سینیٹر اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور اعظم سواتی کیخلاف کو ئٹہ پولیس سٹیشن میں بھی مقدمہ درج

کوئٹہ(پی پی آ ئی) عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کا دوروزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔قبل ازیں سینیٹر اعظم سواتی کو اسلام آباد ایف ایٹ کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا جہاں ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی عدالت دو و روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔دوسری جا نب اعظم سواتی کیخلاف اداروں کیخلاف بیان بازی پرکوئٹہ میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ذرا ئع کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر کیخلاف کچلاک پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیا، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے راولپنڈی میں تقریر کے دوران اداروں کیخلاف بات کی،اعظم سواتی نے اداروں کیخلاف لوگوں کو اکسایا۔

Next Post

عمران نیازی کا استعفوں کی دھمکی بلیک میلنگ کی آخری کوشش ہے: حمزہ شہباز

Sun Nov 27 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے عمران خان کی جا نب سے اسمبلی سے استعفوں پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ استعفوں کی دھمکی عمران نیازی کی بلیک میلنگ کی آخری کوشش ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر […]