پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فوری الیکشن نہ ہونے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا: عمران خان

لاہور (پی پی آ ئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فوری الیکشن نہ ہونے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن الیکشن نہ ہونے سے ملک میں انتشار پھیل جائے گا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹانگ میں لگے زخم ٹھیک ہورہے ہیں، امید ہے آئندہ دو سے تین ہفتوں میں چلنے لگوں گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہماراآئینی حق ہے، ملک میں ناانصافی کیخلاف آوازاٹھارہے ہیں، چوروں کا ٹولہ ہم پر مسلط کیا گیا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ فوری الیکشن نہیں ہوتے تو مجھے فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہماری مقبولیت مین دن بدن اضافہ ہورہا ہے لیکن الیکشن نہ ہونے سے ملک میں انتشار پھیل جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا جمہوری ریاست ہے،جمہوریت تنقید کو قبول کرتی ہے، چینج سازش کی وجہ سے امریکا سے تعلقات نہیں توڑسکتا ہے، امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ ہماری معیشت دن بد دن خراب ہورہی ہے، عالمی مارکیٹس کا موجودہ حکومت سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے، موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے دور میں ایکسپورٹ ریکارڈ پر تھی،ٹیکس کلیکشن سب سے زیادہ تھا اور ہم درست سمت کی جانب بڑھ رہے تھے۔