خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیاآرمی چیف کسی سیاست دان کیساتھ نہیں ملک اورعوام کیساتھ کھڑاہوگا: شیخ رشید فوج نے سیاست سے دوررہنے کاحتمی فیصلہ کرلیاجو پی ڈی ایم کی سیاسی موت ہے

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیاآرمی چیف کسی سیاست دان کیساتھ نہیں ملک اورعوام کیساتھ کھڑاہوگا۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ لوگوں کوغلط فہمی تھی کہ عمران خان25دن سمری پربیٹھارہیگا،اداروں نے بھی کہا ہے معاشی اورسیاسی عدم استحکام گھمبیرہوگیاہے۔فوج نے سیاست سے دوررہنے کاحتمی فیصلہ کرلیاجو پی ڈی ایم کی سیاسی موت ہے۔نیاآرمی چیف کسی سیاست دان کیساتھ نہیں ملک اورعوام کیساتھ کھڑاہوگا،سیاسی استحکام قبل ازوقت الیکشن سے آئے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ نئی صبح اور نئے دن کا آغاز ہوگیا،اب عوامی رائے عامہ اور توقعات کی تکمیل ہوگی،نئے سکرپٹ میں معاشی سیاسی عدم استحکام اور دیوالیہ سے نجات کی کوشش ہوگی۔عوام کے مسائل کی کسی کو فکر نہیں ہے۔