شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان آج ایک بجے راولپنڈی میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرینگے:فیصل جاوید

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان آج 26 نومبر کو دوپہر ایک بجے راولپنڈی میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اور پر امن احتجاج سے خطاب کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فیصل
جا وید نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہیں ہی ڈرپوک، زخمی خان سے بھی ڈرتے ہیں، عمران خان نے کہا تھا وہ حکومت سے باہر انکے لئے زیادہ خطرناک ہیں۔انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج عوام کا حق ہے، انشااللہ آج ایک بجے عمران خان راولپنڈی میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اور پر امن احتجاج سے خطاب کریں گے۔فیصل جاوید نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارے پرامن احتجاج کے سامنے وفاقی حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، راستوں کو بند کیا جارہا ہے، عدالت اسکا نوٹس لے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریکارڈ تعداد میں فیملیز کی شرکت سے یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراؤنڈ اترنے پر بندش لگا کر انکی جان کو مزید خطرے میں ڈالا جارہا ہے۔