امپورٹڈ حکومت سے ملک اور ملکی معیشت نہیں چل رہی: فرخ حبیب

لاہور(پی پی آئی)پی ٹی آئی کے رہنمافرخ حبیب کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت سے ملک اور ملکی معیشت نہیں چل رہی، امپورٹڈ حکومت نے ملک کا ڈیفالٹ رسک 80 فیصد پر پہنچا دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق فرخ حبیب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی و معاشی بحران جاری ہے۔ ملک میں ہیجانی کیفیت ہے۔ ہم نے کورونا کے باوجود 55 لاکھ نوکریاں پیدا کیں، پی ٹی آئی دور میں ٹیکسٹائل انڈسٹری بہت تیزی سے ترقی کررہی تھی،، امپورٹڈ حکومت نے ملک کا ڈیفالٹ رسک 80 فیصد پر پہنچا دیا ہے۔

Next Post

شیخ احمد فاروقی سرہندی ؒ کا عرس منایا گیا

Mon Nov 28 , 2022
کراچی (پی پی آئی)حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی شیخ احمد فاروقی سرہندی ؒکا سالانہ عرس سراپا قدس زیر سرپرستی پیر طریقت شیخ معراج علی شمسی نقشبندی اور بزم شمسیہ معارف القرآن والسنتہ ویلفئر انٹرنیشنل منایا گیا۔پی پی آئی کے مطابق روحانی اجتماع نقشبندیہ میں تلاوت و حمد و نعت‘درود شریف‘استغفار اور ختم خواجگان‘ذکر شجرہ شریف اور خصوصی دعا کی […]