شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم معاہدے پوری دنیا کی جیت ہے: بلاول بھٹو

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم معاہدے کا ہونا کسی ایک ملک نہیں بلکہ پوری دنیا کی جیت ہے، ایک دوسرے کی طرف انگلی اٹھانے کے بجائے مشترکہ جدوجہد پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی، مجھے اپنے لوگوں کو دوبارہ ان کے قدموں پر کھڑا کرنا ہے۔غیرملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق معاہدہ ان کی جیت ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی سے متاثر ہوئے ہیں، مالی تعاون کے حوالے سے دیکھنا ہیکہ عالمی مالیاتی نظام کیا طریقہ کار اپناتا ہے، مالی تعاون کا معاملہ کاپ کے آئندہ اجلاس تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔بلاول نے کہا کہ جی 77 پلس چائناکے سربراہ کے طور پر چاہتے ہیں کہ معاہدے کے نکات پر عمل درآمد ہو، ہم نے ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ قائم کیا اور مالی مدد کی فراہمی کے لیے انتظامات کیے ہیں، ہم نے مقررہ وقت میں اس سے منسلک اہداف کو پورا کرنے کے لیے کام کرنا ہے، پاکستان جی 77 اور یو اے ای کے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔