شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عارف علوی صدرنہیں کارکن کا کردارادا کر رہے ہیں:شیری رحمان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفداقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کو اپنے حلف اور عہدے کا احترام کرنا چاہیے تھا، چار سال سے عارف علوی صدر نہیں بلکہ عمران خان کے کارکن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ حکومت نے سی جے سی ایس سی اور آرمی چیف تقرری سینیارٹی اور میرٹ پر کی گئی۔ صدر عارف علوی اسلام آباد سے لاہور پارٹی چیئرمین سے مشاورت کیلئے گئے۔صدرِ مملکت پر تنقید کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کا آرمی چیف کی تقرری میں کوئی آئینی کردار نہیں تھا، صدرعارف علوی کو اپنے حلف اور عہدے کا احترام کرنا چاہیے تھا، صدر کو پارٹی کارکن کی طرح عمران خان سے مشاورت کیلئے نہیں جانا چاہیے تھا، چار سال سے عارف علوی صدر نہیں عمران خان کے کارکن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی وجہ سے وہ پہلے بھی آئین کی خلاف ورزی کر چکے ہیں، عمران خان خود کو ملک کا وزیراعظم اور حرف آخر سمجھنا بند کریں۔
سابق صدر کی مثال دیتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ عدالت کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کو پارٹی کارکنان سے ملنے سے بھی منع کیا جاتا تھا اور یہاں صدر اپنے چیئرمین سے مشاورت کرنے لاہور روانہ ہوگئے، صدر علوی اور عمران خان نے ایک حساس اور آئینی معاملے پر بھی سیاسی مداخلت کرنے کی کوشش کی، ان کی انا اور ذاتی بیانئے کی وجہ سے ملک کو بہت نقصان ہو چکا ہے۔