خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خواتین پرتشدد کی روک تھام کا عالمی دن ؎مقبوضہ کشمیر،1989سے ابتک 2ہزار348سے زائد خواتین کو شہید،11 ہزار256سے زائد کی بے حرمتی کی گئی

سری نگر(پی پی آ ئی)دنیا بھر میں 25نومبر کو خواتین پرتشدد کی روک تھام کا عالمی دن منایا گیا تاہم بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خواتین بھارتی تسلط کی وجہ سے مسلسل ریاستی دہشت گردی، عدم تحفظ،ظلم و تشدد، خوف و دہشت، ناانصافی، سوگ اوراذیت کا شکار ہیں۔ کشمیر میڈیا کی جانب سے جاری ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق بھارت نے کشمیری خواتین کے تقدس اورعصمت کو پامال کرنے کیلئے کالے قوانین کے تحت اپنے فوجیوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔رپورٹ کے مطابق 1989سے اب تک مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں نے2ہزار348سے زائد کشمیری خواتین کو شہید اور 11 ہزار256 سے زائد کی بے حرمتیاں کی ہیں۔ مقبوضہ علاقے میں گزشتہ 34برس سے جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کے دوران22ہزار952سے زائد کشمیری خواتین بیوہ ہوئی۔رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ 63سالہ معمر آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین سمیت دو درجن سے زیادہ خواتین گزشتہ 5 سال سے بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو کشمیری خواتین کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور انکے خلاف گھناؤنے جرائم کو روکنے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھانا چاہیے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنماؤں زمرودہ حبیب اور یاسمین راجہ نے اس دن کی مناسب سے جاری اپنے الگ الگ بیانات میں عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں خواتین پر جاری بھارتی مظالم، جاری قتل عام، بھارتی ریاستی دہشت گردی اور ناانصافی روکنے کیلئے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرے۔