جوہانسبرگ: آسٹریلین اوپنر بیٹسمین چھرس روگرزنے اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ میرا نہیں خیال کہ ہماری ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں نمبرون ٹیم بن سکے گی، انھوںنے کہاکہ بھارت سے 4-0سے ہارنا کسی بھی ٹاپ کلاس ٹیم کی نشا نی نہیں۔ ان کے مطابق ساﺅتھ افریکا واحد ٹیم ہیں جس سے بھارت کو اپنے ہی گراﺅنڈ میں ہارنے کا خوف لگا رہتا ہے ان کا مزید کہنا تھاکہ ساﺅتھ افریکاٹیسٹ کرکٹ کے لیے بہترین ٹیم ہے ،ان کو پھر بھی اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے ،اسٹریلیا آشیش سریزمیں بھارت سے 4-0سے جبکہ اس سے پہلے اینگلینڈ سے 3-0سے شکست کہا چکا ہے لیکن اس کے بعد اینگلینڈ کو 5-0سے شکست دے کر اچھا کم بیک کیا،ان کا کہنا تھا کہ ساﺅتھ افریکا ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون ٹیم بننے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے پاس موقع ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ سریز میں پاکستان کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کریں۔
Next Post
لارڈز کرکٹگراﺅنڈ کی دو سو سالہ تقریب ،نمائشی میچ کے لیے ثنا میر مدعو
Mon May 5 , 2014
کراچی: لارڈز کرکٹ گراﺅنڈ کے دو سو سال مکمل ہونے پر تقریبات میں خواتین کی ورلڈ الیون بھی ایکشن میں ہوگی۔ پاکستانی خواتین ٹیم کی کپتان کو بھی نمائشی میچ میں حصہ لینے کے لیے مدعوکیا گیا ہے۔پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ورلڈ الیون میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خا تون کر کٹر بن گئی ہیں۔پاکستانی ویمنز ٹیم کی […]
