خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی برا دی مقبو ضہ کشمیر میں خوا تین پر مظالم کا نو ٹس لیں:کل جماعتی حریت کانفرنس

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنماؤں نے خواتین پرتشدد کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں عالمی برا دی سے اپیل کی وہ مقبو ضہ کشمیر میں خوا تین پر مظالم کا نو ٹس لیں۔ کشمیر میڈیا کے مطابق حریت رہنما ؤ ں زمرودہ حبیب اور یاسمین راجہ نے اپنے الگ الگ بیانات میں عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں خواتین پر جاری بھارتی مظالم، جاری قتل عام، بھارتی ریاستی دہشت گردی اور ناانصافی روکنے کیلئے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری خواتین کو ان کے پیاروں کے قتل، گرفتاریوں اور دوران حراست جبری گمشدگیوں کے ذریعے ذہنی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔بھارتی فوجی کشمیریوں کی تذلیل کیلئے خواتین کوروزانہ کی بنیاد پر جنسی طور پر ہراساں کر رہے ہیں۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو کشمیری خواتین کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور انکے خلاف گھناؤنے جرائم کو روکنے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھانا چا ہیے۔ ایک رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں 1989سے ابتک 2ہزار348سے زائد خواتین کو شہید،11 ہزار256سے زائد کی بے حرمتی کی گئی۔