اسلام آباد (پی پی آ ئی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سوشل میڈیا پر متنازع بیانات دینے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم خان سواتی کی تقاریر، پریس کانفرنس یا پروگرام نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے 26 نومبر کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسلے میں اداروں پر بغیر ثبوت کے الزامات عائد کیے،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر اعظم خان سواتی کی تقاریر، پریس کانفرنس یا پروگرامز نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔پیمرا اعلامیے کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی پر ٹی وی چینلز کا لائسنس بغیر شوکاز نوٹس معطل کر دیا جائے گا،یاد رہے کہ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما کو رات دیر گئے اسلام آباد سے دوبارہ گرفتار کر کے ان کے خلاف سائبر کرائم دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Next Post
آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے خاندان کے اثاثوں سے متعلق اعدادو شمار گمراہ کن ہیں: آئی ایس پی آر
Sun Nov 27 , 2022
راولپنڈی(پی پی آ ئی) آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی فیملی کے اثاثوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اعدادوشمار شیئر کیے گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے آرمی چیف جنرل قمر […]
