کراچی (پی پی آئی)حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی شیخ احمد فاروقی سرہندی ؒکا سالانہ عرس سراپا قدس زیر سرپرستی پیر طریقت شیخ معراج علی شمسی نقشبندی اور بزم شمسیہ معارف القرآن والسنتہ ویلفئر انٹرنیشنل منایا گیا۔پی پی آئی کے مطابق روحانی اجتماع نقشبندیہ میں تلاوت و حمد و نعت‘درود شریف‘استغفار اور ختم خواجگان‘ذکر شجرہ شریف اور خصوصی دعا کی گئی۔عرس کی محفل میں خواتین کیلئے پردے کا خصوصی انتظام تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حضرت مجدد الف ثانی کی تعلیمات مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کی تعلیمات کو اسکول، کالجوں اور مدارس کے نصاب میں شامل کیا جائے۔
Next Post
ہماری قومی ترجیح ایکسپورٹ نہیں رہی، احسن اقبال حکومت میں آئے تو 550 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ملا مستقبل ایکسپورٹ 32 بلین سے 100 بلین ڈالر پرہے
Mon Nov 28 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہماری قومی ترجیح ایکسپورٹ کی طرف نہیں رہی۔تفصیلات کے مطابق 117ویں این ایم سی کے افسران نے وزارت منصوبہ بندی و ترقی کا تربیتی دورہ کیا اس موقع پروفیسر احسن اقبال نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سول سرونٹس کی […]