عمران خان پر تنقید کی وجہ سے مجھے کنسرٹس پر نہیں بلایا جاتا”، جواد احمد سیاسی مؤقف کے باعث میوزک ورک 95 فیصد ختم ہوچکا، کہتے ہیں اسے رہنے دو میں پاکستان کے عام آدمی کی بات کرتا ہوں اور عام آدمی کی جماعت بنانا چاہتا ہوں

لاہور(پی پی آئی) معروف گلوکار جواد احمد نے انکشاف کیا ہے کہ “سیاست میں آنے اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کیباعث اب مجھے کنسرٹس پر نہیں بلایا جاتا۔پی پی آئی کے مطابق مشہورِ زمانہ گانے “مہندی کی یہ رات” کے گلوکار جواد احمد نے حالیہ انٹرویو میں اپنے گلوکاری سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ” گلوکاری کے شعبے میں دو طرح کہ کام ہوتے ہیں، ایک آپ میوزک کمپوز کر رہے ہوں اور دوسرا کہ آپ گا رہے ہوں “۔جواد احمد نے کہا ہے کہ” جب سے میں نے سیاست میں قدم رکھا ہے اور جس طرح سے عمران خان کی مخالفت کی ہے اب مجھے کوئی کنسرٹس کے لیے بلاتا ہی نہیں ہے”۔اْن کا کہنا تھا کہ “سیاسی مؤقف کی وجہ سے میرا میوزک کا کام 95 فیصد تک ختم ہوچکا ہے، لوگ کہتے ہیں کہ اسے رہنے دو یہ متنازع شخص ہے”۔اْنہوں نے مزید کہا کہ “میں عمران خان سمیت دوسری سیاسی جماعتوں پر بھی تنقید کرتا ہوں، پرانی سیاسی جماعتیں جانتی ہیں کہ میں پاکستان کے عام آدمی کی بات کرتا ہوں اور عام آدمی کے لیے جماعت بنانا چاہتا ہوں، پرانی جماعتیں میری جماعت بننے دینا نہیں چاہتی ہیں “۔

Next Post

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن مارچ میں ہونے کا امکان، حلقہ بندیوں کی تیاریاں شروع

Sat Nov 26 , 2022
لاہور(پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 5 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے حلقہ بندیوں کی تیاریاں شروع کردیں، تیاریوں کی تکمیل اور حالات نارمل ہونے کی صورت میں بلدیاتی الیکشن مارچ میں ہوسکتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ بلدیات نے 11 میٹرو پولیٹن کارپوریشنز اور 39 ضلع کونسلوں کی سیٹوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے […]