شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تسنیم حیدر کے ساتھ ہماری کوئی رشتہ داری نہیں, بھتیجا مشیر وزیراعلیٰ پنجاب تسنیم حیدر نے غلط بیانی کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس کے کہنے پر عدیل شاہ کو مشیر بنایا

لاہور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر عدیل شاہ کے بھتیجے شجاع عباس کا کہنا ہے کہ ہماری ن لیگ کی قیادت پر ارشد شریف کے قتل میں ملوث ہونے اور عمران خان پر حملہ کروانے میں ملوث ہونے کے الزامات لگانے والے تسنیم عباس سے کوئی رشتہ داری نہیں ہے۔پی پی آئی کے مطابق شجاع عباس نے کہا کہ ہماری تسنیم حیدر شاہ کے ساتھ کوئی رشتہ داری نہیں ہے، تسنیم حیدر نے غلط بیانی کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ان کے کہنے پر عدیل شاہ کو مشیر بنایا، پریس کانفرنس کے دوران موبائل پر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب عدیل شاہ نے کہا کہ تسنیم حیدر شاہ کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں ہے، تسنیم شاہ ہمیشہ پرویز الہٰی اور ان کے خاندان کے خلاف باتیں کرتے ہیں، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ ان کے کہنے پر مجھے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب لگائیں۔