شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں کشمیر میں ایک بار پھر پاک فوج کے پو سٹر چسپاں کل جماعتی حریت کانفرنس کانئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کا خیرمقدم

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پاکستان کے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پرتقرری کا خیرمقدم کیا ہے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ان کی مسلسل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ خطے میں پائیدار امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ادھروارثین شہدا جموں و کشمیر نے جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں ستونوں، بجلی کے کھمبوں اور دیواروں پرپاکستان کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے نئے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں کئے ہیں۔ پوسٹرز میں حریت قیادت اور کشمیری عوام نے پاکستان کی نئی فوجی قیادت کو خوش آمدید کہتے ہیں لکھا گیا ہے کہ کشمیریوں کی منصفانہ تحریک آزادی کی کامیابی کے لیے ایک مضبوط پاکستان ناگزیر ہے۔