مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں مزید 4 اوربے گناہ کشمیری نوجوانوں گرفتار

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی سیکورٹی فورسز نے ضلع بارہمولہ میں 4 اوربے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مشتاق احمد بٹ، اشفاق احمد شاہ، عبدالمجید کمار اور عبدالرشید کمار نامی نوجوانوں کوضلع کے علاقے سوپور میں ایک نام نہاد تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران گرفتار کیا ہے۔دوسری جا نب قابض بھارتی فورسز نے گرفتار نوجوا نو ں کی غیر قانونی گرفتاری کا جوز پیش کرنے کیلئے انہیں ایک مجاہد تنظیم کا کارکن قرار دیدیاہے۔

Next Post

کرا چی کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش گیس کی عدم دستیابی کے باعث گھریلو خواتین حکومت کیخلاف سراپا احتجاج

Tue Nov 29 , 2022
کراچی(پی پی آ ئی) کراچی کے مختلف علاقوں میں کیس بندش جا ری،کراچی میں گیس کی عدم دستیابی کے باعث گھریلو خواتین حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہوگئیں ہیں۔ذرا ئع کے مطابق صبح دوپہر اور شام تک گیس نا ہونے سے عوام خاص طور پر خواتین کو بے حد پریشانی […]