شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نئے سپہ سالار سید عاصم منیر منگل سے فور اسٹار جنرل کے شولڈر رینک لگائینگے آرمی کمان کی علامت ”ملاکا سٹک“ سبکدوش آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نئے جنرل سید عاصم منیر کو سونپیں گے

پاکستان آرمی کے 17ویں چیف آف آرمی ا سٹاف فور سٹار جنرل سید عاصم منیر منگل 29نومبر 2022ء کو تقریب تبدیلی کمان پاک آرمی میں آنے سے پہلے فور سٹار جنرل کے شولڈر رینکس اور کالر میڈل لگا کر پاکستان آرمی کے 17ویں چیف آف آرمی ا سٹاف کا عہدہ سنبھالیں گے۔ایک پروقار عسکری تقریب میں جس کی حتمی تیاریاں ہاکی اسٹیڈیم جی ایچ کیو میں پیر کی شام مکمل کر لی گئی ہیں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی کمان کی علامت ”ملاکا سٹک“ نئے حافظ قرآن اور اعزازی شمشیر یافتہ جنرل سید عاصم منیر کو سونپیں گے جس کے بعد سبکدوش ہونے والے آرمی چیف تقریب گاہ سے اپنی رہائش گاہ واپس چلے جائینگے۔پی پی آئی کے مطابق اعزازی شمشیر یافتہ پہلے حافظ قرآن سپہ سالار پاکستان سبکدوش ہونے والے جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہاکی اسٹیڈیم جی ایچ کیو کے باہر تک جا کر الوداع کہیں گے۔ بعدازاں ائرچیف‘ نیول چیف‘ کور کمانڈر صاحبان اور پاکستان آرمی کے لیفٹیننٹ جنرل صاحبان‘ میجر جنرل صاحبان اپنے نئے آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دینگے۔ اس تقریب میں مسلح افواج کے سینکڑوں سینئر عہدیدار اپنی اپنی فیملی کے ساتھ شرکت کرینگے۔