بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان نے 22 سال گالم گلوچ اور پگڑیاں اچھالنے کی سیاست کی:احسن اقبال

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے 22 سال گالم گلوچ اور پگڑیاں اچھالنے کی سیاست کی، عمران خان کو چار سال اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کی مکمل سپورٹ رہی، یہ لوگ چار سالوں میں ملک کو ایک منصوبہ بھی نہ دے سکے۔
ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی لانگ مارچ اور دھرنوں سے معاشی اصلاحات ممکن نہیں، عمران خان گالم گلوچ اور پگڑیاں اچھالنا چھوڑیں،منفی سیاست کے بجائے مثبت سیاست کا آغاز کریں، پی ٹی آئی خیبر سے کراچی تک کوئی ایک قومی منصوبہ نہ دے سکی، سابق حکومت نے فنڈز سیاست کی نظر کیے، ہمارے پاس فنڈز کی قلت ہے۔موجودہ حکومت کی حکمت عملی کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے دس سالہ قومی معاشی ایجنڈے کی تجویز بھی دی۔انہوں نے کہا کہ دو تین سال میں ترقیاتی بجٹ دوگنا نہ کیا تو اندرونی سیکیورٹی کمپرومائز ہو جائے گی۔ پانچ سال میں برآمدات سو ارب ڈالر نہ ہوئیں تو ملک قرضوں کی ادائیگی کی دلدل میں دھنس جائے گا۔