بولی میں حصہ لینے کا اختیار حاصل ہو گا۔کلب نے ٹریفورڈ کونسل سے کہا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور کہا ہے کہ اسے خدشہ ہے کہ قانون درست طریقے سے لاگو نہیں کیا گیا۔ٹرسٹ کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈنکن ڈریسڈو نے کہاہے کہ اگرچہ ہم جانتے ہیں کہ مالکان کا فی الحال اولڈ ٹریفورڈ کو بیچنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، تاہم اس فیصلے سے شائقین کے طویل مدت مفاد کا تحفظ ہو گا کیوں کہ کسی کو نہیں معلوم کہ مستقبل میں کیا ہو گا۔
ڈوپنگ ٹیسٹ : ترکی کے نو ایتھیلیٹ پابندی کا شکار
(August 1, 2013)
انقرہ(پی پی آئی)ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر ترکی کے نو ایتھلیٹ پر پابندی عائدکر دی گئی ۔عالمی ایتھیلیٹک فیڈریشن کے مطابق پابندی کاے شکار کھلاڑیوں میں سے چھے خواتین ایتھیلیٹ ہیں ۔عالمی ایتھلیٹک فیڈریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ سترہ سالہ آکامازولو نے ممنوعہ ادویات کا استعمال کیاتھا ،ان پر تیرہ جون 2015تک پابندی عائد کر دی گئی ہے ،اٹھارہ سالہ عاکف عباس کا ٹیسٹ بھی مقامی ٹورنامنٹ کے دوران مثبت آیا۔عالمی ایسوسی ایشن آف ایتھیلیٹکس کی جاری کردہ ایک لسٹ کے مطابق دو کھلاڑیوں میں اسٹینوزولل اورٹربینال کے نمونے پائے گئے ہیں،25سالہ جیولن تھراور21سالہ گلسوم کے ٹیسٹ میں بھی اسٹینوزولل کے نمونے پائے گئے۔فیدریشن کے مطابق دیگر کھلاڑیوں میں بھی اسٹینو زوللاور آکسانڈرالون کےنمونے پائے گئے ہیں۔
کرسٹیانورونالڈو کا امریکا میں بیس بال کیرئر کا آغاز
(August 1, 2013)
لاس اینجلس(پی پی آئی)عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈونے لاس اینجلس کی بیس بال ٹیم میں ڈیبو کر لیا۔کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں میزبان ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو جب میدان میں آئے تو اپنے فیورٹ کھلاڑی کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود تھے ۔ اسٹار کھلاڑی فٹ بال کے بعد اپنا بیس بالکا شوق پورا کرنے کے لیے لاس اینجلس میں نمائشی بیس بال سیریز میںحصہ لے رہے ہیں ۔نمائشی میچ میں انھوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔
نوید اکرم چیمہ کا بطور منیجر کام کر نے سے معذرت
(August 1, 2013)
لاہور(پی پی آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے مزید کام کرنے سے معذرت کرلی ۔پاکستان کرکٹ بورڑ نے نوید اکرم چیمہ کو 2011میں قومی ٹیم کا منیجر مقرر کیا تھا اس سے پہلے وہ واپڈا میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ، اب ان کی وفاقی ہاﺅسنگ میں تقرری عمل میں آئی ہے جس کی بنا ہر انھوں نے بطور منیجر مذید کا م کرنے سے معذرت کر لی ہے اور پی سی بی حکام کو باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے ۔

’ججوں کی تقرری میں صدر اور وزیراعظم کا کوئی کردار نہیں‘
(January 31, 2013)
پاکستان کی سپریم کورٹ نے ججوں کی تقرری کے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری میں صدر اور وزیر اعظم کا کوئی کردار باقی نہیں رہا ہے۔ جسٹس عارف حسین خلجی کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے صدارتی ریفرنس کی سماعت کی اور 102 صفحات پر مشتمل اپنی رائے دی۔ سپریم کورٹ کے بنچ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں اور انیسویں ترامیم کی منظوری کے بعد صدر اور وزیراعظم اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کے صوابدیدی اختیارات نہیں رکھتے۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق صدر اور وزیر اعظم ججوں کی تقرری سے متعلق عدالتی کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔ سپریم کورٹ کے مطابق اٹھارہویں اور بیسویں آئینی ترامیم کے بعد چیف الیکشن کمشنر اور نگران وزیر اعظم کی تقرری میں بھی صدر کا صوابدیدی اختیار ختم ہو گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صدر نگران وزیرِ اعظم کا تقرر جانے والے وزیرِ اعظم اور حزبِ اختلاف کے رہنما کے مشورے پر اسمبلی کے تحلیل ہونے کے تین دن کے اندر اندر کرنے کا پابند ہو گا۔ اس کے علاوہ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور مسلح افواج کے سربراہوں کا تقرر بھی وزیرِ اعظم کے مشورے سے ہو گا۔ صدارتی ریفرنس میں تیرہ سوالات اٹھائے گئے تھے۔ ان میں صدر نے اعلیِ عدالت سے کئی معاملات پر رائے طلب کی تھی۔ ان میں جسٹس ریاض اور جسٹس کاسی کی سینیارٹی کا معاملہ بھی شامل تھا۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ میں جسٹس خلجی عارف حسین، جسٹس طارق پرویز، جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس شیخ عظمت سعید شامل تھے۔ بنچ نے 14 دسمبر 2012 کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
