خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان کی وجہ سے ملک میں تباہی ہوئی لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا جب بھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے عمران خان پاؤں پکڑ لیتا ہے:کیپٹن(ر) صفدر

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ جب بھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے عمران خان پاؤں پکڑ لیتا ہے۔لاہور کی مقامی عدالت میں لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کے عدالت میں پیش ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔کیس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ ملک میں بہتری آرہی ہے اور مزید اچھے دن آئیں گے، اصل مسئلہ مہنگائی ہے جو اللہ کرے ختم ہو جائے، عمران خان کو تو رات کو بکرا روسٹ ہو کر مل جاتا ہے اور شہد بھی دور دور سے آ جاتا ہے۔کیپٹن صفدر نے کہا کہ جب بھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے عمران خان پاؤں پکڑلیتا ہے، 2013 میں چینی صدر نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا اس وقت بھی سازش کی گئی، اور اس وقت بھی عمران خان اسی نوعیت پر چل رہے ہیں، ان کی وجہ سے تباہی ہوئی، انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ نوازشریف جلد پاکستان میں اپنے گھر میں ہوں گے۔