شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نوازشریف 2022 میں ہی پاکستان واپس آجائیں گے:خواجہ آصف

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اسی سال پاکستان واپس آجائیں گے۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کہ تحریک انصاف سے مذاکرات کی بات ابھی نہیں ہوئی، نوازشریف 2022 میں ہی پاکستان واپس آجائیں گے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ احتجاج سب کا حق ہے، لیکن لوگوں کی نقل و حرکت اور روزگار متاثر نہیں ہونا چایئے۔وزیردفاع نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں مذاکرات کا آپشن ختم نہیں ہوتا، تحریک انصاف سے مذاکرات کی بات ابھی نہیں ہوئی، عمران خان نے شہباز شریف کی معیشت پر مذاکرات کی پیشکش ٹھکرا دی تھی، جبکہ معیشت اولین ترجیح ہونی چاہئے۔وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تقرری پر عمران خان کا شہباز شریف کے فیصلے کی حمایت کرنا اچھا اقدام ہے، عمران خان سیاست میں یہ رویہ اپنائیں تو سیاسی استحکام آ سکتا ہے۔ جمہوری معاشرے میں مذاکرات کا آپشن ختم نہیں ہوتا۔