شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا 55 واں یوم تاسیس کل منایا جائے گا

کراچی (پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کا 55 واں یوم تاسیس 30نومبر کو منایا جائے گا۔ ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیاجائے گاجس سے پیپلز پارٹی کے مرکزی،صوبائی اور مقامی قائدین خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی تاریخ اور قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے۔پی پی آئی کے مطابق پیپلز پارٹی کا قیام 30 نومبر 1967 ء کو عمل میں لایا گیا اس جماعت کے بانی ذوالفقار علی بھٹو ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں۔
پی پی آئی کے مطابق 1970 ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک کی دوسری بری جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی۔پاکستان پیپلز پارٹی اب تک چار مرتبہ اقتدار ملا ہے ذوالفقار علی بھٹوکی دختر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو بھی پاکستان اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہونے کا شرف حاصل رہا ہے۔