لاہور(پی پی آ ئی)) مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ کا بغض باطن نتر کر سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی مشیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت خوف میں مبتلا ہوکر ملک کے سب سے بڑے لیڈر کی زندگی خطرے میں ڈالنا چاہتی ہے، ثابت ہوگیا کہ کرپٹ ٹولہ عمران خان کی زندگی کے درپے ہے۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ٹولے نے آئے روز جلسے، جلوس،مارچ اور احتجاج کیے کسی نے نہیں روکا۔عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراونڈ اترنے کی اجازت نہ دے کر شہباز شریف،زرداری حکومت نے فسطائیت کی تمام حدیں پار کردیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، امپورٹڈ حکومت کے ہتھکنڈوں کو مسترد کرتے ہیں، عمران خان ہر صورت راولپنڈی پہنچیں گے،ملک کو دیمک کی طرح چاٹنے والے شہباز زرداری ٹولہ کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔
Next Post
وزیراعلیٰ پنجاب کی نئے آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو مبارکباد
Fri Nov 25 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل […]
