شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی جلسہ،اسلام آباد کا ریڈ زون سیل

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ہفتے کے روز پی ٹی آئی کے جلسے کے سبب اسلام آباد کا ریڈ زون سیل کردیا گیا ہے، جبکہ پنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے فیض آباد انٹر چینج اور زیرو پوائنٹ پر کنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ روات ٹی کراس سے راولپنڈی پشاور روڈ کی طرف ڈائیورڑن ہے۔ روات سے اسلام آباد داخلے کیلئے ایک لین کھلی ہے۔شہریوں سے اپیل ہے کہ اسلام آباد سے راولپنڈی کیلئے کورال چوک سے پرانا ایئر پورٹ روڈ استعال کریں۔ اسلام آباد ایسکپریس وے کورال اسٹاپ سے بند ہے۔ فیض آباد سے مری روڈ، آئی جے پی روڈ اور راولپنڈی کے راستے بند ہیں۔پولیس کے مطابق فیض آباد اور زیرو پوائنٹ کو مری روڈ سے اسلام آباد داخلے کے لیے بند کیا جارہا ہے اور اسے جزوی بند کیا گیا ہے۔ کشمیر چوک سے ریڈ زون اور شہر کی جانب داخلے کو بھی جزوی بند کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ 26 نمبر چونگی اور کورال چوک سے بھی جزوی طور پر داخلہ بند کیا گیا ہے۔